
نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ بدھ 7 مئی سے کراچی میں شروع ہورہا ہے۔
اس شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی اور تمام میچز نیشنل بینک اسٹیڈیم اور اُس سے ملحقہ ہائی پرفارمنس سینٹر اوول گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔
ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں چیلنجرز، کانکررز ، انونسیبلز ، اسٹارز اور اسٹرائیکرزشرکت کررہی ہیں۔ ڈبل لیگ فارمیٹ میں ہر ٹیم آٹھ میچز کھیلے گی اور یوں مجموعی طور پر 22 میچز ہوں گے۔
پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیمیں 22 مئی کو کوالیفائر میں آمنے سامنے ہوں گی جس میں فاتح 24 مئی کو فائنل میں ٹاپ رینک ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔
فائنل نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 15 لاکھ جبکہ رنرز اپ ٹیم کو 10 لاکھ روپے ملیں گے۔



