صوبائی وزیر کھیل ،امور نوجوانان و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے ’’پلانٹ فار پاکستان ‘‘مہم کے سلسلہ میں پودا لگایا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان و سیاحت ر ائے تیمور خان بھٹی نے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال کے باہر ’’پلانٹ فار پاکستان‘‘ مہم کے سلسلہ میں پودا لگایا ، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ، ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان،ڈپٹی ڈائریکٹر رئوف باجوہ، ایڈمنسٹریٹر مصطفٰی شاہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل ،امور نوجوانان وسیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ درخت ہماری صحت اور ماحول کو صاف رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،درخت زیادہ لگانے سے نئی نسل کو صحت مند ماحول میسر ہوگا،درخت آلودگی کی خاتمے کیلئے بہت ضروری ہوتے ہیں لٰہذا ہر فرد کوپوداے لگا کرپلانٹ فار پاکستان مہم میں حصہ لینا چاہئے، پنجاب حکومت وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر صوبہ بھر میں زیادہ سے زیادہ پودے لگارہی ہے۔

error: Content is protected !!