Tag: خالد لطیف

  • پی ایس ایل فکسنگ سکینڈل،شاہ زیب کی قسمت کا فیصلہ کل

    پی ایس ایل فکسنگ سکینڈل،شاہ زیب کی قسمت کا فیصلہ کل

    لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) پی ایس ایل فکسنگ سکینڈل میں شاہ زیب حسن کیس کا فیصلہ کل 28 فروری کو سنایا جائے گا، کرکٹر پر فکسنگ کیلئے اکسانے اور بکی کے رابطے کی اطلاع پی سی بی کو نہ دینے کا الزام عائد تھا۔

    پی ایس ایل 2017 کے فکسنگ سکینڈل کا ایک اور کردار انجام کے قریب پہنچ گیا ہے۔ بیٹسمین شاہ زیب حسن کے کیس کا فیصلہ 28 فروری کو سنایا جائے گا۔ شاہ زیب حسن پر ساتھی کرکٹرز کو فکسنگ کیلئے اکسانے اور بورڈ کو بکی کے رابطے کی اطلاع نہ دینے کا الزام عائد ہے۔

    اس سے پہلے شرجیل خان، خالد لطیف، محمد نواز اور محمد عرفان کو بھی فکسنگ کیس میں سزا ہو چکی ہے۔ محمد عرفان اور محمد نواز اپنی سزا کی مدت پوری کرنے کے بعد کھیل کے میدان میں واپس آ چکے ہیں۔

  • سپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹر ناصر جمشید کو نوٹس آف چار ج جاری

    سپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹر ناصر جمشید کو نوٹس آف چار ج جاری


    لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹر ناصر جمشید کو نوٹس آف چار ج جاری کردیا ۔ان پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی شق نمبر 2.1,1,2.1.2,2.1.3,2.1.4اور 2.4.4کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے ۔ ناصر جمیشد کو اس نوٹس کا جواب دینے کے لئے 14دن دیئے گئے ہیں ۔ واضح رہے کہ ناصر جمشید پی سی بی کے 2.4.6کوڈ کی خلاف ورزی پر پہلے ہی گیارہ دسمبر 2017سے ایک سال کی پابندی کی سز بھگت رہے ہیں ۔پی سی بی سپاٹ فسکنگ پر شرجیل خان اور خالد لطیف پر پہلے ہی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کرچکا ہے ۔

  • سعید اجمل نے توجہ کوچنگ پر مرکوز کرلی

    سعید اجمل نے توجہ کوچنگ پر مرکوز کرلی

    کراچی ( سپورٹس لنک رپورٹ )سابق پاکستانی باولر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ خالد لطیف اور شرجیل خان پر لگنے والی پابندی سے قومی ٹیم کی پرکارکردگی میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں پی ایس ایل کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کیسپن بائولنگ کوچ وسابق قومی باولر سعید اجمل کا کہنا تھا کہ میں نے باولنگ میں جو بھی پرفارمنس دی وہ سب پوری پاکستان قوم کے سامنے ہیں، اب میں کوچنگ میں نام بنانا چاہتا ہوں۔سابق قومی کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ خالد لطیف اور شرجیل خان پر لگنے والی پابندی کا قومی ٹیم کی پرفارمنس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ، پی ایس ایل سے قبل ہونے والی اس طرح کی تقریبات سے لوگوں میں جوش و خروش بڑھتا ہے اس طرح کی تقریبات ہونی چاہیں۔واضح رہے کہ سعیداجمل پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے سپن بائولنگ کوچ کی خدمات سرانجام دیں گے۔

  • پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کیس،خالد لطیف پر 5سالہ پابندی برقرار

    پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کیس،خالد لطیف پر 5سالہ پابندی برقرار

    لاہور(سپورٹس ڈیسک)پی سی بی کے ایڈجوڈیکیٹر نے پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کیس میں خالد لطیف پر 5 سالہ پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا ہے جبکہ ان پر عائد 10 لاکھ روپے جرمانہ معاف کر دیا گیا ہے۔گزشتہ سال پاکستان سپر لیگ ٹو میں سامنے آنے والے سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں شرجیل خان، خالد لطیف، شاہ زیب حسن، محمد عرفان اور ناصر جمشید کے نام سامنے آئے تھے، پی سی بی نے کیس کی سماعت کیلئے 3رکنی اینٹی کرپشن ٹربیونل تشکیل دیا جس نے شرجیل خان کو ڈھائی سال کی معطلی سمیت 5 سال پابندی کی سزا سنائی، اوپنر کی جانب سے سزا میں کمی کیخلاف دو درخواستیں ایڈجوڈیکیٹر جسٹس(ر)فقیر محمد کھوکھر نے مسترد کر دی تھیں۔خالد لطیف پر ٹربیونل نے 5 سالہ پابندی کے ساتھ 10لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا تھا،اوپنر نے معطلی جبکہ پی سی بی نے کم سزا کیخلاف اپیل دائر کی تھی، جس پر ایڈجوڈیکیٹر نے 8 جنوری کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا اور گزشتہ روز فیصلہ سنا دیا گیا جس میں خالد لطیف پر پابندی کی سزا برقرار رکھی گئی ہے جبکہ ان پر عائد 10 لاکھ روپے جرمانہ ختم کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اسی کیس میں سہولت کاری کے ملزم ناصر جمشید کو تحقیقات میں عدم تعاون پر ایک سال پابندی کی سزا سنائی جا چکی ہے، بکی کے رابطے کی اطلاع نہ کرنے پر محمد عرفان 6 ماہ کیلئے معطل ہوئے تھے جبکہ شاہ زیب حسن کا کیس ابھی چل رہا ہے۔

error: Content is protected !!