Tag: international

  • شکیب الحسن عارضی طور پر کرکٹ سے کنارہ کش ہو گئے

    شکیب الحسن عارضی طور پر کرکٹ سے کنارہ کش ہو گئے

    بنگلہ دیش کے تجربہ کار آل راؤنڈر شکیب الحسن نے ذہنی اور جسمانی حالت کا حوالہ دیتے ہوئے عارضی طور پر انٹرنیشنل کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، شکیب الحسن ذاتی وجوہات کی بناء پر دبئی روانہ ہوگئے ہیں اور وہ جنوبی افریقا کے خلاف رواں ماہ کے آخر میں شیڈول ون ڈے سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

     

     

    شکیب الحسن نے اپنے بیان میں کہا کہ میری ذہنی اور جسمانی حالت کو دیکھتے ہوئے، مجھے نہیں لگتا کہ میں اتنی انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکوں گا، اگر مجھے وقفہ مل جائے تو میں زیادہ آسانی سے کھیل سکتا ہوں۔اُنہوں نے کہا کہ میں افغانستان سیریز میں بطورِ کرکٹر ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سے لطف اندوز نہیں ہوسکا جس کے بعد مجھے نہیں لگتا کہ مجھے جنوبی افریقا کے دورے میں ایسی ذہنیت کے ساتھ ہونا چاہیے۔

     

    بنگلادیشی کرکٹر نے کہا کہ میں کھیلتے ہوئے سب کی توقعات پر پورا اترنا چاہتا ہوں، میری بہترین کارکردگی کی کوئی ضمانت نہیں ہے لیکن کم از کم مجھے معلوم ہوگا کہ میں نے اس کے لیے پوری کوشش کی اور ناقص ذہنی حالت کے ساتھ کھیلنا اپنے ساتھیوں اور ملک کو دھوکہ دینے کے برابر ہے۔شکیب الحسن نے کہا کہ انہوں نے اپنے فیصلے سے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے نمائندے کو آگاہ کر دیا ہے۔

     

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے نمائندے نے مجھے اس بارے میں ایک دو دن سوچنے کا کہا ہے اور سوچنے کے بعد یہی فیصلہ کیا ہے کہ میں بہتر جسمانی حالت میں ٹیسٹ کھیلنے کے لیے ون ڈے سیریز چھوڑ سکتا ہوں۔

    واضح رہے کہ شکیب الحسن نے افغانستان کے خلاف تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی ہوم سیریز میں 74 رنز بنائے اور سات وکٹیں حاصل کی تھیں۔

  • پاکستان انٹرنیشنل فٹبالر ایسوسی ایشن کے قیام کا اعلان

    پاکستان انٹرنیشنل فٹبالر ایسوسی ایشن کے قیام کا اعلان

    ایبٹ آباد.(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان انٹرنیشنل فٹبالر ایسوسی ایشن کے قیام کا اعلان کر دیاگیا جس میں ،قومی اور سابق انٹرنیشنل فٹبال کھلاڑیوں پر مشتمل مشترکہ پلیٹ فارم تشکیل دیا جائے گا ،جس میں ملک کے چاروں صوبوں سے نمائندگی اور ممبر سازی کی جائے گی، منگل کے روز ایبٹ آباد پریس کلب میں پاکستان انٹرنیشنل فٹبالر ایسوسی ایشن کےقیام کےموقعہ پر سابق انٹرنیشنل کھلاڑی اور سنیر پولیس آفیسر ملک اعجاز گوگا کا کہنا تھا پاکستان فٹبال ایسوسی ایشن میں من مرضی کے لوگ مسلط کئے جانے کی وجہ جس سے کھلاڑیوں کے حقوق مسخ ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ فٹبال کے کھیل میں زیادہ غریب لوگ ہوتے ہیں

    اس کھیل کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھانے کا عزم کیا ہے جس میں کھلاڑیوں کی فلاح وبہبود بھی ہو گی،فٹبال کے کھیل سے وابستہ کراچی سے تعلق رکھنے والے متعدد قومی کھلاڑی سرپرستی نہ ہونے کی وجہ سے سڑکوں پر بھیک مانگنے پر مجبور ہیں جو پاکستان فٹبال فیڈریشن کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،انہوں نے کہا کہ ایسے حالات کو مدنظر رکھ کر ایسے مستحق کھلاڑیوں کی مالی مدد کرنے کے لئے ملک بھر کے مخیر حضرات سے اور اپنی مدد آپ کے تحت عطیات جمع کیے جاہیں گئے ،ملک اعجاز گوگا کا کہنا تھا دیگر ممالک میں کھلاڑیوں کی فلاح و بہبودکے لئے ایسوسی ایشن موجود ہیں جو ایسے تمام کھلاڑیوں کے مسائل کا تدارک کرتے ہیں ،بدقسمتی سے پاکستان میں فٹبال کے کھلاڑیوں کو نظر انداز کیا جاتا ہے کھلاڑیوں کا حق کوچز اور دیگر دبا لیتے ہیں اور اچھے اور بہترین کھلاڑیوں کا استحصال کیا جاتا ہے،اور یہ امر چاچا ماما کا سلسلہ ختم کرنے کی کوشش ابتدائی کوشش ہے،اس میں کوئی سیاسی عزائم نہیں ہے، فٹبال کی دنیا میں ہمارا ملک 204 نمبر پر پہنچ چکا ہے جو اس بدحالی کا بین ثبوت ہے،

    انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن کے 110ممبران ہیں جو اپنی حثیت کے مطابق ایسے کھلاڑیوں کو مالی معاونت کرینگے ہمارا جذبہ نیک اور اللہ کی رضا حاصل کرنا ہے،دباؤ برداشت نہ کرسکے تو نمائندگی کا حق چھوڑ دینگے۔اس موقع پر قومی ٹیم کے سابق کپتان تنویر احمد قومی ٹیم کے سابق کوچ ،محمد سلیم اعوان سابق انٹرنیشنل اور گولڈ میڈلسٹ کھلاڑیوں چوہدری افضل ،عبدالرحمن ،حاجی عبدالستار،خالد یوسف سابق کپتان،شوکت مفتی سابق کپتان،آصف خاکوانی،ارشد سابق کپتان،احمد ریحان،محمود خان ،ملک ریاض الحق،صغیر احمد کوچ،نعیم خالد’ محمد الیاس ،عمران نیازی،محمد جمشید انور اور دیگر بھی موجود تھے جنہوں نے فٹبال کے کھیل کی ترقی اور سابق قومی فٹبال کھلاڑیوں کی فلاح وبہبود کے لئے مکمل تعاون کا یقین دلایا:

  • 14 ویں سی این ایس انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کراچی میں اختتام پزیر

    14 ویں سی این ایس انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کراچی میں اختتام پزیر

    کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)14 ویں چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس ، کراچی میں منعقد ہوئی۔ مصر ، فرانس ، ہانگ کانگ ، کویت اور ملائشیا سے تعلق رکھنے والے 14غیر ملکی کھلاڑیوں اور10 قومی کھلاڑیوں نے ایک ہفتے پر محیط مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ کمانڈرپاکستان فلیٹ ، وائس ایڈمرل آصف خالق نے چیمپئین شپ کی اختتامی تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔

    ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر کموڈور حبیب الرحمٰن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاظرین کو پاک بحریہ کی اسکواش سے طویل وابستگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بحریہ اپنی میراث کو زندہ رکھنے کے لئے پچھلی دو دہائیوں سے اسکواش چیمپئن شپ کا انعقادکر رہی ہے جو کہ پاک بحریہ کے کھیلوں کے فروغ کے لیے بالعموم اور بالخصوص اسکواش کے فروغ کے لیے عزم کا اظہار ہے۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر نے مہمان خصوصی ، پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن ، پاکستان اسکواش فیڈریشن اور تمام اسپانسرز اور شرکاءکا شکریہ ادا کیا۔

    بعدازاں ، مہمان خصوصی،کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل آصف خالق نے چیمپئن شپ کے فاتح اور رنر اپ کو انعامات دیے۔مہمان خصوصی نے ان کی محنت اور قابل قدر کا میابی پر انہیں مبارکباد بھی پیش کی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ پاکستان کے طیب اسلم اور ملائیشیا کے ایوان یووین کےمابین کھیلا گیا۔ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملائیشیا کےکھلاڑی نے میچ جیت کر 14 ویں چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کے فاتح کا اعزاز حاصل کیا۔اختتامی تقریب میں سول اور فوجی معززین ، سپانسرز اور کھیلوں سے تعلق رکھنے والے سینئر کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

  • پاکستانی امپائر احسن رضا کل نیا عالمی ریکارڈ قائم کرینگے

    پاکستانی امپائر احسن رضا کل نیا عالمی ریکارڈ قائم کرینگے

    لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے آخر میچ یں احسن رضا ایک نیا ریکارڈ قائم کرینگے۔ 62جنوری بروز پیر کو قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں میچ پاکستانی امپائر احسن رضا کےکیریئرکا50 واں ٹی ٹونٹی اٹرنیشنل میچ ہوگا۔ وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والے دنیا کے پہلے امپائر ہوں ے۔اس فہرست یں دوسرا نمبر بھی پاکستانی امپائر علیم ڈار کا ہے۔ پانچویں نمبر پر ہیں۔احسن رضا گذشتہ چند سالوں سے آئی سی سی کے اٹرنیشنل پینل آف امپائرز حصہ ہیں۔

    سابق فرسٹ کلاس رلکٹر احسن رضا نے بین الاقوامی سطح پر اپنے امپائرنگ ئیراک آازز فرور 6505یں کیا۔انہوں نے پہلی مرتبہ بطور امپائرافغانستان اور کینیڈا کے درمیان شارجہ رلکٹ گراؤنڈ یں کھیلے یم میچ یں ک ی کی۔انہوں نے اسی سای اکتوبر یں ابوظہبی کے میدان یں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے یم ٹی ونٹی میچ یں امپائرنگ رلکے اس فارمیٹ یں پہلی بار قدم رکھا۔ احسن رضا اب تک کل 50اٹرنیشنل میچوں یں امپائرنگ کے فرائض انجام دے چکے

error: Content is protected !!