Tag: boxer

  • پشاور ; قومی باکسر جہانزیب خان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

    پشاور ; قومی باکسر جہانزیب خان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

     

     

     

    پشاور کے نواحی علاقے پھندو میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے قومی باکسر جہانزیب خان کو قتل کر دیا۔

     

    پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے پھندو میں دو ملزمان نے باکسر جہانزیب خان پر فائرنگ کی جس سے وہ جاں بحق جبکہ ان کے دو ساتھی زخمی ہو گئے،

    ملزمان کارروائی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

     

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول باکسر نے گزشتہ دنوں ملزمان کے گھر پر فائرنگ کی تھی، مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

     

     

  • باکسنگ ٹرائلز کا اعلان کردیا گیا

    باکسنگ ٹرائلز کا اعلان کردیا گیا

     

    باکسنگ ٹرائلز کا اعلان کردیا گیا

    پشاور ۔رمضان کو مدِنظر رکھتے ہوٸے پشاور ڈویژن باکسنگ ٹیم کے سلیکشن کے لٸے ٹراٸلز موIرخہ 18 سے 19 اپریل 2023 کو رات 10 بجے سے 2 بجے تک ہونگے

    جبکہ خیبرپختونخواہ کے ٹیم سلیکشن کے لٸے ٹراٸلز عید کے بعد مورخہ 26 سے 27 اپریل 2023 کو صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک ہونگے۔

     

  • باکسر علی رضا نے آذربائیجان ایشین چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔

    باکسر علی رضا نے آذربائیجان ایشین چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔

    27 سالہ باکسر علی رضا بٹ نے آذربائیجان ایشین چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔

     

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان باکسر علی رضا بٹ نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں کھیلے گئے فائنل میں آذربائیجان کے کھلاڑی کامران کو دوسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا۔

    ایشین چیمپئن شپ میں آذربائیجان، جارجیا اور ترکی کے کھلاڑیوں نے شرکت کی، فاتح علی رضا نے اپنی فتح اسرائیلی مظالم کے شکار فلسطینی عوام کے نام کر دی۔

    ٹائٹل جیتنے کے بعد علی رضا نے انکشاف کیا کہ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ نے ان کی سرپرستی نہیں کی، بلکہ اپنے اخراجات پر وہ آذربائیجان کھیلنے گئے۔

    علی رضا کے مطابق انھوں نے کہا کہ ذاتی اشیا فروخت کر کے 5 لاکھ روپے کے اخراجات برداشت کیے۔

     

  • باکسر عامر خان پر 2 سال کی پابندی عائد

    باکسر عامر خان پر 2 سال کی پابندی عائد

    پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان پر ممنوعہ ادویات کے استعمال کے باعث 2 سال کی پابندی عائد کردی گئی۔

     

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی اینٹی ڈوپنگ نے ایک بیان میں کہا کہ فروری 2022 میں کیل بروک کے خلاف باکسر عامر خان کے یورین سیمپل لیا گیا تھا جس میں اوسٹارین دوا کے مثبت نمونے پائے گئے تاہم باکسر یہ میچ ہار گئے تھے۔

    اوسٹارین دوا کھلاڑی طاقت میں اضافے کیلئے استعمال کرتے ہیں جو کہ ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی ممنوعہ فہرست میں شامل ہے۔

    38 سالہ باکسر عامر خان نے اعتراف کیا تھا کہ دوا کا استعمال “غیر ارادی” تھا اس لیے کیس آزاد ٹریبونل کو بھیج دیا گیا۔ 6 اپریل 2022 کو باکسر پر عارضی پابندی عائد کی گئی تھی تاہم اب پابندی 5 اپریل 2024 تک برقرار رہے گی۔

  • کورونا وائرس انسانی تخلیق ہے جس کا تعلق فائیو جی ٹیکنالوجی سے ہے، عامرخان

    کورونا وائرس انسانی تخلیق ہے جس کا تعلق فائیو جی ٹیکنالوجی سے ہے، عامرخان

    لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)باکسر عامر خان نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس انسانی تخلیق ہے جس کا تعلق فائیو جی ٹیکنالوجی سے ہے، سائنس دان ان سازشی نظریات کو پہلے ہی مسترد کرچکے ہیں۔سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ لوگوں کو گھروں میں بند کرکے فائیو جی کے ٹاورز لگائے جارہےہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ حکومت نے آبادی کنٹرول کرنے کے لیے کورونا پھیلایا ہو کیونکہ یہ بڑی عمر والوں کے لیے زیادہ خطرہ ہے

    عامر خان نے کہا کہ انہیں اس بات پر یقین نہیں کہ یہ وائرس چین سے پھیلا اور اس کی وجہ چمگادڑ یا دوسرے جانور بنے، جبکہ بالخصوص برطانیہ میں فائیو جی سے متعلق قیاس آرائیاں عروج پر ہیں اور لوگوں کی طرف سے مزاحمت کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں

  • کورونا کیخلاف جنگ میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا بڑا اعلان

    کورونا کیخلاف جنگ میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا بڑا اعلان

    لندڈن (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کورونا متاثرین کیلئے اپنی 4 منزلہ عمارت کو ہسپتال بنانے کی پیشکش کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ باکسر نے اپنی عمارت کورونا متاثرین کی مدد کے لیے دینے کا اعلان کیا۔

    اپنے سوشل میڈیا پیغام میں باکسر عامر خان نے لکھا کہ وہ جانتے ہیں کہ اس مشکل گھڑی میں عوام کے لیے ہسپتالوں میں بستر ملنا کتنا مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی 60 ہزار مربع فٹ پر تعمیر 4 منزلہ عمارت کورونا متاثرین کی مدد کے لیے دینےکو تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ اپنے اس اقدام سے وہ کورونا متاثرین کی مدد کرنا چاہتے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے بھی اپنی حفاظت کرنے کی درخواست کی۔

  • محمد علی جس نے نسلی پرستی کو ناک آئوٹ کیا

    محمد علی جس نے نسلی پرستی کو ناک آئوٹ کیا

    نیویارک (سپورٹس لنک رپورٹ)دنیائے باکسنگ پر حکومت کرنیوالے لیجنڈ ری ہیوی ویٹ باکسر محمد علی کے مداح آج ان کی 78 ویں سالگرہ منا رہے ہیں جنہوں نے رنگ سے باہر نسل پرستوں کو بھی شکست دی ۔

    نسل پرستوں کو شکست دینے والے باکسر محمد علی

    حریف باکسرز کو دھول چٹانےوالے محمد علی نے17جنوری1942ء کو امریکا کے شہر لوئسویل کے ایک مسیحی گھرانے میں آنکھ کھولی اور ان کا نام کلے رکھا گیا جنہوں نے ستر کی دہائی میں اسلام قبول کیا۔انہوں نے 29 اکتوبر 1960ء کو آبائی قصبے لوئسویل میں پہلا مقابلہ جیتا۔ باکسنگ میں ان کا کیریئر ایک شوقیہ کھلاڑی کی حیثیت سے کامیاب رہا لیکن ان کو عظمت اس وقت حاصل ہوئی جب ساٹھ کی دہائی میں انہوں نے روم اولمپِک میں سونے کا تمغہ جیتا۔

    نسل پرستوں کو شکست دینے والے باکسر محمد علی

    تمغہ جیتنے کے بعد محمد علی کو نسل پرستی کا سامنا رہا لیکن ان واقعات کے باوجود ان کی کامیابیوں کا سلسلہ چلتا رہا اور40 سال کی عمر میں انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ریٹائرمنٹ کے بعد بہت سے فلاحی کاموں میں حصہ لیا اور ایک مشہور شخصیت، ایک باغی، حقوق انسانی کے علمبردار اور شاعر، جس نظر سے بھی دیکھا جائے محمد علی نے ہمیشہ کھیل، نسل پرستی اور قومیت کو شکست دی اور ایک وقت ایسا بھی آیا جب محمد علی کرہ ارض پر بلا شبہ سب سے زیادہ شہرت یافتہ شخص بن گئے۔باکسنگ میں محمد علی کی زندگی 20 سال پر محیط رہی جس کے دوران انہوں نے 56 مقابلے جیتے اور 37 ناک آوٹ اسکور کیا ۔دنیائے باکسنگ پر کئی برس تک راج کرنے والے محمد علی 3جون 2016کو انتقال کرگئے۔

error: Content is protected !!