Tag: sports linkpk.com

  • آئی پی ایل اور بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک بار پھر میچ فکسنگ کی گونج،

    آئی پی ایل اور بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک بار پھر میچ فکسنگ کی گونج،

    آئی پی ایل اور بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک بار پھر میچ فکسنگ کی گونج،

    سابق کرکٹر کےتہلکہ خیز انکشافات

    بھارتی کرکٹ میں ایک بار پھر مبینہ کرپشن کی گونج سنائی دینے لگی ہے، آئی پی ایل سے لے کر ڈومیسٹک کرکٹ تک میچ فکسنگ اور اسپاٹ فکسنگ کے ایسے دعوے سامنے آئے ہیں

    جنہوں نے کرکٹ کے نظام پر نئے سوالات کھڑے کردیئے ہیں۔ خفیہ کیمرہ تحقیقات میں سابق فرسٹ کلاس کرکٹر رچت بھاٹیہ نے کئی سنسنی خیز دعوے کیے،

    جن میں آئی پی ایل کے میچز سے متعلق اندرونی معلومات بکیز تک پہنچانے کا اعتراف بھی شامل ہے۔انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ایک بار پھر مبینہ کرپشن کے الزامات کے باعث توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق رچت بھاٹیہ نے خفیہ کیمرہ تحقیقات کے دوران دعویٰ کیا کہ انہوں نے آئی پی ایل 2025 کے 5 میچز میں چنئی سپر کنگز سے متعلق اندرونی معلومات لندن میں موجود بکیز تک پہنچائیں۔

    ان کے بقول اس کام کے لیے انہیں فی میچ 60 لاکھ بھارتی روپے ملے اور 5 میچز سے مجموعی طور پر تقریباً 3 کروڑ روپے حاصل ہوئے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ معلومات میچ کے ٹاس سے قبل حاصل کرکے اسنیپ چیٹ کے ذریعے مبینہ طور پر لندن میں موجود سٹے بازوں تک پہنچائی جاتی تھیں۔  رچت بھاٹیہ کے دعووں کے مطابق انہیں ٹیم کی پلیئنگ الیون سے متعلق معلومات ایک کھلاڑی کے ذریعے ملتی تھیں۔

    ’تہلکہ‘ کی تحقیقات میں دہلی پریمیئر لیگ کا معاملہ بھی سامنے آیا، جہاں رچت بھاٹیہ نے مبینہ طور پر ٹیم کی پلیئنگ الیون کا اعلان ہونے سے پہلے معلومات فراہم کرنے کی پیشکش کی۔

    رپورٹ کے مطابق 3 اگست 2026 کو سینٹرل دہلی کنگز اور نارتھ دہلی اسٹرائیکرز کے میچ سے تقریباً ایک گھنٹہ قبل بھاٹیہ نے سینٹرل دہلی کنگز کی پلیئنگ الیون کی معلومات فراہم کیں،

    جو بعد میں ٹاس کے بعد اعلان کی گئی ٹیم سے مطابقت رکھتی تھی۔رپورٹ کے مطابق اس معلومات کے عوض 40 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا گیا تھا، تاہم مبینہ طور پر رقم 3 لاکھ روپے پر طے ہوئی۔

    ڈی ڈی سی اے نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے بی سی سی آئی کو آگاہ کیا اور کہا کہ الزامات کی مکمل جانچ کے لیے متعلقہ حکام سے رہنمائی طلب کی گئی ہے۔

    ڈی ڈی سی اے نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ الزامات فی الحال غیر مصدقہ ہیں اور تحقیقات مکمل ہونے سے پہلے کوئی حتمی نتیجہ اخذ نہیں کیا جانا چاہیے۔رچت بھاٹیہ نے مبینہ اسپاٹ فکسنگ سے متعلق بھی دعوے کیے۔

    ان کے مطابق 2018-19 کی سید مشتاق علی ٹرافی کے دوران انہوں نے سٹے بازوں سے رقم لے کر جان بوجھ کر 2 وائیڈ گیندیں کروائیں، جن کے عوض انہیں 8،8 لاکھ روپے، یعنی مجموعی طور پر 16 لاکھ روپے ملے۔

    رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھاٹیہ نے رانجی ٹرافی میں اپنی سلیکشن یقینی بنانے کے لیے 15 لاکھ روپے رشوت دینے کا بھی اعتراف کیا۔ تاہم ان دعووں کی آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معاملے میں وکٹ کیپر بیٹر ونش بیدی کا نام بھی سامنے آیا ہے، تاہم بیدی کے حوالے سے دستیاب رپورٹ کے مطابق انہوں نے ڈی ڈی سی اے کے اینٹی کرپشن ونگ کو خود مبینہ فکسنگ کی پیشکش کی اطلاع دی تھی۔

    رچت بھاٹیہ نے 2026 کے آئی پی ایل اور دہلی پریمیئر لیگ میں بھی اسپاٹ فکسنگ اور پلیئنگ الیون کی معلومات فراہم کرنے کے لیے مختلف رقوم کا ذکر کیا، تاہم یہ دعوے بھی ان کی جانب سے خفیہ کیمرہ تحقیقات میں کیے گئے

    بیانات تک محدود ہیں۔بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ان تمام دعووں پر حتمی سرکاری نتیجہ سامنے آنے تک معاملے کی اصل نوعیت تحقیقات کے بعد ہی واضح ہوسکے گی۔

    اب نظریں بھارتی کرکٹ بورڈ اور متعلقہ تحقیقاتی اداروں پر ہیں کہ خفیہ کیمرہ تحقیقات میں سامنے آنے والے ان دعووں کی کس حد تک تصدیق ہوتی ہے اور معاملے میں مزید کیا کارروائی سامنے آتی ہے۔

  • ایشین گیمز: پاکستان نے ازبکستان کو 1-5 سے شکست دے دی

    ایشین گیمز: پاکستان نے ازبکستان کو 1-5 سے شکست دے دی

    ایشین گیمز: پاکستان نے ازبکستان کو 1-5 سے شکست دے دی

    20ویں ایشین گیمز آئچی ناگویا 2026 کے مینز کے ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ازبکستان کو 1 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ جیت لیا۔

    18ویں منٹ میں پاکستان کے محمد عماد نے بہترین فیلڈ گول کر کے ٹیم کو 0-1 کی برتری دلائی۔ 30ویں منٹ میں ازبکستان کے سلیم جونوف شوخ رخ بیگ نے پینلٹی کارنر کے ذریعے گول کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔

    33ویں منٹ میں پاکستان کے سفیان خان نے پینلٹی کارنر کو گول میں بدل کر پاکستان کو 1-2 سے آگے کر دیا۔ 40ویں منٹ میں عبد الرحمٰن نے پینلٹی کارنر پر گول اسکور کر کے برتری 1-3 کر دی۔

    45ویں منٹ میں ابوبکر محمود نے پینلٹی اسٹروک پر کامیابی سے گول کر کے اسکور 1-4 کر دیا۔ 57ویں منٹ میں سفیان خان نے میچ میں اپنا دوسرا اور ٹیم کا پانچواں گول پینلٹی کارنر کے ذریعے اسکور کر کے پاکستان کی 1-5 سے فتح یقینی بنا دی۔

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے قومی ٹیم کی اس شاندار فتح پر کھلاڑیوں اور آفیشلز کو مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم آگے بھی اسی تسلسل کو برقرار رکھے گی

  • ایشین گیمز: پاکستان ویمنز نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر برونز میڈل جیت لیا

    ایشین گیمز: پاکستان ویمنز نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر برونز میڈل جیت لیا

    ایشین گیمز: پاکستان ویمنز نے بنگلہ دیش کو 31 رنز سے شکست دے کر برونز میڈل جیت لیا

    پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے ایشین گیمز 2026 کے برونز میڈل مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 31 رنز سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا

    پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے ایک موقع پر پاکستان کی 5 وکٹیں صرف 67 رنز پر گر چکی تھیں

    تاہم فاطمہ ثناء نے شاندار جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 30 گیندوں پر 45 رنز بنا کر میچ کا نقشہ بدل دیا۔ ان کی اننگز میں 5 چھکے شامل تھے گل فیروزہ نے 23 گیندوں پر 31 رنز بنائے

    جبکہ عالیہ ریاض نے 22 گیندوں پر 25r رنز کی اننگز کھیلی فاطمہ ثناء اور عالیہ ریاض نے چھٹی وکٹ کے لیے 43 گیندوں پر 67 رنز کی اہم شراکت قائم کی

    جس کی بدولت پاکستان قابلِ دفاع مجموعہ بنانے میں کامیاب رہا 145 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز تک محدود رہی

    شرمین اختر نے مزاحمت کرتے ہوئے 45 گیندوں پر ناقابلِ شکست 46 رنز بنائے

    تاہم انہیں دوسری جانب سے خاطر خواہ مدد نہ مل سکی پاکستان کی جانب سے امِ حانی نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں صرف 10 رنز دے کر 3 اہم وکٹیں حاصل کیں

    انہوں نے بنگلہ دیش کی ٹاپ اور مڈل آرڈر کو شدید مشکلات سے دوچار کیا بنگلہ دیش کی بیٹنگ پاکستان کی نپی تلی باؤلنگ کے سامنے رنز بنانے کے لیے مسلسل جدوجہد کرتی رہی یوں

    پاکستان نے بنگلہ دیش کو 31 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد شاندار واپسی کی اور ایشین گیمز 2026 کے خواتین کرکٹ مقابلوں میں برونز میڈل حاصل کر لیا

  • سی پی ایل 2026: اینٹیگوا فالکنز نے شاندار کارکردگی سے ٹائٹل اپنے نام کر لیا

    سی پی ایل 2026: اینٹیگوا فالکنز نے شاندار کارکردگی سے ٹائٹل اپنے نام کر لیا

    سی پی ایل 2026: اینٹیگوا فالکنز نے شاندار کارکردگی سے ٹائٹل اپنے نام کر لیا

    اینٹیگوا (پی پی اے) اینٹیگوا اینڈ باربوڈا فالکنز نے کیریبین پریمیئر لیگ 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا

    فالکنز نے ایونٹ کے دوران ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کو 8 رنز سے شکست دے کر اپنی دوسری کامیابی حاصل کی، جبکہ فائنل میں جمیکا کنگز مین کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

    ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کے خلاف میچ میں فالکنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے فیبین ایلن نے 45 جبکہ پاکستان کے آل راؤنڈر اور فالکنز کے کپتان عماد وسیم نے ناقابل شکست 39 رنز بنائے

    جواب میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنا سکی اوبید میک کوائے نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

    فائنل میں جمیکا کنگز مین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 170 رنز بنائے معاز صداقت نے 58 گیندوں پر شاندار 114 رنز کی اننگز کھیلی،

    تاہم ان کی سنچری بھی ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکی فالکنز کی جانب سے پاکستان کے سفیان مقیم نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں 171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اینٹیگوا اینڈ باربوڈا فالکنز نے 16.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنا کر فائنل 8 وکٹوں سے جیت لیا

    اے جانگو نے ناقابل شکست 57 رنز جبکہ پاکستان کے حسن نواز نے 35 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 47 رنز بنا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا

    یوں اینٹیگوا اینڈ باربوڈا فالکنز نے پورے ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کیریبین پریمیئر لیگ 2026 کی ٹرافی اپنے نام کر لی جبکہ پاکستانی کھلاڑیوں سفیان مقیم، حسن نواز اور عماد وسیم نے ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا

  • پی ایف ایف کا فیفا آسیان کپ 2026 کے لیے 23 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    پی ایف ایف کا فیفا آسیان کپ 2026 کے لیے 23 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    فیفا آسیان کپ 2026 کے لیے پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا

    پی ایف ایف نے فیفا آسیان کپ 2026 کے لیے پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا، انڈونیشیا میں ہونے والے فیفا آسیان کپ کیلئے23 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔

    سکواڈ میں بیرون ملک مقیم قومی ٹیم کے کھلاڑی بھی شامل ہیں، ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو دستے کی قیادت کریں گے ،پاکستان پہلی بار منعقد ہونیوالے فیفا آسیان کپ میں شرکت کریگا۔

    23 رکنی سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں یوسف بٹ،حسن علی اور ثاقب حنیف شامل ہیں، عبداللہ شاہ،عبدالرحمٰن،علی خان،علی آغا،حیان خٹک،علی عزیراور عالمگیر غازی بھی سکواڈ کا حصہ ہیں ۔

    علی رضا، عبدالصمد ارشد، کلیم اللہ،شایق دوست، عبداللہ اقبال،عیسیٰ سلیمان، محب اللہ، مامون خان بھی ٹیم میں شامل ، محمد فضل،حارث زیب،عمر نواز،عبدالصمد اور علی خان ٹیم کا حصہ ہیں ۔

    فیفا آسیان کپ 2026 پاکستان کو ایک نئے بین الاقوامی پلیٹ فارم پر مقابلہ کرنے اور آسیان خطے کی ٹیموں کے خلاف اپنی تیاریوں کو مزید مضبوط بنانے کا موقع فراہم کرے گا۔

  • منیبہ علی ایشین گیمز سے باہر، گُل فیروزہ وکٹ کیپنگ کریں گی

    منیبہ علی ایشین گیمز سے باہر، گُل فیروزہ وکٹ کیپنگ کریں گی

    منیبہ علی ایشین گیمز سے باہر، گُل فیروزہ وکٹ کیپنگ کریں گی

    لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی وکٹ کیپر بیٹر منیبہ علی والدہ کی علالت کے باعث ایشین گیمز 2026ء میں مزید شرکت نہیں کر سکیں گی۔

    منیبہ علی ایشیا کپ کے اختتام کے بعد دبئی سے وطن واپس آگئی تھیں، جبکہ قومی ٹیم کی دیگر 14 کھلاڑیوں پر مشتمل سکواڈ جاپان روانہ ہوگیا تھا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے وقت کی کمی اور ناک آؤٹ مرحلے کے 22 ستمبر تک مکمل ہونے کے باعث منیبہ علی کا متبادل کھلاڑی شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    منیبہ علی کی عدم موجودگی میں گُل فیروزہ وکٹ کیپنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گی، جنہوں نے تھائی لینڈ کے خلاف پاکستان کے ابتدائی میچ میں بھی وکٹ کیپنگ کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا تھا۔

    گُل فیروزہ حالیہ ایشیا کپ میں پاکستان کی نمبر 3 بیٹر تھیں، جبکہ اس سے قبل ٹی20 ورلڈ کپ میں وہ منیبہ علی کے ساتھ اوپننگ بھی کر چکی ہیں۔

    پاکستان ٹیم نے رواں ایونٹ کے پہلے روز بارش سے متاثرہ کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ کے خلاف 92 رنز کا ہدف 11 اوورز میں7وکٹوں کے نقصان پر 2 گیندیں قبل حاصل کیا۔

  • معاذ صداقت کی سی پی ایل میں دھواں دار سنچری، کم عمر ترین سنچری میکر بن گئے

    معاذ صداقت کی سی پی ایل میں دھواں دار سنچری، کم عمر ترین سنچری میکر بن گئے

    معاذ صداقت کی سی پی ایل میں دھواں دار سنچری، کم عمر ترین سنچری میکر بن گئے

    ویب ڈیسک: پاکستان کے نوجوان کرکٹر معاذ صداقت نے کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخ رقم کردی۔ وہ سی پی ایل کی تاریخ میں تیز ترین سنچری اسکور کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔

    جمیکا کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے معاذ صداقت نے بارباڈوس ٹرائیڈنٹس کے خلاف جارحانہ اننگز کھیلی اور صرف 44 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔ انہوں نے مجموعی طور پر 49 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 8 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 112 رنز بنائے۔

    بارباڈوس ٹرائیڈنٹس نے جمیکا کنگز کو 145 رنز کا ہدف دیا تھا، جسے جمیکا کنگز نے معاذ صداقت کی شاندار اننگز کی بدولت صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا اور میچ میں 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

    معاذ صداقت نے کم عمر ترین سنچری میکر کا اعزاز حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ 44 گیندوں پر سنچری بنا کر سی پی ایل کی تاریخ کی تیز ترین سنچریوں میں بھی اپنا نام درج کروا لیا۔

  • پاکستان، بھارت ٹیکنو سیف چیمپئن شپ میں 5 نومبر کو آمنے سامنے ہوں گے

    پاکستان، بھارت ٹیکنو سیف چیمپئن شپ میں 5 نومبر کو آمنے سامنے ہوں گے

    پاکستان، بھارت ٹیکنو سیف چیمپئن شپ میں 5 نومبر کو آمنے سامنے ہوں گے

    ڈھاکہ( پی پی اے)۔ٹیکنو سیف چیمپئن شپ بنگلہ دیش 2026 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کے مطابق پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیمیں 5 نومبر کو اہم مقابلے میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی

    دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجکر 30 منٹ پر کھیلا جائے گا شیڈول کے مطابق پاکستان چیمپئن شپ میں اپنا دوسرا میچ 8 نومبر کو مالدیپ کے خلاف کھیلے گا۔

    اسی روز سری لنکا اور بھوٹان کی ٹیمیں بھی آمنے سامنے ہوں گی گروپ مرحلے کے دیگر میچز میں بھارت اور مالدیپ جبکہ بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں بھی ایکشن میں ہوں گی

    چیمپئن شپ کے سیمی فائنلز 14 نومبر کو کھیلے جائیں گے، جن میں گروپ اے اور گروپ بی کی سرفہرست ٹیمیں فائنل میں جگہ بنانے کے لیے مدمقابل ہوں گی۔

    ٹورنامنٹ کا فیصلہ کن معرکہ 17 نومبر 2026 کو کھیلا جائے گا۔منتظمین کے مطابق نیپال کی شرکت کی تصدیق کی صورت میں ٹورنامنٹ کے شیڈول میں ردوبدل کیا جائے گا اور نظرثانی شدہ شیڈول جاری کیا جائے گا

  • دنیا کے 100 بہترین اسپورٹس شہروں کی فہرست جاری ، نیویارک کا پہلا نمبر

    دنیا کے 100 بہترین اسپورٹس شہروں کی فہرست جاری ، نیویارک کا پہلا نمبر

    دنیا کے 100 بہترین اسپورٹس شہروں کی فہرست جاری

    دنیا کے 100 بہترین اسپورٹس شہروں کی فہرست میں امریکی شہر نیویارک پہلے نمبر پر رہا۔ سوئس ادارے برسن کی جانب سے سال 2026 کے لیے اسپورٹس سٹیز رینکنگ میں پیرس دوسرے اور لاس اینجلس تیسرے نمبر پر ہے۔

    برسن رینکنگ میں دنیا کے کھیلوں سے مضبوط تعلق رکھنے والے 100 شہروں کو شامل کیا گیا ہے لیکن فہرست میں پاکستان کا کوئی بھی شہر شامل نہیں ہے۔

    اسپورٹس سٹیز رینکنگ میں ماہرین، اسپورٹس میڈیا اور عالمی کھیلوں کے رہنماؤں کی آرا شامل کی گئیں، رینکنگ میں سوشل میڈیا اور میڈیا کوریج کے تجزیے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

    پیرس مسلسل تین سال نمبر ایک رہنے کے بعد 2026 کی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر چلا گیا جبکہ نیویارک نے گزشتہ رینکنگ میں تیسرے نمبر سے ترقی کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

    نیویارک کی رینکنگ میں بہتری کی بڑی وجوہات میں این بی اے چیمپئن شپ اور فیفا ورلڈ کپ فائنل شامل ہیں۔ عالمی اسپورٹس شہروں کی رینکنگ میں لندن چوتھے اور میڈرڈ پانچویں نمبر پر ہے۔

    اس فہرست میں بارسلونا چھٹے، میلان ساتویں اور لوزان آٹھویں نمبر پر موجود ہے جبکہ مانچسٹر 10ویں، واشنگٹن 11ویں اور میامی کا 12واں نمبر ہے۔

    ٹوکیو 16ویں، سڈنی 24ویں اور دبئی 29ویں نمبر پر موجود ہے جبکہ ممبئی 51ویں، نئی دہلی 65ویں اور ریاض 68ویں نمبر پر ہے، کیپ ٹاؤن 85ویں، جدہ 98ویں اور ساپورو 99ویں نمبر پر موجود ہے۔

  • پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس: حارث رؤف اور عاکف جاوید کی عمدہ باؤلنگ

    پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس: حارث رؤف اور عاکف جاوید کی عمدہ باؤلنگ

    پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس: حارث رؤف اور عاکف جاوید کی عمدہ باؤلنگ

    اسلام آباد (پی پی اے) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس کے پہلے راؤنڈ کے دوسرے اور تیسرے روز حارث رؤف اور عاکف جاوید نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا

    کنگز مین کی نمائندگی کرنے والے عاکف جاوید نے اپنے فرسٹ کلاس کیریئر میں پہلی مرتبہ ایک اننگز میں پانچ سے زائد وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا

    جبکہ پاکستان ٹیلی ویژن کی نمائندگی کرنے والے حارث رؤف نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں پانچ یا اس سے زائد وکٹیں لینے کا کارنامہ تیسری مرتبہ انجام دیا

    عاکف جاوید آئندہ ایشین گیمز میں بھی پاکستان کے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے دونوں فاسٹ باؤلرز نے پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے چار روزہ کرکٹ اور اپنی باؤلنگ کے حوالے سے اظہار خیال کیا

    عاکف جاوید نے کہا کہ چار روزہ کرکٹ سے باؤلرز کو کافی فائدہ ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ این سی اے کیمپ میں ایشلے نوفکے نے نئی گیند کی گرپ بہتر کرنے میں مدد کی

    ان کا کہنا تھا کہ جب وکٹ سے سیم اور سوئنگ نہیں ملی تو انہوں نے شارٹ پچ باؤلنگ کا پلان بنایا حارث رؤف نے کہا کہ وہ اپنے ردھم کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چار روزہ کرکٹ میں بطور فاسٹ باؤلر صبر کا بھی امتحان ہوتا ہے

error: Content is protected !!