

جشن آزادی مبارک، پی سی بی اور قومی کرکٹرز کے خصوصی پیغامات
پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر قومی کرکٹرز بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان نے قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد دی ہے۔
بابر اعظم نے قوم کو جشن آزادی کی مبارکبادی دیتے ہوئے کہا کہ اتحاد، ایمان اور تنظیم، یہ صرف الفاظ نہیں بلکہ ہماری قوت ہیں، اگر ہم آج متحد ہیں تو کوئی چیلنج ہمیں توڑ نہیں سکتا، پاکستان ہم سب کا ہے اور ہم سب پاکستان کے ہیں۔
قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی نے بھی یوم آزادی کے موقع پر ملک سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو دل میں اورقومی پرچم کو اپنی روح میں رکھتا ہوں، پاکستان ہمارا فخر، ہماری طاقت اور صدا جلنے والی روشنی ہے، آئیں ہم اس کی حفاظت کریں،عزت کریں اورقومی پرچم بلند کریں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین فخر زمان نے کہا کہ پاکستان کے لیے ہماری محبت ہمیں بڑے خواب دیکھنے کا حوصلہ دیتی ہے، وطن سے محبت مزید کامیابیاں حاصل کرنے کے جذبے کوتقویت دیتی ہے۔
یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پروقار تقریب کا انعقاد۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں منعقدہ تقریب میں پی سی بی کے چیف آپریٹگ آفیسر سمیر احمد سید نے پرچم کشائی کی اور کیک کاٹا۔ تقریب میں پی سی بی کے اسٹاف اور ان کی فیمیلز کی شرکت۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے پوری قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد۔
یوم آزادی کے موقع پر انڈر 19 کیمپ میں جوش و خروش۔
انضمام الحق ہائی پرفارمنس سینٹر، ملتان میں پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کی تقریب۔ کوچز شاہد انور، راؤ افتخار اور انڈر 19 کیمپ کے کھلاڑی شریک۔



