Author: newseditor

  • بائولنگ ایکشن کی درستگی کیلئے محمد حفیظ انگلینڈ روانہ

    بائولنگ ایکشن کی درستگی کیلئے محمد حفیظ انگلینڈ روانہ

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر محمد حفیظ باؤلنگ ایکشن کی درستگی کیلئے انگلینڈ روانہ ہوگئے جہاں دنیا کے ماہر بائیو مکینسٹ ان کا ایکشن بہتر بنانے پر کام کریں گے۔

    محمد حفیظ کے مشکوک باؤلنگ ایکشن کو درست کرنے کیلئے انگلینڈ میں بائیو مکینسٹ ڈاکٹر پال ہورین اور باؤلنگ کوچ کیرل کرو ان کے ایکشن کا جائزہ لیں گے جہاں اس سے قبل یہ دونوں ماہرین سنیل نارائین کے باؤلنگ ایکشن پر بھی کامیابی سے کام کرچکے ہیں۔

    قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ اظہر محمود پہلے ہی انگلینڈ میں موجود ہیں اور وہ باؤلنگ ایکشن کے جائزے کے دوران وہاں موجود ہوں گے۔

    بائیو مکینسٹ ڈاکٹر پال اور کیرل کرو محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کا جائزہ لینے کے بعد اس کی درستگی کیلئے ایک ایکشن پلان بنائیں گے جس پر اظہر محمود، علی ضیا، سجاد اکبر، سلیم جعفر اور علیم ڈار پر مشتمل کمیٹی عمل درآمد کروائے گی۔

    کمیٹی پی سی بی کے محمد حفیظ کو باؤلنگ ایکشن کے ٹیسٹ کیلئے انٹرنیشنل لیبارٹری میں بھجوانے سے قبل پی سی بی کی بائیو مکینک لیب میں ان کے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ بھی لے گی۔

    محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن پہلی بار 2014ء میں رپورٹ ہوا تھا اور اُسی سال دسمبر میں انہیں باؤلنگ سے روک دیا گیا۔

    ایکشن میں اصلاح کے بعد اپریل 2015 میں حفیظ کو دوبارہ ایکشن میں آنے کی اجازت دے دی گئی تھی لیکن جون 2015 میں آف اسپنر کا ایکشن پھر رپورٹ ہوا۔

    سال میں دوسری بار گرفت میں آنے کی وجہ سے جولائی میں ان پر 12 ماہ کی پابندی عائد کی گئی اور سزا کی مدت پوری ہونے کے بعد ایکشن درستگ ثابت کرنے پر انہیں باؤلنگ کی دوبارہ اجازت مل گئی مگر رواں سال اکتوبر میں سری لنکا کیخلاف یواے ای میں ون ڈے سیریز کے دوران دوبارہ رپورٹ ہونے پر وہ آل راؤنڈر کا اسٹیٹس کھو بیٹھے اور کیریئر میں 3 بار پابندی کا شکار ہونے والے محمد حفیظ ایک بار پھر کلیئرنس پانے کی کوشش میں انگلینڈ روانہ ہوگئے ہیں۔

    محمد حفیظ 17دسمبر کو وطن واپس روانہ ہوں گے۔

  • ایک روزہ کرکٹ میں تین ڈبل سنچریاں،روہت پہلے کھلاڑی بن گئے

    ایک روزہ کرکٹ میں تین ڈبل سنچریاں،روہت پہلے کھلاڑی بن گئے

    بھارتی اوپپنگ بلے باز روہت شرما، سری لنکا کیخلاف 208 رنز اسکور کر کے ایک روزہ کرکٹ میں تین مرتبہ ڈبل سنچری اسکور کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

    روہت شرما نے چندی گڑھ میں سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں 12 چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے یہ کارنامہ انجام دیا۔

    ایک روز کرکٹ میں سب بڑی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ بھی روہت شرما کے پاس ہے، انہوں نے 13 نومبر 2014 کو کولکتہ میں سری لنکا ہی کے خلاف 173 گیندوں پر 264 رنز کی اننگز کھیل کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

    اس سے قبل روہت شرما نے 2 نومبر 2013 کو بنگلور میں آسٹریلیا کے خلاف 209 رنز کی اننگز کھیل کر پہلی مرتبہ اس فارمیٹ میں ڈبل سینچری اسکور کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

    روہت کے علاوہ ون ڈے کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کے کرس گیل، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل، بھارت کے وریندر سہواگ اور عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر بھی ڈبل سنچری اسکور کر چکے ہیں۔

    سچن ٹنڈولکر نے 24 فروری 2010 کو آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کے سعید انور اور زمبابوے کے چارلس کونٹری کے 194 رنز کے مشترکہ ریکارڈ کو توڑتے ہوئے پہلی مرتبہ ون ڈے کرکٹ میں پہلی مرتبہ ڈبل سینچری اسکور کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

    یہ ریکارڈ زیادہ عرصے قائم نہیں رہے سکا اور ایک سال بعد ہی جارح مزاج بھارتی بلے باز وریندر سہواگ نے 8 دسمبر 2011 کو اندور میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 219 رنز کی اننگز کھیل کر ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

    تاہم 13 نومبر 2014 کو روہت شرما نے سری لنکا کے خلاف 264 رنز کی ون ڈے کی سب سے بڑی اننگز کھیل کر ریکارڈ اپنے نام کر لیا تھا۔

    خیال رہے کہ ورلڈ کپ 2015 میں ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بیٹسمین کرس گیل نے کینبرا کے مقام پر زمبابوے کے خلاف 16 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 213 رنز اسکور کر کے کسی بھی بھارتی بلے باز کے بعد پہلی مرتبہ ڈبل سنچری اسکور کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

    یہ بھارتی بلے باز کے بعد کسی بھی کھلاڑی کی پہلی ڈبل سنچری تھی جبکہ ورلڈ کپ کی تاریخ کی بھی پہلی ڈبل سنچری اور سب سے بڑی انفرادی اننگز تھی۔

    اس ہی ٹورنامنٹ میں نیوزی لینڈ کے اوپننگ بلے باز مارٹن گپٹل نے 21 مارچ 2015 کو ویلنگٹن کے مقام پر ویسٹ انڈیز کے خلاف ناقابلِ شکست 237 رنز کی اننگز کھیل ورلڈ کپ کی تاریخ کی سب سے بڑی اننگز کا ریکارڈ قائم کیا۔

  • قائداعظم ڈے کے حوالے سے ووشو اینڈ ڈاٹ چیمپئن شپ

    قائداعظم ڈے کے حوالے سے ووشو اینڈ ڈاٹ چیمپئن شپ

    چار روزہ چیمپئن شپ میں 8کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں
    لاہور(سپورٹس لنک)سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام قائداعظم ڈے کے حوالے سے ووشو اینڈ ڈاٹ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب جمنیزیم ہال میں منعقد ہوئی، ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس زاہد حسین نے افتتاح کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن جاوید رشید چوہان، ڈائریکٹر سپورٹس محمد انیس شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر طارق وٹو، ڈپٹی ڈائریکٹر حفیظ بھٹی، ڈویژنل سپورٹس آفیسر ندیم قیصر، ضلعی سپورٹس آفیسر قصور رئوف باجوہ اور دیگر بھی موجود تھے، افتتاحی تقریب میں ٹرافی کی رونمائی ڈائریکٹر ایڈمن جاوید رشید چوہان اور ڈائریکٹر سپورٹس محمد انیس شیخ نے کی،افتتاحی تقریب کھلاڑیوں نے جمناسٹک،ووشو، ایروبکس اور ڈاٹ کے کھیل کا بہترین مظاہرہ کیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زاہد حسین نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ پاکستان کے ہر شعبہ زندگی میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے، اس بات کا ثبوت ووشو چیمپئن شپ ہے جس میںسینکڑوں لڑکے اور لڑکیاں حصہ لے رہے ہیں،جن کی کارکردگی سے پنجاب کے ٹیلنٹ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کی سربراہی میں سپورٹس بورڈ پنجاب کھیلوں کے فروغ کیلئے اہم اقدامات کررہا ہے،دوسری بین الصوبائی قائداعظم گیمز 2017ء کا انعقاد سپورٹس کی ترقی کیلئے اہم قدم ہے جس میں نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کیلئے پلیٹ فارم میسر آئے گا۔


    ڈائریکٹر ایڈمن جاوید رشید چوہان کا کہنا تھا کہ چیمپئن شپ کا انعقاد کھلاڑیوں کیلئے دوسری بین الصوبائی قائداعظم گیمز 2017ء کی تیاری میں مددگار ثابت ہوگا، سپورٹس بورڈ پنجاب کھلاڑیوں کو جدید اور عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کررہا ہے تاکہ کھلاڑی اپنے کھیل کو مزید نکھار سکیں، افتتاحی تقریب میں کھلاڑیوں کی کارکردگی قابل تحسین ہے، ڈائریکٹر سپورٹس محمد انیس شیخ نے کہا کہ ووشو کے کھیل میں نوجوانوں کی دلچسپی بڑھ رہی ہے اور اس سے نوجوان کسی بھی ہنگامی حالت میں اپنا دفاع بھی کرسکتے ہیں، کھلاڑیوں سے مکمل تعاون کررہے ہیں اور امید کرتے ہیں ہمارے کھلاڑی عالمی مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

    چار روزہ چیمپئن شپ میں 8ڈویژنز لاہور، گوجرانوالہ، ساہیوال، فیصل آباد، سرگودھا، راولپنڈی، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔

  • ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ،پاکستان نے بھارت کو چت کردیا

    ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ،پاکستان نے بھارت کو چت کردیا

    کوالالمپور(سپورٹس لنک)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے ملائیشیا سے بتایا کہ ایشین نیٹ بال چیمپین شپ جو کہ آج ملائیشیا کے شہر کوالالمپورمیں شروع ہوگئی ہے جس میں پاکستان نیٹ بال ٹیم نے آج صبح پہلا میچ سنگاپور نیٹ بال ٹیم کے خلاف کھیلا جسے پاکستان نے 55کے مقابلے 72 گولوں سے جیت لیا اور چار پوائنٹ حاصل کر لئے ، جبکہ دوسرا میچ روایتی حریف انڈیا کے خلاف کھیلا گیا جسے پاکستان نیٹ بال ٹیم نے 41کے مقابلے 70 گولوں سے جیت کر چار پوائنٹ اور حاصل کرلئے اورپہلے روز کے اختتام پر پاکستان آٹھ پوائنٹ کے ساتھ سہر فہرست ہے،

    پاکستان کی طرف سے محمد اختر، عابد علی، محبوب شاہ، علی رضا فرید، محمد خورشید ، نصیب رضا، صمد مسعود اور عثمان بشیر نے عمدہ کھیل پیش کیا، کل پاکستان اپنا تیسرا میچ ہانگ کانگ کے خلاف کھیل گا۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین ظفر اقبال اعوان  situs toto ، صدر مدثر آرائیں اور سیکرٹری جنرل محمد ریاض نے کھلاڑیوں کو مبارک باد دی ہے اور نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔

  • محکمہ سپورٹس پنجاب کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس

    محکمہ سپورٹس پنجاب کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس

    لاہور(سپورٹس لنک)محکمہ سپورٹس پنجاب کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس بدھ کے روز سیکرٹری آفس پنجاب سٹیڈیم میں سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کی صدارت میں منعقد ہوا ، اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس پنجاب زاہد حسین، ڈپٹی سیکرٹری سپورٹس احمد کمال ، ڈپٹی سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی محمد سلیم ، ڈائریکٹرایڈمن جاوید رشید چوہان اور دیگر افسران نے شرکت کی، اجلاس میں5 صوبائی کوچز کو سینئر صوبائی کوچز کے عہدے پر گریڈ 17سے گریڈ 18میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی،ترقی پانے والوں میں محمد ساجد، محمد نواز ڈوگر، شاہد نظامی، حافظ طاہر اور جمشیداقبال شامل ہیں، جبکہ21 تحصیل سپورٹس آفیسرز کو 16سے17گریڈ میں ضلعی سپورٹس آفیسر کے عہدے پر ترقی دی گئی،ان میں عمران بٹ، محمد رمضان، آصف شیخ، غلام عباس، شفیق الرحمٰن، رانا مسعود، غلام مرتضٰی، مقصود الحسن، زوار حسین، طارق محمود، وحید بابر، عبدالقیوم، عامر حمید، وحید احمد، نثار الحق، عطاء الرحمٰن، شمس التوحید، جمیل کامران، عامر اوصاف، محمد اصغر، اور محمد اشفاق شامل ہیں۔

  • شفاء انٹر نیشنل ہسپتال اسلام آباد کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی

    شفاء انٹر نیشنل ہسپتال اسلام آباد کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی

    شفاء انٹر نیشنل ہسپتال اسلام آباد نے ایگل سٹار کرکٹ کلب راولپنڈی کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا۔راولپنڈی کرکٹ کلب گرائونڈپر کھیلے گئے میچ میں ایگل سٹار کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنیکا فیصلہ کیا، ایگل سٹارکلب کی پوری ٹیم 199رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔ ایگل سٹار کی طرف سے منان ، حمید، اسد اور دانش بالترتیب 42 ،37،30اور27رنز بنائے۔ شفاء انٹر نیشنل کی طرف سے سلمان خان،طاہر اختر،طارق شہزاد، محمدآصف اورعلی مبشرنے بالترتیب تین، تین، دو، ایک اور ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔اسکے جواب میں شفاء انٹر نیشنل نے عظمت بشیر کی شاندار بیٹنگ کی بدولت مقررہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 24 اوورز میںپورا کرلیا۔ شفاء انٹر نیشنل کی طرف سے عظمت بشیر نے47گیندوں پرگیارہ چوکوں اور دو چھکوں کی بدولت74 رنز بنائے،اسکے علاوہ کپتان طاہر اختر(30)، شہزاد کیانی23))، محمد اکرام(21) اورقطب الدین قریشی نے 16رنزبنائے۔ ایگل سٹارکی طرف سے ریحان نے تین کھلاڑیوں کو آئو ٹ کیا۔

  • پنجاب یونیورسٹی میں کھیلوں کے قومی مقابلوں

    پنجاب یونیورسٹی میں کھیلوں کے قومی مقابلوں

    ہائیرایجوکیشن کمیشن،پنجاب یونیورسٹی اوردی ایجوکیشنسٹ کے زیراہتمام کھیلوں کے قومی مقابلوں کے دوسرے روزٹیبل ٹینس،بیڈمنٹن اورکبڈی کے مقابلے ہوئے۔کبڈی سکولزکیٹگری میں گورنمنٹ ہائی سکول پتوکی کی ٹیم نے فائنل میںواپڈابوائزہائی سکول شالامار کی ٹیم کو19کے مقابلے میں 28پوائنٹس سے شکست دی۔فٹ بال سکولزکیٹیگری میں گورنمنٹ ہائی سکول سرائے عالمگیرگجرات کی ٹیم نے واپڈابوائزہائی سکول شالامارکی ٹیم کوصفرکے مقابلے میں 3گولوں سے شکست دے دی۔اسی طرح ٹیبل ٹینس سکولزکیٹگری میں گورنمنٹ ہائی سکول گجرات نے پہلی،یونیک سکول نے دوسری جبکہ خصوصی بچوں کے ادارے حمزہ فائونڈیشن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ٹیبل ٹینس کالجز/یونیورسٹیزگیٹیگری میں پنجاب یونیورسٹی نے پہلی،یوایم ٹی نے دوسری جبکہ یونیورسٹی آف لاہورنے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    بیڈمنٹن سکولزانڈز13 کیٹیگری میں گورنمنٹ ہائی سکول بھکرنے پہلی،واپڈاسکول شالامارنے دوسری جبکہ واپڈاسکول علامہ اقبال ٹائون نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔بیڈمنٹن سکولزانڈر17میںسینوک گرائمرسکول نے پہلی،گورنمنٹ ہائی سکول بھکرنے دوسری جبکہ دارارقم سکول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔بیڈمنٹن کالجز/یونیورسٹیز کے مقابلوں میں پنجاب یونیورسٹی نے پہلی،یوایم ٹی نے دوسری جبکہ پنجاب کالج نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی ڈاکٹرظفرمعین ناصرنے کھلاڑیوں کو اپنے پیغام میں کہاکہ وہ دل وجان سے کھیلیں اورپاکستان کے سافٹ امیج کودنیاکے سامنے پیش کرتے ہوئے ثابت کریں کہ ہم امن پسندقوم ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہائیرایجوکیشن کمیشن اوردی ایجوکیشنسٹ کے تعاون سے ہونے والے ان مقابلوں کے ذریعے پنجاب یونیورسٹی کمیونٹی سروس کر رہی ہے۔ سکولوں کے طلباکالجزاوریونیورسٹیوں کے طلباکوایک ہی جگہ پرکھیلتے ہوئے دیکھ رہے ہیںجس سے ان میں یہ جذبہ پیداہورہاہے کہ وہ مستقبل میں اچھے کھلاڑی بن کرملک کانام روشن کریں۔

  • پنجاب یونیورسٹی میں کھیلوں کے مقابلے جاری

    پنجاب یونیورسٹی میں کھیلوں کے مقابلے جاری

    لاہور(سپورٹس لنک) ہائیرایجوکیشن کمیشن،پنجاب یونیورسٹی اوردی ایجوکیشنسٹ کے زیراہتمام کھیلوں کے قومی مقابلوں کے دوسرے روزٹیبل ٹینس،بیڈمنٹن اورکبڈی کے مقابلے ہوئے۔کبڈی سکولزکیٹگری میں گورنمنٹ ہائی سکول پتوکی کی ٹیم نے فائنل میںواپڈابوائزہائی سکول شالامار کی ٹیم کو19کے مقابلے میں 28پوائنٹس سے شکست دی۔فٹ بال سکولزکیٹیگری میں گورنمنٹ ہائی سکول سرائے عالمگیرگجرات کی ٹیم نے واپڈابوائزہائی سکول شالامارکی ٹیم کوصفرکے مقابلے میں 3گولوں سے شکست دے دی۔اسی طرح ٹیبل ٹینس سکولزکیٹگری میں گورنمنٹ ہائی سکول گجرات نے پہلی،یونیک سکول نے دوسری جبکہ خصوصی بچوں کے ادارے حمزہ فائونڈیشن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ٹیبل ٹینس کالجز/یونیورسٹیزگیٹیگری میں پنجاب یونیورسٹی نے پہلی،یوایم ٹی نے دوسری جبکہ یونیورسٹی آف لاہورنے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    بیڈمنٹن سکولزانڈز13 کیٹیگری میں گورنمنٹ ہائی سکول بھکرنے پہلی،واپڈاسکول شالامارنے دوسری جبکہ واپڈاسکول علامہ اقبال ٹائون نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔بیڈمنٹن سکولزانڈر17میںسینوک گرائمرسکول نے پہلی،گورنمنٹ ہائی سکول بھکرنے دوسری جبکہ دارارقم سکول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔بیڈمنٹن کالجز/یونیورسٹیز کے مقابلوں میں پنجاب یونیورسٹی نے پہلی،یوایم ٹی نے دوسری جبکہ پنجاب کالج نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی ڈاکٹرظفرمعین ناصرنے کھلاڑیوں کو اپنے پیغام میں کہاکہ وہ دل وجان سے کھیلیں اورپاکستان کے سافٹ امیج کودنیاکے سامنے پیش کرتے ہوئے ثابت کریں کہ ہم امن پسندقوم ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہائیرایجوکیشن کمیشن اوردی ایجوکیشنسٹ کے تعاون سے ہونے والے ان مقابلوں کے ذریعے پنجاب یونیورسٹی کمیونٹی سروس کر رہی ہے۔ سکولوں کے طلباکالجزاوریونیورسٹیوں کے طلباکوایک ہی جگہ پرکھیلتے ہوئے دیکھ رہے ہیںجس سے ان میں یہ جذبہ پیداہورہاہے کہ وہ مستقبل میں اچھے کھلاڑی بن کرملک کانام روشن کریں۔

  • جسپریت بھمرا کے دادا کی  خود کشی

    جسپریت بھمرا کے دادا کی خود کشی

    بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بھمرا کے دادا سنتوکھ سنگھ نے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کر لی۔

    بھارت کے شہر احمد آباد کی پولیس کے مطابق سنتوکھ سنگھ نے پوتے ’جسپریت بھمرا‘ سے ملنے کی اجازت نہ ملنے پر خود کشی کی۔

    سنتوکھ سنگھ کی بیٹی راجندر کور کی جانب سے وسترا پور پولیس اسٹیشن میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان کے والد، جسپریت بھمرا سے ملنے کے لیے اترکھنڈ سے احمد آباد کے لیے روانہ ہوئے تھے تاہم لاپتہ ہو گئے۔

    راجندر کور نے اپنے والد کی گمشدگی کے لیے پولیس اسٹیشن میں درخواست دائر کر دی تھی۔

    پولیس کے مطابق فاسٹ بولر کی والدہ دلجیت کور نے اپنے 84 سالہ سسر کو پوتے جسپریت سے ملنے کی اجازت نہیں دی۔ پولیس کے مطابق دلجیت کور سنتوکھ سنگھ سے ناراض تھیں کہ انہوں نے جسپریت کے والد جسبیر سنگھ کے انتقال کے بعد سے 17 سال تک جسپریت کا حال تک نہیں پوچھا۔

    پولیس کے مطابق وہ اس واقعے کو ایک خودکشی کے طور پر دیکھ رہے ہیں کیونکہ سنتوکھ نے اس واقعے سے قبل امرتسر میں رہائش پزیر اپنی ایک بیٹی کو بھی فون کیا تھا۔

    راجندر کور کی بہن نے بھی انہیں بتایا تھا کہ ان کے والد نے انہیں کہا تھا کہ وہ جسپریت بھمرا کی والدہ سے ملنے جا رہے ہیں۔

error: Content is protected !!