صادق خان ادوزئی کا قیوم سٹیڈیم میں نیشنل ٹیگ بال اکیڈمی کا دورہ

نامور سیاسی وسماجی شخصیت صادق خان ادوزئی نے قیوم سٹیڈیم میں نیشنل ٹیگ بال اکیڈمی کا دور ہ کیا اور کھلاڑیوں کو کٹس فراہم کی

پشاور(سپورٹس رپورٹر)

نامور سماجی ،سیاسی شخصیت اور مظلوم عوامی تحریک پاکستان کے چیئرمین صادق خان ادوزائی نے قیوم سٹیڈیم میں نیشنل ٹیگ بال اکیڈمی کا دورہ کیا،اکیڈمی میں زیر تربیت کھلاڑیوں سے ملاقات کی

اورانہیں کٹس فراہم کی اور مزید سامان دینے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ۔ اس موقع پر پاکستان ٹیگ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل وجاہت علی،ضم شدہ قبائلی اضلاع ٹیگ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اختر رسول ،

ابصار ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین راحت میاں سمیت کھلای بھی موجود تھے، جنہوںںنے مہمان خصوصی کا والہانہ استقبال کیا۔

پاکستان ٹیگ بال فیڈریشن اور خیبر پختونخواٹیگ بال ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی قیوم سٹیڈیم میں قائم نیشنل ٹیگ بال اکیڈمی میں روزانہ کی بنیادپر کثیر تعدادمیں مرد وخواتین کھلاڑی کھیلتے ہوئے نظر آرہے ہیں،

جن میں اکثریت نیشنل اور انٹر نیشنل کھلاڑیوںکی ہیں ۔مظلوم عوامی تحریک پاکستان کے چیئرمین صادق خان ادوزئی نے نیشنل اکیڈمی میں کھلاڑیوں کیساتھ ٹیگ بال کا میچ کھیلا

اور خطاب کرتے ہوئے ٹیگ بال کھلاڑیوں کویقین دلایا کہ وہ اپنے کھیل پر توجہ دیں،تاکہ وہ نیشنل اور انٹر نیشنل سطح پر خیبر پختونخوااور پاکستان کا نام روشن کرسکے، انشاءاللہ انہیں مکمل طو رپر سپورٹ کیاجائے گا،کٹس،

بال ،بیگ سمیت مزید بنیادی سازوسامان بھی فراہم کردی جائے گی۔انہوںنے کہاکہ نوجوان ہمارے ملک کا بہتر مستقبل ہیں انکی بہتر رہنمائی اور رسپرستی ہماری اولین ذمہ داری ہے ،

انشاءاللہ اپنی ان ذمہ داریوں سے کبھی غافل نہیں ہونگے۔صادق خان ادوزئی نے کہاکہ انکی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ وہ نوجوانوں کی سرپرستی کریںاور انہیں اس قابل بناسکے

کہ وہ اپنی صلاحیتوں کے بدولت اپنے اپنے شعبے میں ملک وقوم کی صحیح معنوں میں خدمت کرسکیں۔انہوںنے مزید کہاکہ سپورٹس ایک ایساشعبہ ہے جس میں نوجوان نسل کی بہترین تربیت ہوسکتی ہے ،

کھیل کو دمیں حصہ لینے سے نوجوان ذہنی وجسمانی طور پر تندرست رہتے ہیں اور یہی بنیادی مقصد ہے ۔اس سے قبل مظلوم عوامی تحریک پاکستان کے چیئرمین صادق خان ادوزئی نے نیشنل ٹیگ بال اکیڈمی کے کھلاڑیوں میں کٹس تقسیم کیں ۔

اوراس موقع پر انٹر نیشنل ٹیگ بال کھلاڑیوں ہدایت اللہ اور یاسین کے مابین میچ دیکھ کر کافی لطف اندوزہوئے اور خودبھی کھلاڑیوں کیساتھ ٹیگ بال کا میچ کھیلااور اسے ایک اچھا کھیل بھی قراردیدیا۔

error: Content is protected !!