Tag: simona halep

  • فرنچ اوپن کا بڑا اپ سیٹ، فیورٹ ترین کھلاڑی سائمونا ہیلپ کو شکست

    فرنچ اوپن کا بڑا اپ سیٹ، فیورٹ ترین کھلاڑی سائمونا ہیلپ کو شکست

    پیرس(سپورٹس لنک رپورٹ)جاری گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن میں ٹاپ سیڈ سائمونا ہیلپ کو اپ سیٹ شکست کا سامنا، چوتھے رائونڈ سے باہر، رومانیہ سے تعلق رکھنے والی سائمونا ہیلپ اس بار فرنچ اوپن جیتنے کیلئے فیورٹ ترین کھلاڑی تھیں تاہم حیران کن طور پر چوتھے رائونڈ میں انہیں پولینڈ کی نوجوان کھلاڑی ایگا سویٹیک نے چھ ایک اور چھ دو سے شکست دیکر بڑا اپ سیٹ کر ڈالا

    اس کامیابی کے بعد ایگا سویٹیک پہلی بار کسی بھی گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل تک پہنچ گئی ہیں جہاں اب ان کا مقابلہ اطالوی کھلاڑی مارٹینا ٹریویسن کے ساتھ ہوگا جنہوں نے ہالینڈ کی کھلاڑی ککی برٹنس کو چھ چار اور چھ چار سے شکست دیکر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی ہے۔

  • فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سائمونا ہیلپ فیورٹ قرار

    فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سائمونا ہیلپ فیورٹ قرار

    پیرس(سپورٹس لنک رپورٹ)کورونا وائرس کے باعث ری شیڈول فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز ہو چکا ہے اور خواتین مقابلوں میں دفاعی چیمپئن ایشلے بارٹی اور حال ہی میں یو ایس اوپن کی فاتح نومی اوساکا کی غیر موجودگی میں اٹالین اوپن جیت کر فرنچ اوپن پہنچنے والی سائمونا ہیلپ کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے

    تاہم سرینا ولیمز جو فرنچ اوپن میں اپنا 24 واں ریکارڈ گرینڈ سلام اعزاز جیتنے کیلئے آئی ہیں کو سائمونا ہیلپ کیلئے بڑا خطرہ قرار دیا جا رہا ہے، سرینا ولیمز 2002،2013 اور 2015 میں فرنچ اوپن کا اعزاز جیت چکی ہیں تاہم انہیں 2016 کے فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • اٹالین اوپن ،سائمونا ہیلپ فائنل میں پہنچ گئیں

    اٹالین اوپن ،سائمونا ہیلپ فائنل میں پہنچ گئیں

    روم(سپورٹس لنک رپورٹ)اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز مقابلوں میں عالمی نمبر دو کھلاڑی سائمونا ہیلپ نے سخت مقابلے کے بعد اپنی حریف گبریین موگوروزا کو چھ تین، چار چھ اور چھ چار سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنا لی ہے

    جہاں ان کا مقابلہ کیرولینا پلیسکووا کے ساتھ ہوگا جنہوں نے مارگیٹا کو چھ دو اور چھ چار سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی ہے،یہ تیسرا موقع ہے کہ سائمونا ہیلپ اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

error: Content is protected !!