کرکٹ

نارتھمپٹن شائر کے خلاف چار روزہ میچ: اسد شفیق کی شاندار سنچری

لندن(سپورٹس لنک رپورٹ)نارتھمپٹن شائر کے خلاف چار روزہ میچ میں اسد شفیق کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان نے پہلی اننگز میں 98 رنز کی سبقت حاصل کر لی ہے۔نارتھمپٹن میں کھیلے جا رہے چار روزہ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے پہلی اننگز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 357 رنز بنا لیے ہیں۔پاکستان کی جانب سے اسد شفیق نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 135 بنا لیے ہیں۔حارث سہیل نے 79 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ بابر اعظم نے بھی 57 رنز بنائے۔کھیل کے پہلے روز نارتھمپٹن شائر کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 259 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے شاندار بولنگ کا مظاہر کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کا شکار کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!