Author: newseditor

  • کیویز دیس جانے کیلئے فٹنس ٹیسٹ کا مرحلہ22دسمبر سے

    کیویز دیس جانے کیلئے فٹنس ٹیسٹ کا مرحلہ22دسمبر سے

    دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے فٹنس ٹیسٹ 22 سے 24 دسمبر تک ہوں گے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق تمام منتخب کردہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ قذافی سٹیڈیم لاہور میں لئے جائیں گے اور مختصر سے کنڈیشننگ کیمپ کے بعد گرین شرٹس 27 دسمبر کو نیوزی لینڈ کیلئے پرواز کر جائیں گے۔ واضح رہے کہ قائد اعظم ٹرافی میں شریک بیٹسمین اظہرعلی فٹ ہو گئے ہیں جن کا کم بیک لازمی ہے تاہم معمولی انجریز میں مبتلا فہیم اشرف، رومان رئیس اور عماد وسیم کی فٹنس خاص طور پر جانچی جائے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز چھ جنوری سے شروع ہوگی تاہم کنڈیشنز سے آگاہی کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کو سیریز کے آغاز سے دس روز قبل ہی نیوزی لینڈ بھیجا جائے گا۔ قومی کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اہم اور مشکل ترین دورے میں صرف سو فیصد فٹ کھلاڑیوں کو ہی منتخب کیا جائے گا اور ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائی جائیں گی کیونکہ پہلے ان فٹ کھلاڑیوں کو بھی فٹنس کی امید پر بیرون ملک سیریز کیلئے بھیجا گیا اور پھر بعد میں تبدیلیاں کرنا پڑیں جس سے ٹیم کمبی نیشن متاثر ہوا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے دورے کیلئے حتمی ٹیم کا اعلان کیا جانا تھا تاہم ٹی ٹین لیگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑیوں کی مصروفیت اور چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے لندن میں ہونے کے سبب تاخیر ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کیلئے پندرہ رکنی قومی سکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کا چیئرمین کی منظوری کے بعد اعلان کیا جانا باقی ہے۔

     

  • پرتھ ٹیسٹ،ڈیوڈ ملان کی سنچری،انگلینڈ کی پوزیشن مضبوط

    پرتھ ٹیسٹ،ڈیوڈ ملان کی سنچری،انگلینڈ کی پوزیشن مضبوط

    ڈیوڈملان کی شاندار سنچری اور جونی بیرسٹو کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر 4 وکٹیں گنواکر 305 رنز بنالئے ،ڈیوڈ ملان110 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

    پرتھ ٹیسٹ کے پہلے دن انگلینڈ کی آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ شروع کی لیکن 26 کے مجموعے پر الیسٹر کک آؤٹ ہوگئے،89 کے اسکور پر جیمز ونس بھی چلتے بنے ،کپتان جوروٹ کی اننگز بھی صرف 20 رنز پر تمام ہوگئی۔

    انگلینڈ کا اسکور 131 رنز ہوا تو اسٹون مین بھی 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد ڈیوڈ ملان اور جونی بیرسٹو نے ٹیم کو سنبھالا ، دونوں نے شاندار اسٹروک کھیلے ،بیرسٹو نے ففٹی مکمل کی جبکہ ملان نےناقابل شکست سنچری بنائی۔

    دونوں کھلاڑیوں نے دن کے اختتام تک اسکور چار وکٹ پر 305 تک پہنچا دیا ۔

    ڈیوڈ ملان 110 اور بئیر اسٹو 75 رنزبنا کر ناٹ آؤٹ رہے ،آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

     

  • ایشین نیٹ بال چیمپین شپ: پاکستان سیمی فائنل میں

    ایشین نیٹ بال چیمپین شپ: پاکستان سیمی فائنل میں

    پاکستان نےہانگ کانگ کو شکست دیکر ایشین نیٹ بال چیمپین شپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی ، پاکستان کے محمد اختر نے 49 گول اسکور کیے ۔

    کوالالمپور میں جاری چیمپین شپ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو 38 کے مقابلے 66 گولزسے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

    پاکستان کی جانب سے محمد اختر نے 49 گول اسکور کیے ، عابد علی نے عمدہ کھیل پیش کیا۔

    چیمپین شپ میں یہ پاکستان کی مسلسل تیسری فتح ہے ،اور 12 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے ،ہانگ کانگ کے خلاف میچ میں 49 گول کرنے والے محمد اختر اب تک تین میچز میں سب سے زیادہ 155گول کرچکے ہیں۔

    ایونٹ میں پاکستان اپنا چوتھا میچ کل میزبان ملایئشیا کے خلاف کھیلے گا۔

  • ورلڈ سیپک ٹاکرا پاکستان کو دو ایک سے شکست

    ورلڈ سیپک ٹاکرا پاکستان کو دو ایک سے شکست

    کمبوڈیا نے انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو دو ایک سے شکست دیکر کنگز کپ ورلڈ سیپک ٹاکرا کے مینز ٹیم ایونٹ میں اہم کامیابی حاصل کرلی۔

    بیسٹ آف تھری میں ایک سیٹ کی شکست کے بعد شبیر احمد،محمد کاشف اور شاکر حسین نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا لیکن تیسرے میچ میں طارق خان، باسط علی اور محمد خالد خان شکست کھا گئے۔

    پاکستانی ویمن کو لائوس نے ٹیم ایونٹ کے مقابلوں تین صفر سے ہرا دیا، ڈبلز مین ایونٹ میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیاکو اور ایران نے نیوزی لینڈ کو ہرا کرفائنل میں جگہ بنالی۔

    بنکاک کے فیشن آئی لینڈ میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے چوتھے روز کورٹ نمبر چار پر پاکستان اور کمبوڈیا میں کھیلے جانے والے بیسٹ آف تھری مین ٹیم ایونٹ کے پہلے مقابلے میں کمبوڈیا نے پاکستان کو دو صفر سے شکست دی

    دوسرے مقابلے کے پہلے سیٹ میں کمبوڈیا نے مشکل مقابلے کے بعد پاکستان کو21-15سے زیر کیاجبکہ دوسرےسیٹ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان شبیر احمد، محمد کاشف اور شاکر حسین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابتداء سے اپنی برتری قائم کی اور اپنا اسکور 18-13کیا ۔

    اس موقع پر کمبوڈیا کے کھلاڑی نے فائٹ بیک کرتے ہوئےلگا تاکر پانچ پوائنٹ حاصل کرکے اسکور18-18کرکے مقابلہ کرکے برابر کیااور پھر مقابلہ20-19کردیا۔

    پاکستانی کھلاڑیوں نے ایک پوائنٹ مزید حاصل کرکے مقابلہ برابر کیا اور پھر دو مزید پوائنٹس حاصل کرکے شاندار کامیابی حاصل کی اور تین میچوں پر مشتمل مقابلہ ایک ایک سے برابر کیا لیکن تیسرے مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی دو صفر سے شکست کھا گئے۔

    چیمپئن شپ کے مینز ٹیم ایونٹ میں پاکستان کا مقابلہ کمبوڈیا سے تھا جس میں کموڈیا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو صفر سے میچ جیتا۔

    ٹیم ایونٹ میں پاکستانی ٹیم شبیر احمد(کپتان)، کاشف فاروقی، شاکر حسین، باسط علی، فرحان، ذیشان بدر، آصف ظہیر، محمد ثاقب، محمد خالد، طارق خان، عرفان احمد اور شہباز پر مشتمل تھی۔

    ویمن کے ٹیم ایونٹ مقابلے میں پاکستان کو لائوس نے باآسانی تین صفر سے ہرا دیا،چیمپئن شپ کے دیگر مقابلوں میں تھائی لینڈ ، ملائشیا، میانمار مختلف ایونٹس سے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

    بھارت نے آسٹریلیا کو چیمپئن شپ کے ڈبلز مین ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنائی،بھارتی کھلاڑی ابتداء سے چھائے رہے اور آسٹریلوی کھلاڑیوں کو دبائو میں رکھااور پہلے سیٹ میںاکیس آٹھ،اور دوسرے سیٹ میں آسٹریلیا کو اکیس گیارہ سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی۔

    دوسرے سیمی فائنل میں ایران نے انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو دو ایک سے زیر کیا،فائنل بھارت اور ایران کے درمیان جمعہ کو کھیلا جائےگا۔

  • پاکستان آئی سی سی فیوچرٹور پروگرام سے مطمئن

    پاکستان آئی سی سی فیوچرٹور پروگرام سے مطمئن

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کے مجوزہ فیوچر ٹور پروگرام پر پاکستان کرکٹ بورڈ بورڈ(پی سی بی) کا مؤقف سامنے آ گیا اور پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی آئی سی سی بورڈ آف گورنرز کے سامنے سفارشات پیش کرے گی۔

    کرکٹ ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو نے آئی سی سی کے نئے مجوزہ فیوچر ٹور پروگرام کا انکشاف کیا ہے جس میں بھارت کی اجارہ داری واضح طور پر نظر آ رہی ہے اور پاکستان کو اس کی نسبت انتہائی کم میچز ملے ہیں۔

    تاہم مجوزہ فیوچر ٹور پروگرام میں پاکستان کو کم میچز ملنے پر پی سی بی کچھ خاص پریشان نہیں اور وہ مزید سیریز کے انعقاد کیلئے پرامید ہے۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق بورڈ کا ماننا ہے کہ آئی سی سی کے نئے فیوچر ٹور پروگرام میں کسی بھی ملک کے ساتھ اضافی سیریز کھیلنے کی گنجائش بھی موجود ہے۔

    پی سی بی کے مطابق پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی آئی سی سی بورڈ آف گورنرز کے سامنے شفارشات رکھے گی جن کی منظوری تک پاکستان کرکٹ بورڈ بھارت کے ساتھ باہمی سیریز سے متعلق حکمت عملی طے کرے گا۔

    بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے مجوزہ فیوچر ٹور پروگرام میں بھارت نے پاکستان کے ساتھ 2023 تک 24 میچز کھیلنے ہیں اور اس عرصے کے دوران پاکستان نے تینوں فارمیٹس میں 121 میچز کھیلنے ہیں جن میں سے پندرہ فیصد میچز کم رینکنگ والی ٹیموں کے خلاف ہوں گے۔

    پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے میچز کی تعداد کم رکھنے کی وجوہات میں پی ایس ایل کے لیے متوازن وقت کی دستیابی، آئی سی سی ورلڈ ٹی 20، چیمپیئنز ٹرافی اور کرکٹ ورلڈ کپ کا انعقاد شامل ہے۔

     

  • بین الصوبائی قائداعظم گیمز،پنجاب کی ٹیموں کے انتخاب کیلئے ٹرائلز

    بین الصوبائی قائداعظم گیمز،پنجاب کی ٹیموں کے انتخاب کیلئے ٹرائلز

    دوسری بین الصوبائی قائداعظم گیمز 2017ء کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیموں کے انتخاب کیلئے مختلف مقامات پر ٹرائلز جاری ہیں جس میں سینکڑوں کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، مختلف گیمز کے کوچز کھلاڑیوں کے ٹرائلز لے رہے ہیں، جمعرات کے روزصوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں گرلز ہاکی کے ٹرائلز کا دورہ کیا ، اس موقع پر کھلاڑیوںسے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ پہلی بین الصوبائی قائداعظم گیمز 2017ء میں پنجاب سب سے زیادہ گولڈ میڈلز جیت کر فاتح رہا تھا اب دوسری بین الصوبائی قائداعظم گیمز 2017ء میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے،

    کھلاڑی پُرجُوش ہیں، گیمز کی تیاری کیلئے ٹرائلز ہو رہے ہیں، جن میں سے بہترین کھلاڑیوں کو خالصتاً میرٹ پر منتخب کیا جائے گا، صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے مزید کہا کہ ٹرائلزمیں منتخب ہونیوالے کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپس میں ماہر کوچز تربیت دیں گے، کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپس میں آپ کی رہائش، کھانا اور ٹریننگ کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں اس لئے تمام کھلاڑی محنت اور لگن سے اپنی گیم کی طرف توجہ دیں اور پہلے سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں

    اور زیادہ سے زیادہ میڈلز جیت کر آئیں، سپورٹس بورڈ پنجاب آپ کو ہر طرح کی سہولت فراہم کررہا ہے، اس سے فائدہ اٹھا کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ ٹرائلز میں شریک ہونیوالے تمام کھلاڑی پُرجوش ہیں ، انشاء اللہ پنجاب دوسری بین الصوبائی قائداعظم گیمز 2017ء میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے زیادہ میڈلز جیتنے کا اعزاز برقرار رکھے گا، ہمارے کھلاڑی پہلے سے زیادہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ دوسری بین الصوبائی قائداعظم گیمز 2017ء کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب میں کھلاڑیوں کے ٹرائلز جاری ہیں، جمعرات کے روز گرلز ہاکی کے ٹرائلز میں 62لڑکیوں نے حصہ لیا جن میں سے 20کا انتخاب کیا گیا جبکہ ووشو ( مردوں خواتین)فٹ بال(مرد) ، کبڈی،ٹینس (مرد)، باکسنگ( مردوں)، ریسلنگ،نیٹ بال (مرد) ،نیٹ بال(خواتین)، سنوکر ، ہاکی (خواتین)،ہاکی ( مرد) ،ٹینس( خواتین) اتھلیٹکس ، ویٹ لفٹنگ (مردوخواتین )،کراٹے، جوڈو( مردوں خواتین)،ٍبیڈ منٹن (مردوخواتین )،بیس بال( مردو خواتین) ،سکواش (مردوخواتین )کے بھی ٹرائلز بھی ہوئے۔

  • پنجاب یونیورسٹی میں کھیلوں کے قومی مقابلے جاری

    پنجاب یونیورسٹی میں کھیلوں کے قومی مقابلے جاری

    ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان، پنجاب یونیورسٹی اور دی ایجوکیشنسٹ کے تعاون سے جاری کھیلوں کے قومی مقابلے 2017 کے چوتے روزہاکی ، کرکٹ، فٹبال، تیراکی اور کشتی رانی کے مقابلے ہوئے ۔ہاکی کے مقابلوں میں پنجاب یونیورسٹی نے یو ایم ٹی کو3-1سے شکست دی،یو ایم ٹی نے دوسری اور یونیک گروپ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔کرکٹ انڈر 17مقابلوں میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر2 کوٹ رادھا کشن نے گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ سردار محمد کو شکست دی۔کرکٹ (یونیورسٹی کیٹگری میں )کے پہلے سیمی فائنل میں یونیورسٹی آف مالاکنڈ اور گورنمنٹ اسلامیہ کالج قصور جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پنجاب یونیورسٹی اور بیکن ہائوس نیشنل یونیورسٹی مد مقابل رہے۔

    فائنل کرکٹ میچ بروز جمعہ پنجاب یونیورسٹی اور مالاکنڈ یونیورسٹی کے مابین کھیلا جائے گا۔ کبڈی میچ (یونیورسٹی کٹیگری) کا پہلا سیمی فائنل اخوان سائنس کالج برکی اور اسلامیہ کالج قصور کے مابین ہوا۔ مقابلہ انتہائی سنسنی خیز رہا ۔ اخوان ٹیم جیتی جبکہ فائنل میں پنجاب یونیورسٹی نے اسے آسانی سے شکست دے دی۔تیراکی مقابلوں میں پنجاب یونیورسٹی پہلے اور نسٹ اسلام آباد دوسرے نمبر پر رہے ۔ پنجاب یونیورسٹی سے سمیع اللہ بہترین تیراک قرار پائے۔ سکول کی سطح پر تیراکی کے مقابلوں فری سٹائل اور بیک سٹروک میں واپڈا بوائز ہائی سکول کے محمد ابو بکرفاتح قرار پائے جبکہ واپڈا سکو ل کے فیصل علی نے دوسری پوزیشن اپنے نام کی۔

    مجموعی طور پر کشتی رانی کے مقابلوں میںیونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ جبکہ نہر میں ہونے والے سنگل اور ڈبل دونوں مقابلوں میں یو ایم ٹی نے جیتے۔ مشین پر ہونے والے 500میٹر انفرادی مقابلوں میں یو سی پی کے عمران اسلم نے پنجاب یونیورسٹی کے محمد اعظم کو شکست دی۔


    کرکٹ اور فٹبال کے فائنل مقابلے اور اتھلیٹکس کے مقابلے بروز جمعہ (آج)صبح11بجے منعقد ہوں گے جبکہ سہ پہر 3بجے نیو کیمپس گرائونڈ میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد ہو گا جس میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر اور ڈائریکٹر سپورٹس ہائر ایجوکیشن کمیشن فیصل بٹ کامیاب کھلاڑیوں میں اسناد، نقد انعامات اور ٹرافیاں پیش کریںگے ۔

  • بلائنڈ ورلڈ کپ کا شیڈول جاری،افتتاحی میچ میں پاکستان بھارت مدمقابل

    بلائنڈ ورلڈ کپ کا شیڈول جاری،افتتاحی میچ میں پاکستان بھارت مدمقابل

    پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) نے پانچویں بلائنڈ ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا، پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیمیں 8 جنوری کو افتتاحی میچ میں قذافی سٹیڈیم لاہور میں آمنے سامنے ہوں گی۔ جمعرات کو پی بی سی سی نے آئندہ ماہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ہونے والے پانچویں بلائنڈ ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کر دیا، میگا ایونٹ 8 سے 21 جنوری تک پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مختلف گراؤنڈز پر کھیلا جائے گا جس میں 6 ٹیمیں میزبان پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیپال کی ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی، ایونٹ کا افتتاحی میچ 8 جنوری کو پاکستان اور بھارت کے درمیان قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، اسی روز لاہور جمخانہ باغ جناح گراؤنڈ پر دوسرا میچ بنگلہ دیش اور نیپا کے درمیان کھیلا جائے گا، 9 جنوری کو پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ بنگلہ دیش سے گوجرانوالہ سٹیڈیم میں کھیلے گی، اسی روز دوسرا میچ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں بھارت اور نیپال کے درمیان گوجرانوالہ جبکہ تیسرا میچ متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان کے اوول کرکٹ گراؤنڈ پر آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا، 10 جنوری کو دو میچ کھیلے جائیں گے، پاکستانی ٹیم تیسرے میچ میں جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں نیپال کے خلاف کھیلے گی جبکہ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں بھارت کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہو گا، 11 جنوری کو آرام کا دن ہو گا، 12 جنوری کو عجمان گراؤنڈ پر پاکستانی ٹیم اپنا چوتھا میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا، اسی روز ایم سی سی عجمان گراؤنڈ پر دوسرا میچ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا، 13 جنوری کو بھی دو میچز کھیلے جائیں گے جن میں بھارت کا مقابلہ سری لنکا اور آسٹریلیا کا مقابلہ نیپال سے ہو گا، 14 جنوری کو پاکستانی ٹیم اپنا پانچواں میچ سری لنکا کے خلاف کھیلے گی، بنگلہ دیش کو آسٹریلیا کا چیلنج درپیش ہو گا، 15 جنوری کو بھارت کا مقابلہ آسٹریلیا، سری لنکا کا مقابلہ نیپال سے ہو گا، 16 جنوری کو آرام کا دن ہو گا، ایونٹ کے سیمی فائنلز 17 اور 18 جنوری جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 21 جنوری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

  • پاکستان اور کیویز کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز6جنوری سے

    پاکستان اور کیویز کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز6جنوری سے

    قومی کرکٹ ٹیم جنوری میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ پانچ ون ڈے اور تین ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ پاکستانی ٹیم دورے کا آغاز 3 جنوری کو نیوزی لینڈ الیون کے خلاف ٹور میچ سے کرے گی۔ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے مابین پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 6 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 9 جنوری نیلسن، تیسرا 13 جنوری کو ڈنیڈن، چوتھا 16 جنوری کو ہیملٹن اور پانچواں 19 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 22 جنوری کو ویلنگٹن، دوسرا 25 جنوری کو آکلینڈ اور تیسرا 28 جنوری کو ماﺅنٹ مانگینوئی میں کھیلا جائے گا۔

     

  • بھارت اور سری لنکا کا فیصلہ ون ڈے 17دسمبر کو

    بھارت اور سری لنکا کا فیصلہ ون ڈے 17دسمبر کو

    بھارت اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 17 دسمبر کو وشاکا پٹنم میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، مہمان ٹیم سری لنکا نے دھرم شالا میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں بھارت کو 7 وکٹوں سے سے شکست دی، دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے آئی لینڈرز کو بڑے مارجن 141 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ واضح رہے xx1toto mobile کہ دونوں ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن ون ڈے میچ 17 دسمبر کو وشاکاپٹنم میں کھیلا جائے گا۔

     

error: Content is protected !!