Tag: fast bowler

  • شاہین آفریدی سر گار فیلڈ سوبرز ٹرافی جیتنے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے

    شاہین آفریدی سر گار فیلڈ سوبرز ٹرافی جیتنے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے

    پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے آئی سی سی کا سرگار فیلڈ سوبرز ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔شاہین پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں جنہوں نے سرگار فیلڈ سوبرز جیتنے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔شاہین شاہ آفریدی کو یہ ایوارڈ ان کی شاندار کارکردگی کی بدولت ملا، انہوں نے 2021 کے دوران 36 میچوں میں 22.20 کی اوسط سے 78 وکٹیں حاصل کیں۔شاہین آفریدی کا اس موقع پر کہنا ہے کہ سال 2021 میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی شاندار رہی۔

    واضح رہے کہ سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی برائے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)مینز پلیئر آف دی ایئر کے لیے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سمیت انگلینڈ کے کپتان جو روٹ اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن شامل تھے۔

  • ڈومیسٹک کرکٹ،ٹیم سلیکشن،کوچز تقرری اور مستقبل کے وژن پر عاقب جاوید کے سنجیدہ سوالات

    ڈومیسٹک کرکٹ،ٹیم سلیکشن،کوچز تقرری اور مستقبل کے وژن پر عاقب جاوید کے سنجیدہ سوالات

    لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کا ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 30 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے ساتھ شروع ہو رہا ہے لیکن اس سے پہلے ہی سابق ٹیسٹ کرکٹر اور لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر عاقب جاوید نے ڈومیسٹک کرکٹ کی ٹیموں کی سلیکشن، کوچز کی تقرری، ہائی پرفارمنس سینٹر میں تعیناتیوں اور مستقبل کے وژن پر ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے کئی سوالات اٹھا دیے ہیں۔

    سابق فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آ رہی ہے کہ پاکستان کرکٹ کے معاملات کس طرف جا رہے ہیں اور یہ لوگ کرنا کیا چاہ رہے ہیں، اس وقت نظر تو یہ آ رہا ہے کہ پی سی بی پر جو تنقید کرتا ہے، اس کو نوکری دے دی جاتی ہے۔

    جاوید میاںداد کا معاملہ سب کے سامنے ہے، ایک دن جاوید میاںداد نے کرکٹ بورڈ کی پالیسیوں پر تنقید کی، اگلے روز وہ سب سے معافی مانگتے ہیں تو پھر فیصل اقبال کو بلوچستان ٹیم کا ہیڈ کوچ لگا دیا جاتا ہے۔

    دوسری طرف عمر گل پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے ساتھ ڈومیسٹک ٹیم کا بھی حصہ ہیں، فیصل اقبال اور عمران فرحت کا ایک ساتھ ڈبیو ہوا، اب ایک بلوچستان کا کوچ اور دوسرا کھیل رہا ہے۔

    عاقب جاوید نے سوال اٹھایا کہ عمر گل، عمران فرحت، محمد طلحہ اور عمران خان جیسے کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر پاکستان کو کیا فائدہ دیں گے، جن کا پاکستان کے لیے کوئی مستقبل نہیں، آپ نے انہیں فرسٹ الیون میں شامل کر لیا ہے اور نوجوان کھلاڑیوں کو آپ نے سیکنڈ الیون میں جگہ دی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں پرفارمنس دینے والے کھلاڑیوں کو بھی آپ نے سیکنڈ الیون میں شامل کر لیا ہے، ان کرکٹرز کو پہلی ترجیح دیں جو مستقبل میں پاکستان ٹیم میں شامل ہونے کے امیدوار بن سکتے ہیں۔

    عاقب جاوید نے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ میں پی ایس ایل اور فرنچائز کا نام کیوں لیتا ہوں، پی ایس ایل اور فرنچائز کا نام اس لیے لینا پڑتا ہے کہ اس نے کھلاڑیوں کو شناخت دی، گزشتہ چار پانچ سالوں میں ڈومیسٹک کرکٹ کی پرفارمنس سے صرف 10 فیصد کھلاڑیوں کو سیلیکٹ کیا گیا ہے، باقی کھلاڑی پی ایس ایل سے اوپر آئے اور انہوں نے نام اور شناخت بنائی اور اب آپ انہیں سیکنڈ الیون میں ڈال رہے ہیں تو کیا میں نشاندہی بھی نہ کروں۔

    انہوں نے کہا کہ مصباح الحق کہتے ہیں کہ کوچز کی تعیناتی میں مشاورت نہیں کی گئی، ایسے میں کام کیسے ہو گا، ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کے ساتھ صوبائی کوچز اور سلیکٹرز کیسے ایک پیج پر ہوں گے اور کیسے فیصلے کریں گے، سلیکشن کمیٹی مصباح الحق سے مشاورت کے بغیر بنے گی تو سب ایک پیج پر کیسے ہو سکتے اور مصباح الحق پر تنقید کرنے والے سلیکشن کمیٹی میں ہوں گے تو ہم آہنگی بھی بالکل نہیں آ سکتی،

    سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا میں سمجھتا ہوں کہ مصباح الحق کو سلیکٹرز کی وہ ٹیم دینی چاہیے جس پر وہ اعتماد کر سکیں۔

    عاقب جاوید نے کہا ایک ہی ٹیم کے ساتھ بڑے بڑے کوچز چپکانے سے بہتر ہے کہ دو دو کوچز اوپر سے نیچے انڈر 16 تک لگائیں اور انہیں نچلی سطح سے سب کھلاڑیوں کا علم ہو اور جس کی جہاں ضرورت ہو وہاں اس کا انتخاب کیا جا سکے۔

    ان کا کہنا تھا ٹور ختم ہوتا ہے تو کوئی کوچ آسٹریلیا چلا جاتا ہے تو کوئی انگلینڈ چلا جاتا ہے، وقار یونس ڈومیسٹک کے بولرز کو نہیں دیکھیں گے تو وائٹ اور ریڈ بال میں کھلانے کا فیصلہ کیسے کریں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اب اگر ہائی پرفارمنس سینٹر کی بات کریں تو وہاں بڑے بڑے نام کے کوچز آئے ہیں لیکن ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچز کیا کام کریں گے، کھلاڑی تو اب سب ڈومیسٹک کھیلنے جائیں گے۔

  • ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر بائولر کمارروچ کی 200ٹیسٹ وکٹیں مکمل

    ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر بائولر کمارروچ کی 200ٹیسٹ وکٹیں مکمل

    کسی بھی ویسٹ انڈین کی طویل فارمیٹ میں 200 ٹیسٹ وکٹ 26 سال بعد مکمل ہوئی ہیں۔آخری بار 1994میں کر ٹلی ایمبروز نے 200 ٹیسٹ وکٹ مکمل کی تھیں

    لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے پیسر کمار روچ نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 200وکٹیں مکمل کرلی ہیں۔کسی بھی ویسٹ انڈین کی طویل فارمیٹ میں 200 ٹیسٹ وکٹ 26 سال بعد مکمل ہوئی ہیں۔آخری بار 1994میں کر ٹلی ایمبروز نے 200 ٹیسٹ وکٹ مکمل کی تھیں۔ایک وقت تھا کالی آندھی اپنی فاسٹ بائولنگ کی وجہ سے مشہور تھی لیکن اب یہ وقت ہے کہ کوئی بھی بائولر ربع صدی گزرنے کے بعد بھی ٹیسٹ کرکٹ میں 200 وکٹیں نہیں لے سکا.


    کمار روچ نے انگلینڈ کے خلاف اولڈ ٹریفورڈ میں جاری فیصلہ کن میچ کے دوسرے دن کرس واکس کو 91پر شکار کیا تو یہ ان کا 200واں شکار تھا۔ویسٹ انڈیز کے لئے 200 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے والے وہ نویں بائولر ہیں،ویسٹ انڈیز کو کورٹنی والش 132 میچز میں 519وکٹوں کے ساتھ اپنے ملک کے ٹاپ وکٹ ٹیکر ہیں۔کمار روچ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی اپنی 50 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرلی ہیں۔


    ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم دوسرے روز 369کے جواب میں شدید مشکلات کا شکار تھی اور چائے کے وقفہ کے فوری بعد اس کی چوتھی وکٹ 59پر گر چکی تھی

  • فاسٹ بائولر جنید خان کی لاک ڈائون کے دوران گراں فروشوں سےاپیل

    فاسٹ بائولر جنید خان کی لاک ڈائون کے دوران گراں فروشوں سےاپیل

    صوابی (سپورٹس لنک رپورٹ ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جنید خان نے گراں فروشوں سے اپیل کی ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ناجائز اضافہ نہ کیا جائے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں جنید خان کا کہنا تھا کہ جیسا کہ آپ لوگوں کو معلوم ہے کہ کورونا وائرس پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے اور پاکستان میں بھی پھیل رہا ہے ۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس کی جو احتیاطی تدابیر ہیں وہ بھی آپ لوگوں کو معلوم ہیں، لیکن اس دوران جو بڑا مسئلہ ابھر رہا ہے وہ اشیایہ ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہے ۔جنید خان نے کہا کہ ہمارے غریب طبقے کو کھانے پینے اور اناج حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے ہاتھ جوڑ کر اپیل کی کہ اس صورتحال میں اگر آپ ایک ہزار والی چیز 9 سو روپے میں نہیں بیچ سکتے تو کم از کم اسے 15 سو تک نہ پہنچایا جائے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ سب اپنے محلے پڑوس میں دکھانے کے لیے نہیں بلکہ اللّٰہ کے لیے کریں۔ ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ اس حوالے سے انہوں نے ڈپٹی کمشنر صوابی شاہد محمود سے بات ہوئی ہے اور وہ اس میں تعاون کر رہے ہیں۔ جنید خان نے دیگر اضلاع کے کمشنرز سے اپیل کی کہ وہ اپنے محلوں میں اور اپنے علاقوں میں نکلیں اور دیکھیں کہ دکان دار آپ کے دیئے ہوئے نرخ پر سامان بیچ رہے ہیں یا پھر غریب عوام کی مجبوری سے فائدہ اٹھارہے ہیں۔

  • آسڑیلوی فاسٹ بائولر پیٹرسیڈل نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    آسڑیلوی فاسٹ بائولر پیٹرسیڈل نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    میلبورن(سپورٹس لنک رپورٹ)آسٹریلوی فاسٹ بالر پیٹر سڈل نے فوری طور پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے، وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔پیٹر سڈل نیوزی لینڈ کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے 13 رکنی اسکواڈ میں شامل ہیں، انہوں نے ساتھی کھلاڑیوں کو اپنی ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے آگاہ کر دیا۔فاسٹ بالر نے اعلان کیا کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے فوری طور پر ریٹائر ہو رہے ہیں لیکن جب تک فٹنس برقرار رہی وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

    پیٹر سڈل نے 2008ء میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا اور بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کو آؤٹ کرکے پہلی وکٹ حاصل کی تھی۔سڈل نے 67 ٹیسٹ میچوں میں 221 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ 22 ایک روزہ میچوں اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں آسڑیلیا کی نمائندگی کر چکے ہیں۔فاسٹ بولر کو کیریئر میں ہیٹ ٹرک کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہے، انہوں نے 26 ویں سالگرہ کے موقع پر ایشیز ٹیسٹ میں ہیٹ ٹرک کی تھی۔

  • محمد عباس کو ڈراپ کرنے پر سب حیران

    محمد عباس کو ڈراپ کرنے پر سب حیران

    برسبین (سپورٹس لنک رپورٹ)آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی فائنل الیون سے مایہ ناز فاسٹ باؤلر محمد عباس کو ڈراپ کرنے پر جہاں پاکستانی شائقین پریشان ہیں وہیں میزبان آسٹریلین ٹیم کے کھلاڑی بھی اس فیصلے پر حیرانی کا اظہار کیے بغیر نہ رہ سکے۔پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف برسبین میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی فائنل الیون سے محمد عباس کو شامل نہ کرتے ہوئے ان پر عمران خان سینئر کو ترجیح دی تھی۔

    اس فیصلے پر تمام حلقوں نے شدید حیرت کا اظہار کیا تھا کیونکہ عباس گزشتہ دو ڈھائی سال سے پاکستانی باؤلنگ یونٹ کے مرکزی رکن رہے ہیں اور انہوں نے پاکستان کی متعدد فتوحات میں اہم کردار ادا کیا۔محمد عباس کا ٹیم سے اخراج آسٹریلیا موجودہ اور سابق کھلاڑیوں کے لیے بھی کسی دھچکے سے کم نہ تھا کیونکہ انہوں نے متحدہ عرب امارات کی مردار وکٹوں پر آسٹریلین بیٹنگ لائن کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔

    آسٹریلین آف اسپنر نیتھن لائن نے عباس کے ٹیم سے اخراب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس فیصلے پر کافی حیرانی ہوئی، انہوں نے ہمارے خلاف متحدہ عرب امارات میں ورلڈ کلاس باؤلنگ کی تھی لیکن ان کا ٹیم سے اخراج پاکستان کی اعلیٰ معیاری باؤلنگ کا ثبوت ہے۔سابق آسٹریلین کپتان رکی پونٹنگ بھی اس فیصلے پر حیران نظر آئے اور انہوں نے کہا کہ مجھے عباس کو نہ کھلائے جانے پر حیرت ہوئی لیکن رمیز راجہ سے بات کرنے پر پتہ چلا کہ وہ بہترین فارم میں نہیں ہیں، ان کی رفتار بھی کم ہو گئی ہے اور وہ تیز گیند نہیں کر پا رہے لیکن میرے خیال میں یہ کنڈیشنز ان کے لیے بہترین ہوتیں حتیٰ کے ایڈیلیڈ میں ہونے والے اگلے ٹیسٹ میچ کی کنڈیشنز بھی ان کی باؤلنگ کے لیے کافی سازگار ہیں۔

    سابق آسٹریلین اوپنر مارک وا نے کہا کہ محمد عباس کو پاکستان کی فائنل الیون سے باہر کرنے پر انہیں صدمہ لگا ہے، وہ ایک معیاری سیم باؤلر ہیں جن کا ٹیسٹ میچ میں ریکارڈ بہت شاندار ہے جبکہ سابق آسٹریلین کپتان ایلن بارڈر بھی اس سلسلے میں اپنی حیرانی کا اظہار کیے بغیر نہ رہ سکے۔محمد عباس کیریئر میں 14ٹیسٹ میچوں میں 18.86 کی اوسط سے 66 وکٹیں لے چکے ہیں اور آسٹریلیا کے خلاف دوسرے دن کے کھیل میں پاکستانی باؤلرز کی بے بسی کو دیکھتے ہوئے ان کی کمی شدت سے محسوس ہوئی۔

  • نوجوان فاسٹ بائولر نسیم شاہ نے کیا تاریخ رقم کرڈالی؟

    نوجوان فاسٹ بائولر نسیم شاہ نے کیا تاریخ رقم کرڈالی؟

    برسبین(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ آسٹریلوی سرزمین پر ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے دنیا کے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے ہیں۔16 سال 279 دن کے‎ نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے آسٹریلوی سرزمین پر اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا ہے ، اس سے قبل یہ اعزاز آسٹریلیا کے آئین کریگ کے پاس تھا۔

    نسیم شاہ نے آسٹریلیا میں تاریخ رقم کردی

    برسبین میں نسیم شاہ کو پاکستان کے بولنگ کوچ وقار یونس نے ٹیسٹ کیپ پہنائی، اس موقع پر نسیم شاہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے۔

    نسیم شاہ سے قبل آسٹریلوی کھلاڑی آئین کریگ نے 17 سال 239 دن کی عمر میں آسٹریلوی سرزمین پر ڈبیو کیا تھا۔پاکستان کی جانب ‎ نسیم شاہ سے قبل عاقب جاوید نے 17 سال 160 دن کی عمرمیں میلبرن ٹیسٹ کھیلا تھا۔فاسٹ بولر ‎ نسیم شاہ اپنی 17 ویں سالگرہ سے قبل ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے پاکستان کے ساتویں کھلاڑی ہیں۔

    نسیم شاہ نے آسٹریلیا میں تاریخ رقم کردی

    واضح رہے کہ پرتھ میں ٹور میچ کے دوران نسیم شاہ کی والدہ پاکستان میں انتقال کر گئی تھیں، اس موقع پر نسیم نے اپنے جذبات پر قابو رکھتے ہوئے ٹور میچ میں حصہ لیا اور شاندار بولنگ سے مخالف ٹیم کے بیٹسمینوں پر اپنی دھاک بٹھائی۔

error: Content is protected !!