Tag: rain

  • بارش نہیں ہو رہی،بجلی غائب ہے، کوئی نیا بہانہ بتائیں،شاہد آفریدی برہم

    بارش نہیں ہو رہی،بجلی غائب ہے، کوئی نیا بہانہ بتائیں،شاہد آفریدی برہم

    کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر برہم دکھائی دے رہے ہیں، اُن کا کہنا ہے کہ بجلی نہیں آتی مگر بِل ٹائم پر آجاتا ہے۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں شاہد آفریدی نے کے الیکٹرک کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’کراچی میں نہ بارش ہورہی ہے لیکن پھر بھی بجلی نہیں ہے، کوئی نیا بہانہ بتادیں۔‘

    شاہد آفریدی نے بتایا کہ اُن کے گھر تقریباً 20 گھنٹے سے بجلی نہیں ہے، رات بھر بھی بجلی نہیں تھی۔انہوں نے اظہار برہمی کرتے ہوئے لکھا کہ ’بجلی آتی نہیں مگر بِل ٹائم پر آجاتا ہے۔‘20 گھنٹے سے بجلی سے محروم سابق کپتان کے دل کا حال جان کر عوام بھی ان کے ساتھ مل گئے ہیں اور ان کے ٹوئٹ پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی میں ہونیوالی شدید بارشوں نے عام شہریوں کی طرح شاہد آفریدی کو بھی بری طرح متاثر کیا تھا۔طوفانی بارشوں کے بعد ممتاز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے گھر میں تین دن تک بجلی غائب رہی تھی، مسلسل چلنے والے جنریٹر نے بھی جواب دیدیا تاہم شاہد آفریدی اس لحاظ سے خوش نصیب رہے کہ ان کے گھر میں برساتی پانی داخل نہیں ہوا تھا۔

  • آل پاکستان عمران خان میموریل فٹبال ٹورنامنٹ،ٹونا المنصور کلب اور ہزارہ سربن کلب کا میچ بارش کی وجہ سے نامکمل

    آل پاکستان عمران خان میموریل فٹبال ٹورنامنٹ،ٹونا المنصور کلب اور ہزارہ سربن کلب کا میچ بارش کی وجہ سے نامکمل

    ایبٹ آباد ( سپورٹس رپورٹر ) آل پاکستان عمران خان میموریل فٹبال ٹورنامنٹ ٹونا المنصور کلب میر پور اور ہزارہ سربن کلب دھمتوڑ کا میچ بارش کی وجہ سے نامکمل بارہ منٹ کا میچ دوبارہ کھیلا جائیگا میچ کے مہمان خصوصی تحریک انصاف کے راہنما انصاف یوتھ ونگ ہزارہ کے سیکریٹری آصف زبیر شیخ اور گورنمنٹ کنٹریکٹر توقیر خان جدون تھے نواں شہر گراءونڈ میں جاری ایونٹ کے میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا

    دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دورے پر زبر دست اٹیک کئے میچ سے اٹھارہ منٹ قبل ٹونا المنصور میر پور کے فارورڈ نے گول سکور کر کے برتری حاصل کر لی جبکہ میچ کے اختتام سے بارہ منٹ قبل موسلا دھار بارش شروع ہو گئی اور وہیں پر روک دی گیا

    یہ میچ جمع کے روز تین بجے برہ منٹ کا کھیلا جائیگا اور ٹونا المنصور کلب کو ایک گول کی برتری حاصل ہے فاتح ٹیم اسی روز شاہ کلب نواں شہر کے مابین میچ کھیلے گی ٹورنامنٹ بارش کی وجہ سے چار دن کے لئے روک دیا گیا ہے اب موسم ساف ہونے کی صورت میں جمع چار ستمبر سے شروع کیا جائیگا

  • سائوتھمٹن ٹیسٹ بچانے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی جدوجہد جاری،بارش نے بھی کچھ بھرم رکھا

    سائوتھمٹن ٹیسٹ بچانے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی جدوجہد جاری،بارش نے بھی کچھ بھرم رکھا

    سائوتھمٹن (سپورٹس لنک رپورٹ)ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف شکست سے بچنے کے لیے قومی ٹیم کی جدو جہد جاری ہے۔بارش کے باعث کھیل ایک بار پھر متاثر رہا اور چوتھے روز 56 اوورز ہی کرائے جاسکے۔تیسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر فالو آن کے شکار پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر100 رنزبنائے ہیں اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 210 رنز بنانے ہیں۔قومی ٹیم کے کپتان اظہرعلی 29 اوربابر اعظم 4 رنز کے ساتھ کریزپر موجود ہیں۔

    پہلی اننگز میں میزبان انگلینڈ نے 583 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں قومی ٹیم 273 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔انگلینڈ کی جانب سے فالو آن کرانے کے بعد پاکستان نے 310 رنز کا خسارہ پورا کرنے کے لیے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو انگلینڈ کو پہلی کامیابی 49 رنز پر ملی جب شان مسعود 18 رنزبناکر کرس براڈ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

    عابد علی بھی 88 کے مجموعی اسکور پر 42 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، انہیں جیمز اینڈرسن نے آؤٹ کیا۔خیال رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو 0-1 کی برتری حاصل ہے اور قومی ٹیم کو 0-2 کی شکست سے بچنے کے لیے کل کا دن انگلش بولروں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

  • سائوتھمٹن میں وقفے وقفے سے بارش،پاکستان کو انڈور پریکٹس سیشن کرنا پڑا

    سائوتھمٹن میں وقفے وقفے سے بارش،پاکستان کو انڈور پریکٹس سیشن کرنا پڑا

    سائوتھمٹن (سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کی تیاریوں کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن آج سے شروع ہوگا، ساؤتھمپٹن میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے سبب ٹریننگ سیشن متاثر ہونے کا امکان ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم ایک دن کے آرام کے بعد آج سے پھر میدان کا رخ کر رہی ہے، ٹیم صبح کے سیشن میں 10 بجے ٹریننگ کرے گی، بیٹنگ بولنگ کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ اور فزیکل ڈرزلز بھی کی جائے گی۔

    ساؤتھمپٹن میں آج دن بھر بارش جاری رہنے کی پیشگوئی ہے، جس کی وجہ سے ٹیم گراؤنڈ میں ٹریننگ نہیں کرسکے گی بلکہ انڈور ٹریننگ سیشن کرے گی۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ 21 اگست سے شروع ہوگا، امکان ہے کہ جمعے کے روز بارش ہوسکتی ہے۔

    وواضح رہے کہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ بارش کے باعث ڈرا ہوگیا تھا ، جبکہ سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔

  • موسم سے متاثرہ ٹیسٹ میچ،آئی سی سی کرکٹ کمیٹی آئندہ اجلاس میں غور کریگی

    موسم سے متاثرہ ٹیسٹ میچ،آئی سی سی کرکٹ کمیٹی آئندہ اجلاس میں غور کریگی

    کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)سابق کرکٹرز کی جانب سے موسم سے متاثرہ ٹیسٹ میچوں کے قوانین پر تنقید اور نظرثانی کے مطالبات کے بعد آئی سی سی نے خراب روشنی کے قوانین کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور آئندہ اجلاس میں کرکٹ کمیٹی اس مسئلے پر غور کرے گی۔سابق قومی کپتان رمیز راجہ نے تجویز پیش کی ہے کہ ٹیسٹ میچوں میں ایک روز کے دوران چھ گھنٹے کا کھیل بارش یا خراب روشنی کی نذر ہو تو اضافی دن دیا جائے جبکہ کم روشنی کی صورت میں فاسٹ بالرز کو باؤنسرز کی اجازت نہیں ہونی چاہئے اور ہلکی بونداباندی میں بھی میچ جاری رکھا جائے۔

    سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے پلیئرز اور آفیشلز کی جانب سے میچ شروع کرانے میں عجلت کے فقدان پر مایوسی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اکثریت قرنطینہ یا لاک ڈاؤن میں ہے اور لاتعداد افراد کئی ہفتوں سے خطرات کے شکنجے میں ہیں جن کی نگاہیں اگر ان کھلاڑیوں پر ہیں جن کو کھیلنے کا موقع میسر ہے تو پھر ان کو پرانی ذہنیت کو ترک کر کے میچ جاری رکھنا چاہئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ای سی بی حکام رواں سیزن میں مالی نقصان کے متحمل نہیں ہو سکتے تو پھر انہیں میچ دیکھنے کیلئے بے چین شائقین کو گنوانے سے بھی گریز کرنا چاہئے۔

  • سائوتھمٹن ٹیسٹ،چوتھا روز بھی بارش کی وجہ سے کھیل شروع نہ ہوسکا

    سائوتھمٹن ٹیسٹ،چوتھا روز بھی بارش کی وجہ سے کھیل شروع نہ ہوسکا

    سائوتھمٹن(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ سائوتھمٹن میں بارش کی وجہ سے چوتھے روز بھی تاحال شروع نہیں ہوسکا ہے

    یاد رہے کہ پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 236 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی تھی جس کے جواب میں انگلش ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر اپنی پہلی اننگز میں سات رنز بنائے تھے،میچ کا تیسرا روز بھی بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

  • سائوتھمٹن ٹیسٹ،رضوان کے 60 رنز نے پاکستانی ٹیم کی لاج رکھ لی

    سائوتھمٹن ٹیسٹ،رضوان کے 60 رنز نے پاکستانی ٹیم کی لاج رکھ لی

    سائوتھمٹن (سپورٹس لنک رپورٹ)وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کی نصف سنچری اور بارش نے پاکستان ٹیم کو مکمل تباہی سے بچالیا۔انگلینڈ کے خلاف ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کے دوسرے روز مہمان ٹیم 9 وکٹ پر 223رنز اسکو ر کرنے میں کامیاب رہی، محمد رضوان 60 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ساؤتھمپٹن میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کا آغاز بارش اور خراب روشنی کے سبب تاخیر سے ہوا۔پاکستان نے 126 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ بیٹنگ شروع کی، 25 رنز پر ناقابل شکست رہنے والے بابر اعظم انفرادی اسکور میں مزید 22 رنز کا اضافہ کرکے آؤٹ ہوگئے۔

    ایک اینڈ پر محمد رضوان انگلش بولرز کے سامنے ڈٹے رہے، اس دوران یاسر شاہ 5، شاہین آفریدی صفر اور محمد عباس 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔محمد رضوان نے اپنی نصف سنچری 104 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے بنائی، پورے دن کے کھیل میں صرف 40 اعشاریہ 2 اوورز کا کھیل ہوسکا جس میں پاکستان نے 9 وکٹ پر 223رنز بنالیے۔

    رضوان 60 اور نسیم شاہ ایک رن پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ انگلینڈ کی جانب سے اینڈرسن اور اسٹیورٹ براڈ نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔خیال رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔مانچسٹر میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی تین وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

  • کراچی کی بارش میں شاہد خان آفریدی کی اپنے اہلخانہ کے ساتھ موج مستی

    کراچی کی بارش میں شاہد خان آفریدی کی اپنے اہلخانہ کے ساتھ موج مستی

    کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستانی سابق کرکٹر شاہد خان آفریدی کراچی میں ہونے والی حالیہ بارشوں میں اپنی فیملی کے ساتھ خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔شاہد خان آفریدی نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کراچی کے سہانے موسم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے تصویریں اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیں

    تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہد خان آفریدی اپنی بیٹیوں کے ساتھ بارش انجوائے کرنے میں مصروف ہیں، ایک تصویر میں انہوں نے اپنی سب سے چھوٹی بیٹی کو بھی گود میں اٹھایا ہوا ہے۔شاہد خان نے اپنے بیٹوں سمیت تصاویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں پکوڑوں کی بھی تصویر شیئر کی

    تصویر میں پکوڑوں کے ساتھ حلوہ بھی نظر آ رہا ہے تھا ۔شاہد خان نے نے اپنی تصویروں پر کیپشن میں لکھا کہ ’ وہ اپنی خوبصورت خاندان کے ساتھ کراچی کی بارش سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔‘انہوں نے لکھا کہ ’بارش کے دوران یہ وقت پکوڑوں اور حلوے کا ہے۔‘شاہد آفریدی نے ساتھ میں عوام کو پیغام دیتے ہوئے مزید لکھا کہ ’گھروں میں رہیں اور محفوظ رہیں۔

    لالا کی جانب سے شیئر کی گئی تصویروں پر ٹوئٹر صارفین کی جانب سے پکوڑے اور حلوہ مداحوں کے گھر بھجوانے کی بھی درخواستیں کی گئیں۔ایک ٹوئٹر صارف کا بوم بوم آفریدی سے کہنا تھا کہ خود کو فٹ رکھیں اور پی ایس ایل کھیلتے رہیں ۔

  • اولڈٹریفورڈ ٹیسٹ،بارش سے متاثرہ پہلے روز پاکستان کے 2وکٹوں پر 139رنز

    اولڈٹریفورڈ ٹیسٹ،بارش سے متاثرہ پہلے روز پاکستان کے 2وکٹوں پر 139رنز

    اولڈ ٹریفورڈ( سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کا پہلا روز ختم ہوگیا، پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنالیے۔تفصیلات کے مطابق مانچسٹر ٹیسٹ کے پہلے روز بارش کے باعث صرف 49 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا، پہلے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنالیے، بابر اعظم 69 اور شان مسعود 46 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔بابر اعظم نے 9 چوکوں کی مدد سے شاندار 69 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، شان مسعود نے 7 چوکے لگا کر 46 رنز بنائے۔اس سے قبل کپتان اظہر علی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو 36 رنز پر ابتدائی دو کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

    اوپنر عابد 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان اظہر علی بغیر کوئی رن بنائے ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔انگلینڈ کی جانب سے فاسٹ بولر جوفرا آرچر اور کرس ووکس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔اظہر الیون میں 2 لیگ اسپنرز شاداب خان اور یاسر شاہ اور 3 فاسٹ باؤلر شامل ہیں، فواد عالم ایک مرتبہ پھر فائنل الیون میں جگہ بنانے میں ناکام رہے، کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ ان کی تیاری مکمل ہے۔

    اظہر علی کا کہنا تھا کہ بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے، انگلینڈ میں ہمیشہ فینز کی سپورٹ ملتی ہے، فینز کی کمی محسوس ہوگی۔واضح رہے کہ کرونا کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم پہلی بار ایکشن میں آئی ہے، کرونا وائرس کے باعث کرکٹ فینز کے لیے گراؤنڈ کے دروازے بند ہیں، فینز کہتے ہیں ہم گھر سے پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں، قومی ٹیم بہترین کھیل پیش کرے گی۔چاچا کرکٹ سمیت متعدد سپر فینز نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

  • پاکستان سپر لیگ فائیو،اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کا میچ بارش کی نذر،دونوں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا

    پاکستان سپر لیگ فائیو،اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کا میچ بارش کی نذر،دونوں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا

    راولپنڈی(سپورٹس لنک رپورٹ)اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کا 13واں میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے۔بارش اور آوٹ فیلڈگیلی ہونے کے باعث میچ کا آغاز نہ ہوسکا۔قوانین کے مطابق میچ منسوخ ہونے پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے۔


    یکم مارچ بروز اتوار کو ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو میں صرف ایک میچ کھیلا جائے گے جہاں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی ٹیمیں پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔

error: Content is protected !!