Tag: elections

  • خیبر پختونخواشطرنج(چیس)ایسوسی ایشن کے انتخابات6نومبر کو پشاور میں ہونگے

    خیبر پختونخواشطرنج(چیس)ایسوسی ایشن کے انتخابات6نومبر کو پشاور میں ہونگے

    پشاور(سپورٹس رپورٹر)خیبر پختونخواشطرنج(چیس)ایسوسی ایشن کے انتخابات6نومبر کو پشاور میں ہونگے،اس حوالے سے صوبائی جنرل کونسل کا اجلاس پشاور سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوگاجس میں صوبے کے تمام ڈویژن ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں سمیت فیڈریشن،اولمپک اور سپورٹس بورڈ کے نمائندے شریک ہونگے۔صوبائی چیس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عمر خان کے مطابق صوبے میں شطرنج (چیس)کے فروغ کیلئے بہت کام ہواہے جسکے بدولت بہترین کھلاڑی سامنے آگئے ہیں

    انہوںنے کہاکہ اسکے علاوہ پشاو ر میں صوبائی او رنیشنل سطح کے چمپئن شپ منعقد کرائے ،انہوںنے اس عزم کا اظہار کیاکہ انشاء اللہ مسقبل میں بھی اسی طرح کام کرینگے۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ انتخابات میںڈاکٹرندیم احمداور سیکرٹری عمر خان منتخب ہوئے تھے تاہم صوبائی چیس ایسوسی ایشن کے انتخابات 6نومبر کو پشاور میں ہونگے ،اور اس حوالے سے صوبائی جنرل کونسل اجلاس پشاور میں طلب کرلیاہے ۔انہوںنے کہاکہ یہ انتخابات صوبے میں چیس کے فروغ کیلئے اورنئے آنے والے کھلاڑیوں کو ایک اچھا ماحول فراہم کیاجائیگا۔

  • اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے

    اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے

    اسلام آباد ( سپورٹس لنک رپورٹ ) اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے، گذشتہ روزاسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایسوسی ایشن کے ساتھ منسلک تمام کلبوں کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں تمام عہدیداروں کا انتخاب متفقہ طور پر عمل میں لایا گیا۔

    انتخابات کے نتائج کےمطابق اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے منتخب عہدیداروں میں سرپرست اعلیٰ فرمان احمد ، سرپرست راجہ خالد، چیئرمین ضیاءالحق، صدر اعجاز الحق، سینئر نائب صدر مزمل محبوب، نائب صدور عرفان احمد ، سید غیور ، مس عابدہ ، مس عاصمہ، فنانس سیکرٹری افضال احمد ، جوائنٹ سیکرٹریز پرویز اقبال اور مس شازیہ، پریس سیکرٹری کے لئے تنویر احمد شامل ہیں جبکہ مجلس عاملہ میں بابر ظہیر، فیضان ریاض، وقاص اکرم، عدنان اسلم، خرم عزیز، ریحان راجہ، رب نوازبٹ، وقار احمد، ماروشہ ولیم اور انعام القدیرکو شامل کیا گیا ہے

    اجلاس میں اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کی طرف سے رانا محمد سرور اور پاکستان کراٹے فیڈریشن کی جانب سے خالد نور بطور نمائندے شرکت کی۔ اس موقع پر نومنتخب صدر اعجازالحق نے تمام عہدیداروں کو متفقہ طور پر منتخب کرنے پر تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نےکہا کہ ایسوسی ایشن کا اجلاس آئندہ ماہ فروری میں بلایا جائے گا جس میں آئندہ کے کیلینڈر کا اعلان کیا جائے گا۔

  • رسجا کے الیکشن،شاکر عباسی صدر منتخب ہو گئے

    رسجا کے الیکشن،شاکر عباسی صدر منتخب ہو گئے

    اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن (رسجا) کے انتخابات مکمل ،شاکر عباسی صدر ناصر اسلم راجہ سینئر نائب صدر قاسم نواز عباسی اور نعمان مقصود نائب صدور روزینہ علی نائب صدر (خواتین ) ملک یاسر نذر جنرل سیکرٹری ،شاہ خالد سیکرٹری فنانس جبکہ عقیل انجم اور زین ملک جوائنٹ سیکرٹریز منتخب قرار پائے،تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن (رسجا) کے الیکشن نتائج کے اعلان کے لئے پروقار تقریب میڈیا سینٹر سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہوئی چئیرمین الیکشن کمیٹی ملک زاہد اعوان اور ممبر شفیق راجہ نے نومنتخب عہدیداروں کی کامیابی کا اعلان کیا ۔نتائج کے مطابق نیو نیوز کے شاکر عباسی صدر، آن لائن نیوز ایجنسی کےراجہ ناصر رسجا کے سئنیر نائب صدر منتخب آپ نیوز سے یاسر نزر جنرل سیکرٹری، اے آر وائی کے شاہ خالد فنانس سیکرٹری، ٹوئٹی فور نیوز کی روزینہ علی نائب صدر خواتین، ہم نیوز سے نعمان مقصود اور نائٹی ٹو نیوز کے قاسم نواز نائب صدور کی منتخب ہوئے۔میٹرو واچ کے زین ملک اور عقیل انجم کو جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے۔نومنتخب صدر شاکر عباسی نے اپنے خطاب میں اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی کمیونٹی کی مشکلات کم کرنے میں اپنا کردار کریں گے

    نئے ممبران کی استعداد کار بڑھانے کے لئے کورس اور ٹریننگ کا اہتمام کیا جائے گاشاکر عباسی نے اس عزم کا اظہار کیا رسجا کو ایک فعال صحافتی تنظیم بنایا جائے گا، میری کوشش ہوگی کہ تمام ساتھیوں کو ساتھ لے کر چلوں، اور جہاں بھی کوئی پریشانی یا مشکل ہوگی میرے ساتھی مجھے اپنے ساتھ پائیں گے۔ اپنی پہلی تقریر می صدر رسجا نے یہ اعلان کر کے سب کے دل جیت لیے کہ وہ ممبران کو عمرے کی ادائیگی کے لیے بھی بھجوائیں گے۔اس موقع پر پاکستان سپورٹس رائیٹرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل زاہد فاروق ملک اور چئیرمن رسجا شکیل اعوان نے نئی منتخب باڈی کو مبارکباد پیش کرتے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ نئی آنے والی تنظیم کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اورر ہر موقع پر ان کی رہنمائی کریں گے،جنرل سیکرٹری یاسر نزر نے بھی اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے ساتھیوں کی فلاح و بہبود اور مسائل کے حل کے لیے صدررسجا کا مکمل ساتھ دیں گے ۔

    ۔تقریب بھی انٹر نیشنل باکسر عثمان وزیر بھی موجود تھے انہوں نے صدر رسجا کو انتخاب میں بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور رسجا کے لیے پچاس ہزار روپے کا اعلان بھی کیا۔۔ تقریب میں ڈپٹی مئیر اسلام آباد ذیشان نقوی اور پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر فرید خان خصوصی طور پر شریک ہوئے اور نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد دی ۔ آل پاکستان سپورٹس بورڈ ایمپلائیز یونین کے صدر تقی بوسن ، جنرل سیکرٹری فرمان خان ہزارہ جرنلسٹ ایشو ایشن کے صدر تیمور جدون PTDایپملائیز یونین کے صدر ماجد یعقوب سرینا سپورٹس ڈپلومیسی کی نمائندہ میڈم مریم اور مس حنا بھی شریک ہوئیں اور منتخب باڈی کومبارک باد پیش کی۔ تقریب کے آخر میں صدر رسجا کی جانب سے مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانا کا اہتمام کیا گیا ۔

  • خیبرپختونخوا ولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات خطرے میں پڑ گئے ، خالد نور

    خیبرپختونخوا ولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات خطرے میں پڑ گئے ، خالد نور

    پشاور( سپورٹس رپورٹر) 31دسمبر کو منعقد ہ خیبرپختونخوا ولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات خطرے میں پڑھ گئے ، الیکشن کیلئے تاحال الیکشن کمشن کا اعلان نہیں کیاگیا ،ان خیالات کا اظہار صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے نامزد امیدوار صدارتی ایوارڈ یافتہ انٹر نیشنل کراٹے کھلاڑی وپاکستان کراٹے ٹیم کوچ خالد نور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیبرپختونخوا المپک ایسوسی ایشن کے انتخابات میں سنگین غلطیوں پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے 31 دسمبر کی تاریخ دی گئی ہے لیکن پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی طرف سے ابھی تک الیکشن کیلئے الیکشن کمیشن کا اعلان نہیں کیاگیا

    انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن کس آئین کے تحت ہورہے ہیں اگر نئے آئین کے مطابق انتخابات ہورہے ہیں تو اس کی منظور ی کب خیبرپختونخوا المپک ایسوسی ایشن ہائوس سے لی گئی ہے ، خالد نور نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جنرل سیکرٹری کے امیدوار سنوکرایسوسی ایشن میں صدر، رئونگ میں سیکرٹری اور باکسنگ ایسوسی ایشن کی طرف سے الیکشن میں ووٹر نامزد ہوا ہے جو کہ آئین کے کھلم کھلاخلاف ورزی ہے ، آئین کے مطابق کوئی بھی شخص ایک ایسوسی ایشن کے علاوہ دیگر ایسوسی ایشن میں بڑے عہدوں پر نہیں آسکتا ،حیرت کی بات یہ ہے کہ جو شخص الیکشن کے کاغذات وصول کررہا ہے وہ خود بھی رئونگ میں ووٹر ہے

    خالد نور نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ سید عاقل شاہ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور اب بھی ہم ان پر اعتماد کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ خیبرپختونخوا المپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن صدر جنرل (ر) عارف حسن ، سیکرٹری جنر خالد محمود صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات میں سنگین آئینی غلطیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ان مسائل کا حل نکالیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات میں بھرپور تیاری کے ساتھ حصہ لیں گے مگر ساتھ ہی قانونی تقاضوں کو بھی پورا کرنا ہوگا ۔ ماضی میں جس طرح سپورٹس کی تباہی ہوئی ہے دوبارہ نہیں دوہرانا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن ان حالات میں ہوتے ہیں تو صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات کسی بھی وقت عدالت میں چیلنج ہوسکتے ہیں جو کہ سپورٹس کی تباہی ہے ۔

  • سجاس کے انتخابات برائے 23-2019 کے لیئے پولنگ 11 جنوری کو ہوگی

    سجاس کے انتخابات برائے 23-2019 کے لیئے پولنگ 11 جنوری کو ہوگی

    کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے سالانہ جنرل کونسل 19-2018 کا انعقاد کے ایچ اے اکیڈمی کراچی میں ہوا، اجلاس کی صدارت سجاس کے صدر طارق اسلم نے کی، اجلاس میں ممبران نے بھر پور تعداد میں شرکت کی۔ سیکریٹری اصغرعظیم نے سالانہ کارکردگی رپورٹ برائے سال19-2018 پیش کی جسے شرکاء کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی۔ ممبران نے سجاس کی گزشتہ چار سال کی کارکردگی دیگر صحافتی ایسوسی ایشن کے لیئے ایک مثال قرار دیا۔ ممبران نے صدر طارق اسلم، سینئر نائب صدر زبیر نذیر خان، نائب صدور عبید اعوان، شاہد علی خان، سیکریٹری اصغرعظیم، جوائنٹ سیکریٹری عمر شاہین، خازن ارشاد علی ارکان ایگزیکٹو کمیٹی شاہد ساٹی، سجاد خان، اسحاق بلوچ، محسن رضا، جاوید اقبال، ریاض الدین، حسنین انور، محمود ریاض، منصور علی بیگ اور شاہ زیب بیگ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، اجلاس میں پی ایس ڈبلیو ایف کے سینئر نائب صدر سید نصر اقبال، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی امتیاز نارنجا، سینئر اسپورٹس جرنلسٹ راشد عزیز نے بھی شرکت کی،اجلاس میں خازن ارشاد علی نے حسابات برائے سال 19-2018 کی آڈٹ رپورٹ پیش کی جس کی جنرل کونسل نے متفقہ طورپر منظوری دیدی۔

    جنرل کونسل کے فیصلوں کے مطابق سجاس کے انتخابات برائے سال 23-2019 کے لیئے پولنگ کے عمل کا انعقاد 11 جنوری 2020 بروز ہفتہ کو کراچی پریس کلب میں کیا جائے گا جبکہ تین رکنی الیکشن کمیشن کے چیئرمین عطا محمد تبسم ہونگے، ابن حسن اور سیف بنگش کمیٹی کے رکن ہونگے، جنرل کونسل نے نئی منتخب باڈی کو غیر متحرک اور اسپورٹس جرنلزم چھوڑنے جانے والے ممبران کو شوکاز نوٹس کے ذریعے وضاحت طلب کرنے اور ان کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا پابند کیا ہے۔ جبکہ پہلے مرحلے میں میں ان ممبران ذوالفقار علی، سید ندیم جیلانی، اکرم چوہان، رعیم بصیر اور بابر خان کو ووٹ کے حق سے محروم کردیا ہے۔ جنرل کونسل نے ایسوسی ایٹ ممبر سابق پی ٹی وی اسپورٹس ڈائریکٹر شاہدہ شعیب کی ممبر شپ ختم کردی ہے اس موقع پر سیکریٹری اصغرعظیم نے مرحوم ممبر ذین العابدین المعروف عابد بھائی کے اہل خانہ اور ان کے صاحبزادے کی تعلیم ہر صورت مکمل کرانے کے لیئے ہر ممکن معاونت کرنے کے عزم کا اظہار کیا، اجلاس کے اختتام پر ذین العابدین سمیت انتقال کر جانے والے تمام ممبران کی معغفرت اور بیمار ممبران کی جلد صحت یابی کے لیئے دعا کی گئی۔

error: Content is protected !!