یوکرائن کی 9سالہ باکسر بچی،جس نے سب کو حیران کردیا

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)صرف نوسال کی عمر میں باکسنگ مہارت میں کمال رکھنے والی 9سالہ یوکرینی بچی باکسنگ اسٹار بن گئی۔

یوں تو ماہر باکسرز رنگ میں اُتر کر اپنے حریفوں سے لڑتے اور انہیں پچھاڑتے ہی ہیں اسی طرح کچھ بچے بھی باکسنگ میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

یوکرین سے تعلق رکھنے والی 9سالہ Kira Makogonenkoنامی بچی نہ صر ف باکسنگ کی شوقین ہے بلکہ جمناسٹک اسٹنٹ بھی خوب دکھاتی ہے۔

یہ بچی باکسنگ کے کئی مقابلے اپنے نام کر چکی ہے اور ایک ماہر باکسر بننے کیلئے اپنے والد اور ٹرینر سے باقاعدہ تربیت بھی لیتی ہے۔

error: Content is protected !!