لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)نئے تعینات ہونے والے سیکرٹری سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ سے ایپکا ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس پنجاب کے صدر فیاض علی، جنرل سیکرٹری نبیل اکرم، چیئرمین محمد حنیف ، سینئر نائب صدر حماد علی، ساجد علی، اویس شاہ و دیگر عہدیداروں نے گزشتہ روز پنجاب سٹیڈیم میں ملاقات کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ نے کہا کہ سپورٹس کے فروغ اور ترقی کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا
سپورٹس کے فروغ کے لئے اقدامات سے سپورٹس کو پنجاب کی پہچان بنائیں گے، نئے کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کے لئے بھرپور مواقع فراہم کئے جائیں گے، پنجاب میں سپورٹس کے کلچر کو پروان چڑھایا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ ملازمین محنت اور دیانتداری سے فرائض سرانجام دیں۔ ملازمین ادارے کا سرمایہ ہیں ، ان کے مسائل حل کئے جائیں گے۔
ایڈیلیڈ (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ جو خامیاں پہلے ٹیسٹ میں رہیں ان پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا کہ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کی صلاحیتوں پر کوئی شک نہیں ہے، جوخامیاں پہلے ٹیسٹ میں رہیں ان پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔
اظہر علی نے کہا کہ بابراعظم کی ہرفارمیٹ میں اچھی کارکردگی ہے، اُنہیں اوپر کے نمبر پر بیٹنگ کروانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محمد رضوان نے دلیرانہ اننگز کھیلی جبکہ نسیم شاہ کو بہت احتیاط سے لے کر چلنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ اور شاہین آفریدی میں صلاحیتیں ہیں۔دوسری جانب بابر اعظم کا کہنا ہےکہ ٹیسٹ کرکٹ میں ایک سیشن برا کھیلیں تو دباؤ آجاتا ہے، پہلا سیشن اچھا کھیلنے کے باوجود میچ میں ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔بابراعظم نے کہا کہ شان مسعود اور محمد رضوان کو یہی کہا تھا کہ لمبی پارٹنر شپ کریں تو اچھا ہوگا۔
لکھنو (سپورٹس لنک رپورٹ)افغانستان نے ٹی ٹوئنٹی کی عالمی چمپیئن ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو تین میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں شکست دے کر سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی
۔بھارت کے شہر لکھنو میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں افغانستان نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے ٹی ٹوئنٹی کی مضبوط ٹیم ویسٹ انڈیز کو باآسانی شکست دے دی۔افغان ٹیم کے نوجوان کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو بلے بازوں نے اسکور بورڈ پر معقول مجموعہ سجادیا حالانکہ
حضرت اللہ زازئی اور کریم جنت صرف 12 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے تھے۔وکٹ کیپر رحمٰن اللہ گربز نے شان دار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغان ٹیم کو تن تنہا قابل دفاع اسکور تک پہنچایا۔ابراہیم زدران
صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے تھے تاہم اصغر افغان نے 24 رنز بنا کر رحمٰن اللہ کا ساتھ دیا جس کے بعد نجیب اللہ نے 14، محمد نبی نے 15 رنز بنائے اور راشد خان صفر پر آؤٹ ہوئے۔رحمٰن اللہ نے سب سے زیادہ 79 رنز بنائے اور کیرون پولارڈ کی گیند پر آؤٹ ہوئے تاہم انہوں نے 6 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 52 گیندوں پر بہترین اننگز کھیلی۔
افغانستان نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 156 رنز بنا کر معقول ہدف دیا۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے کوٹریل، ولیمز اور پاؤل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔افغانستان جیسی نووارد ٹیم کے خلاف ہدف کے تعاقب میں سوائے شے ہوپ کے ویسٹ انڈیز کے دیگر بلے باز جم کر کھیل نہ سکے اور مسلسل آؤٹ ہوتے رہے۔ویسٹ
انڈیز کے تجربہ کار بلے باز لینڈل سمنز 7 اور نوجوان بلے باز برینڈن کنگ صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے تاہم لیوس نے 24 رنز بنائے۔شے ہوپ نے سب سے زیادہ 52 رنز بنائے جس کے لیے انہوں نے 46 گیندوں کا
سامنا کیا، 3 چوکے اور ایک چھکا رسید کیا لیکن دوسرے اینڈ سے برق رفتاری سے ان کا ساتھ دینے والے کوئی نہیں تھا۔
ویسٹ انڈیز نے افغان باؤلرز کے سامنے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 127 رنز بنائے اور میچ 29 رنز سے شکست سمیٹی اور سیریز بھی ہار گئے۔افغانستان کی جانب سے نوین الحق نے 3 وکٹیں حاصل کیں اور راشد
خان نے بہترین باؤلنگ کی تاہم انہیں ایک وکٹ مل سکی۔رحمٰن اللہ گربز کو شان دار بیٹنگ پر میچ اور کریم جنت کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔خیال رہے کہ ایک روزہ سیریز میں ویسٹ انڈیز نے کامیابی حاصل کی تھی۔
ایبٹ آباد( سپورٹس لنک رپورٹ)ضلعی حکومت اوریجنل سپورٹس آفس ایبٹ آباد کے زیر اہتمام خواتین کے ریجنل سپورٹس گالا کے مقابلے ایبٹ آباد میں شروع ہوگئے، ان مقابلوں کا باقاعدہ افتتاح سوشل ویلفیئر کی صوبائی چیئرپرسن رکن صوبائی اسمبلی مومنہ باسط نے ایک پروقار تقریب میں کیا، سٹی سپورٹس کمپلیکس ایبٹ آباد میں منعقدہ اس تقریب میں ضلع ایبٹ آباد کے خواتین کے مختلف سرکاری اور پرائیویٹ کالجز، سکولز اور دیگر اداروں کی اساتذہ اور طالبات نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی رکن صوبائی اسمبلی مومنہ باسط جو کہ ان مقابلوں کی مہمان خصوصی تھیں نے فیتہ کاٹ کر ان مقابلوں کے باقاعدہ آغاز کا اعلان اور افتتاح کیا جبکہ گورنمنٹ گرلز کالج نواںشہر کی پرنسپل غزالہ کرن اعوان اعزازی مہمان خصوصی تھیں اس افتتاحی تقریب سے سابق ڈائریکٹر جنرل سپورٹس طارق محمود اور ڈائریکٹر سپورٹس آپریشن کے پی کے سید ثقلین شاہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں کھیلوں کے شعبے میں سب سے زیادہ کام موجودہ صوبائی حکومت نے کیا ہے اور وزیراعلی اور وزیرکھیل کی بھرپور سرپرستی کھیلوں کے شعبے کو حاصل ہے اور صوبہ بھر میں کھیلوں کی سہولتوں کی فراہمی پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے البتہ ایبٹ آباد میں سپورٹس کمپلیکس ،سپورٹس جمنیازیم اور خواتین کے لیے علیٰحدہ سے منی سپورٹس کمپلیکس کے منصوبے منظور ہونے کے باوجود جگہ کے شدید مسائل سامنا ہے جس جانب توجہ کی اشد ضرورت ہے اور امید ہے کہ جلد یہ مسائل بھی حل ہوجائیں گے
انہوں نے بتایا کہ ایبٹ آباد میں جلد ہی مردوں کے سپورٹس گالا کے علاوہ روایتی کھیلوں کے مقابلوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا اور علاوہ ازیں قومی کھیلوں مقابلوں کے پانچویں ایونٹس بھی ایبٹ آباد میں منعقد ہوں گے جن میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کے مقابلے بھی ان کھیلوں کا حصہ ہوں گے مہمان خصوصی چیئرپرسن سوشل ویلفیئر رکن صوبائی اسمبلی مومنہ باسط کا کہنا تھا کہ کھیل ذہنی اور جسمانی نشوونما کے لیے از حد ضروری ہیں اور ان کی حکومت کھیلوں پر بھرپور توجہ کے ساتھ ساتھ خواتین کو زندگی کے تمام شعبوں میں بھرپور نمائندگی دینے پر یقین رکھتی ہے اور خواتین کے کھیلوں کے یہ مقابلے اس سلسلے کی کڑی ہیں انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد میں سپورٹس کمپلیکس سپورٹس جمنیزیم کے قیام کے سلسلے میں زمین کے حوالے سے جو رکاوٹیں ہیں انہیں دور کرنے اور ایبٹ آباد کو سپورٹس سٹی بنانے کے لئے کوئی کسر روا نہیں رکھی جائے گی اور جس فورم پر بھی ایبٹ آباد کے کھلاڑیوں اور کھیلوں کی سہولتوں کی فراہمی کے لیے آواز اٹھانا پڑی اور جس حد تک ممکن ہو سکا وہ جائینگی جبکہ انہون نے بیڈمنٹن ٹیبل ٹینس سکوائش اور رسہ کشی کے مقابلوں کا علیحدہ علیحدہ افتتاح بھی کیا۔
کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا کہ انہوں نے کراچی میں مچھلی، بریانی اور دیگر ڈشز کھائیں اور وہ پاکستان کا کلچر انجوائے کررہے ہیں۔کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اورڈ یرن سیمی نے میڈیا سے گفتگو کی، ڈیرن سیمی نے گفتگو میں کہا کہ وہ پاکستان کا کلچر بہت انجوائے کر رہے ہیں ، انہیں شلوار قیص پہن کر بہت اچھا لگ رہاہےاور انہوں نے کراچی میں مچھلی ، بریانی، اور دیگر ڈشز بھی کھائیں۔
Chairman @JAfridi10 & Skipper @darensammy88 visited the Governor House Sindh for the Clean & Green campaign of 10 billion trees. Both of them planted a tree in the governor house and in their message urged everyone else to do the same as well. ⚡🏡#YellowStorm#HumZalmipic.twitter.com/N3dzgNr4ZA
ڈ یرن سیمی نے کہا کہ وہ پاکستان کی ثقافت سے لطف اندوز ہورہے ہیں اور انہوں نے گورنرہاوس میں پودا بھی لگایا۔اس کے علاوہ اُن کا کہنا تھا کہ اُمید ہے پی ایس ایل میں کامیاب ہونگے۔دوسری جانب میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ ڈیرن سیمی نے پاکستان کی سیکیورٹی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دعا کرتا ہوں پشاور جیتے جبکہ وہ خود کراچی کنگز کو سپورٹ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے گھر میں ایک بچہ کوئٹہ اور دوسرا پشاور کو سپورٹ کرتا ہے۔
دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے شہرقائد کے باسیوں سے اسٹیڈیم بھرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔پاکستان ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان وکٹ کیپر سرفراز احمد نے ایک انٹرویو میں کہاکہپی ایس ایل کے میچ کراچی میں منعقد ہونا اچھی خبر ہے لہذا وہ کراچی کے لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ کی حمایت میں آگے آئیں اور نیشنل اسٹیڈیم کو اپنی آمد سے بھر دیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی دنیا کو پیغام دیں کہ پاکستان کرکٹ کی میزبانی کیلئے بہترین ملک ہے اور یہاں بین الاقوامی مقابلے منعقد ہونے چاہئیں۔سرفراز احمد کے مطابق کراچی میں میچ ہوں تو گھر والوں کا بڑا دبا ہوتا ہے کہ انھیں میچ دیکھنا ہے اور کسی حد تک ایسا غلط بھی نہیں، ہمارے گھر والے ہمارا میچ نہیں دیکھیں گے تو کس کا میچ دیکھیں گی انہوں نے کہا کہ گھر والوں کی وجہ سے 2 ہزار والے 15 ٹکٹ خریدے ہیں۔سرفراز احمد کے مطابق گزشتہ سال ویسٹ انڈیز نے تین ٹی 20کراچی میں کھیلے تو انہوں نے ٹیم مینجر طلعت علی ملک سے خاص درخواست کی کہ مجھے زیادہ ٹکٹ دیں کیوں کہ خاندان میں ہر کوئی میچ دیکھنا چاہتا ہے۔اس سوال پر کہ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کراچی ہوم گرانڈ ہے اور وہ کراچی کے خلاف میدان میں اتریں گے، تو وکٹ کیپر نے مسکراتے جواب دیا کہ سب ٹیمیں پاکستان کی ہیں جہاں تک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بات ہے ہماری ٹیم میں کراچی کے کئی لڑکے کھیل رہے ہیں لہذا ہمیں امید ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم میں لوگ ہماری بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے، یاد رہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دس مارچ کو کراچی کنگز کا مقابلہ سرفراز احمد کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ہے۔
کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کے نمبر 1 گالفر شبیر اقبال نے ۱۶ انڈرپار کھیل کر 38ویں چیف آف دی ائیر اسٹاف اوپن گالف چیمپین شپ میں تاریخی فتح سمیٹ لی۔ ائیرمین گالف کورس پی اے ایف بیس کورنگی کریک میں کھیلی جانے والی اس سب سے بڑی چیمپین شپ کے چوتھے راؤنڈ کے آغاز میں ہی شبیر نے ایک بوگی کھیلی تاہم انہوں نے کھیل پربھرپور توجہ مرکوز رکھتے ہوئے تین برڈیز کھیل کر اپنا راؤنڈ ۱۶انڈر ۲۷۲پر ختم کر کے ایک فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ۔ محمد منیر ۴انڈر ۲۸۴ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔جبکہ تیسری پوزیشن حقدار محمد اشفاق اور حمزہ امین قرار پائے جنہوں نے کھیل کا اختتام1انڈر۲۸۷کے اسکور پر کیا۔ ۸۰لاکھ انعامی رقم کی اس چیمپین شپ کی تقریبِ تقسیمِ انعامات کے مہمان خصوصی ائیر مارشل عاصم ظہیر، وائس چیف آف دی ائیر اسٹاف پاکستان ائیر فورس تھے۔
انہوں نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے۔ مہمانِ خصوصی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انتظامی کمیٹی اور ائیر مین گالف کورس کے تمام عہدیداروں کو چیمپین شپ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہاکہ پاک فضائیہ اسکواش اور سرمائی کھیلوں کے ساتھ ساتھ گالف کو بھی فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ ائیرمین گالف کلب کورنگی کریک میں ایک بہترین ٹرنینگ اکیڈمی قائم کرے گی ۔ جہاں نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت کے لئے بہترین سہولیات فراہم کی جائے گی۔ شبیر اقبال کو پروفیشنل ایونٹ جیتنے پر ٹرافی اور نقد انعام سے نوازا گیا۔سینئر پروفیشنل گیٹییگری میں محمد اکرم نے 01انڈر پار گراس اسکور 143 کھیل کر کامیابی اپنے نام کی جبکہ امداد حسین نے دو اسٹروک کے فرق سے 1اوور پار کھیل کر گراس اسکور 145کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی ۔جونیئر پروفیشلنزکا ٹائٹل 06 اوور پار 150کے ساتھ سید بلال نے جیت لیا جبکہ اُن کے ہم نام بلال خان 07 اوور پار 151 کھیل کر دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو ئے ۔
امیچورکیٹیگری میں تیمور خان نے بہترین کھیل پیش کیا اور 2انڈر 214 گراس کھیل کر کامیابی اپنے نام کی جبکہ محمد ثاقب نے گراس اسکور 225کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی ۔اس کیٹیگری کی تیسری پوزیشن 227گراس کے ساتھ عاشق حسین کے نام رہی ۔نیٹ کیٹیگری میں پہلی پوزیشن کے حقدارمحمد شریف ٹھہرے جنہوں نے 212 نیٹ اسکور کیا ۔ ساجد خان 217اور ارسلان حسین 219 کے ساتھ با لترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ۔لیڈیز کیٹیگیر ی میں آنیا فاروق (۱۶۵ گراس ) کے ساتھ پہلے انعام کی حقدار ٹھہریں جبکہ دانیا سعید(۱۸۱) اور امنا امجد (۱۹۷) گراس اسکور کر کے دوسری اور تیسری انعام کی حقدار قرار پائیں ۔ لیڈیز نیٹ کیٹیگری میں ابیہا سعید نے (۱۴۶) نیٹ کر کے پہلا انعام حاصل کیا جبکہ تبسم شریف (۱۵۹) اور ثنا ء طاہر جاوید (۱۷۷) نیٹ کے ساتھ دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ائیرمین گالف کلب ممبرز کی گراس کیٹیگیری میں عمر انتصار (۷۹ گراس) کے ساتھ پہلے انعام کے حقدار قرار پائے ۔ جبکہ عبداللہ عارف (۸۵ گراس)اور اسکواڈرن لیڈر منصور (۸۷گراس) کو بالترتیب دوسرا اور تیسرا انعام دیا گیا۔ اسی کیٹیگری میں پہلا نیٹ انعام غلام مرتضیٰ (۷۲) نے حاصل کیا ۔ جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن بالترتیب محمد ارسلان (۷۵) اور محمد جاوید (۷۶) نے حاصل کی ۔ مہمانِ خصوصی نے ائیر مارشل(ریٹائرڈ)فرحت حسین کو ‘ہول ان ون ‘کرنے پر نئی سوزوکی سوفٹ گاڑی کی چابی بطور انعام پیش کی۔ چیمپین شپ میں ملک بھر سے 350 سے زائد مشہور گالفرز نے حصہ لیا جن میں108پروفیشنل بھی شامل تھے ۔چیف آف دی ایئر اسٹاف اوپن گالف چیمپیئن شپ 1977میں پہلی مرتبہ متعارف کرائی گئی تھی جس کے بعد سے یہ ہر سال پاکستان گالف فیڈریشن اور پاکستان ایئر فورس کے سالانہ کیلنڈر کا ایک اہم ایونٹ بن چکی ہے۔
کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)کراچی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی مجھے بتا چکے تھے کہ آپ ہی کپتان بنیں گے۔نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ کی کپتانی خواب ہوتا ہے اور کیریئر شروع کرتے ہوئے کبھی سوچا نہیں تھا کہ مجھے یہ بڑا اعزاز مل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کی کپتانی ملنے سے پہلے مطمئن تھا کیوں کہ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی مجھے بتا چکے تھے کہ آپ ہی کپتان بنیں گے اور یہ اعزاز ملنے کے بعد مجھ پر ذمہ داری بڑھ گئی ہے۔ورلڈ کپ میں کپتانی ملنے پر سرفراز احمد نے کہا کہ میں خوش قسمت کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہونے والا ہوں جو پاکستان کی ورلڈ کپ میں کپتانی کرچکے ہیں جن میں عمران خان، وسیم اکرم، وقاریونس، آصف اقبال، انضمام الحق اور مصباح الحق جیسے بڑے اور عظیم کھلاڑی شامل ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کیا ہے، کرکٹ کئریئر شروع کرنے سے اب تک مجھے کئی لوگوں کی مختلف مراحل پر سپورٹ ملی جن میں ندیم عمر، اعظم خان، ظفر احمد، اقبال قاسم، عبدالرقیب، معاذ اللہ خان، اظہر خان، صلاح الدین صلو، سلیم جعفر، منصور رانا، شفقت رانا اور محمد الیاس شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ خوشی کی بات یہ ہے کہ مجھے قیادت کا منصب ملا ہے لیکن اب اس مشن کی تکمیل سب سے بڑی ذمہ داری ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھ پر ہونے والی تنقید پر کسی سے بھی ناراض نہیں ہوتا بلکہ کوشش کرتا ہوں کہ اس میں اصلاح ہو تو اس سے سبق حاصل کروں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے سرفراز احمد کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں انہیں ورلڈ کپ تک کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
سنچورین(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا کو 27 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں وائٹ واش کو ٹال دیا۔سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف دیا۔ سینچورین میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ گرین شرٹس کی جانب سے محمد رضوان 26، آصف علی 25، بابر اعظم 23 اور شاداب خان 22 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پروٹیز کی جانب سے ہینڈرکس نے 4 اور کرس مورس نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 9 وکٹوں پر 141 رنز بناسکی۔ تاہم سیریز 1-2 سے جنوبی افریقا کے نام رہی۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے 3، شاداب خان اور فہیم اشرف نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جنوبی افریقا نے دورے میں پاکستان ٹیم کو تینوں فارمیٹس میں شکست دی ہے۔ ٹیسٹ سیریز میں میزبان ٹیم 0-3 سے فاتح رہی۔ ون ڈے سیریز میں پاکستان نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن جنوبی افریقا 2-3 سے کامیاب رہا۔شعیب ملک کی کپتانی میں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں جوہانسبرگ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دی۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 6 رنز سے ہرایا تھا۔
برج ٹائون (سپورٹس لنک رپورٹ)برج ٹاون: ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میں 381 رنز سے شکست دے کر 3 میچز میں سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ویسٹ انڈیز نے مہمان انگلینڈ کو جیت کے لیے 627 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں انگلش ٹیم 246 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔انگلینڈ کی جانب سے روری برنس 84، بین اسٹوک 34، جونی برسٹو 30 اور جوز بٹلر 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ویسٹ انڈیز کے روسٹن جیس نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 وکٹیں حاصل کیں۔دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے 202 رنز ناٹ آوٹ کی شاندار اننگز کھیلی جس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز میں 289 رنز اور دوسری اننگز 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 415 رنز بنا کر ڈکلئیر کی جب کہ مہمان انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 77 اور دوسری میں 246 رنز بناسکی۔