Tag: اداکارہ

  • ثنا بچہ کو پی ایس ایل میں کیا ذمہ داری ملی؟جانیئے اس رپورٹ میں

    ثنا بچہ کو پی ایس ایل میں کیا ذمہ داری ملی؟جانیئے اس رپورٹ میں

    دبئی ( سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لیے فرنچائز پشاور زلمی نے صحافی و اداکارہ ثناء بچہ کو برانڈ ایمبیسڈر منتخب کرلیا۔

    پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز کل سے دبئی میں ہورہا ہے جس کے لیے تمام تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں اور تمام ٹیمیں بھی جیت کے لیے پر عزم ہیں۔

    پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی نے ماہرہ خان کے بعد صحافی و اداکارہ ثناء بچہ کو بھی برانڈ ایمبیسڈر منتخب کیا ہے۔

    فرنچائز کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پر ثناء بچہ کو برانڈ ایمبیسڈر بنائے جانے کا اعلان کیا۔

    — اسکرین شارٹ

    ثناء بچہ صحافت کے پیشے سے وابستہ رہی ہیں اور انہوں نے فلم ’یلغار‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

    یاد رہے کہ تیسرے ایڈیشن میں پشاور زلمی اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔

  • پاکستان سپر لیگ،مایا علی کیا کرنے جا رہی ہیں؟آپ دنگ رہ جائینگے

    پاکستان سپر لیگ،مایا علی کیا کرنے جا رہی ہیں؟آپ دنگ رہ جائینگے

    کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستانی فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ مایا علی بھی پاکستان سپر لیگ کی اہم ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی برانڈ ایمبیسڈر بن گئیں، اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اداکارہ نے نئی تصویر بھی جاری کردی. پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا جمعرات 22 فروری سے آغاز ہوگیا ہے، ہر ٹیم کو پاکستانی فلم اور ٹی وی کے مشہور اداکار و اداکارائیں سپورٹ کررہے ہیں، ایسے میں مایا علی بھی میدان میں آگئی ہیں اداکارہ مایا علی پی ایس ایل کی پسندیدہ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی برانڈ ایمبیسڈر بن گئیں، انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنی ٹیم کی ٹی شرٹ پہن کر تصویر بھی جاری کردی. مایا علی کا کہنا ہے کہ وہ ٹیم کوئٹہ کا حصہ بننے پر بہت زیادہ پرجوش ہیں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا برانڈ ایمبیسڈر بننا میرے لئے اعزاز کی بات ہے. واضح رہے کہ ماہرہ خان اور حمزہ علی عباسی پشاور زلمی جبکہ اسلام آباد یونائیٹد کو فواد خان سپورٹ کررہے ہیں

error: Content is protected !!