Games

گلوبل ٹریڈیشنل تائیکوانڈو بیلٹ پروموشن ٹیسٹ میں پیرا ایتھلیٹس کی شاندار کارکردگی

مہمانان خصوصی سابق ایم این اے مہر اشتیاق احمد ، ایم پی اے سلمہ سعید ہاشمی، ثمینہ میر نے کھلاڑیوں میں پیلٹس اور میڈلز تقسیم کیے

گلوبل ٹریڈیشنل تائیکوانڈو بیلٹ پروموشن ٹیسٹ میں پیرا ایتھلیٹس کی شاندار کارکردگی

مہمانان خصوصی سابق ایم این اے مہر اشتیاق احمد ،

ایم پی اے سلمہ سعید ہاشمی، ثمینہ میر نے کھلاڑیوں میں پیلٹس اور میڈلز تقسیم کیے

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) گلوبل ٹریڈیشنل تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام بچوں اور نوجوان پلیئرز کی حوصلہ افزائی،

ٹریڈیشنل تائیکوانڈو کھیل کے فروغ اور نوجوان نسل کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کیلئے گلوبل ٹریڈیشنل تائیکوانڈو بیلٹ پروموشن ٹیسٹ کی شاندار تقریب منعقد ہوئی،جس میں مختلف ایج گروپ کے کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔

گلوبل ٹریڈیشنل تائیکوانڈو فیڈریشن کے نائب صدر ،بلیک بیلٹ فورتھ ڈان (ڈبلیو ٹی ایف کوریا) ، پومسے کوچ اینڈ صدر نیشنل تائیکوانڈو کلب خاور محمود ، ماسٹر سراج دین،

عارف بھٹی اور عبدالمنان نے مختلف بیلٹس کیلئے 40کھلاڑیوں کی جسمانی فٹنس، تائیکوانڈو کی بنیادی تکنیکوں، ککس، پنچز، دفاعی حرکات اور فائٹنگ صلاحیتوں کا عملی جائزہ لیا۔

پیرا ایتھلیٹس سمیت دیگر نوجوان کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی محنت اور مہارت کا بھرپور ثبوت دیا۔ الخدمت فاﺅنڈیشن سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونے والی تقریب میں سابق ایم این اے مہر اشتیاق احمد ،

ایم پی اے سلمہ سعید ہاشمی ، ماریہ دانیال ،ایم ڈی سینٹر فار اسپیشل نیڈزوائس سوسائٹی ثمینہ میر،فرزانہ تبسم اور صائمہ چوہدری مہمانان خصوصی تھیں ۔

دلکش اور یاد گار تقریب میں گلوبل ٹریڈیشنل تائیکوانڈو فیڈریشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید علی عمران ،

گلوبل ٹریڈیشنل تائیکوانڈو بیلٹ پروموشن ٹیسٹ تقریب کی آرگنائزنگ سیکرٹری عائشہ مزمل ، سی ای او وائس سوسائٹی ہمایوں ظہیر سمیت کھلاڑیوں، کوچز ،والدین اور کھیلوں سے وابستہ افراد نے بھر پورشرکت کریں گے۔

بیلٹ پروموشن ٹیسٹ میں کامیاب کھلاڑیوں میں بیلٹس اور اسناد تقسیم کی گئیں جبکہ فائٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی دکھانے والے پلیئرز میں میڈل ، ٹیکنیکل آفیشل،ریفری جج میں خصوصی سرٹیفکیٹ اور یادگاری شیلڈز تقسیم کی گئیں ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ایم پی اے سلمہ سعید ہاشمی نے کہا کہ مارشل آرٹس کھیل کاکوئی بھی اسٹائل نوجوان نسل میں خود اعتمادی، نظم و ضبط، جسمانی فٹنس، سیلف ڈیفنس اور مثبت سوچ کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے،

نوجوانوں کو کھیلوں کی مثبت سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینا چاہیے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں بروئے کار لا سکیں، ایسے مقابلوں اور بیلٹ پروموشن ٹیسٹ کے انعقاد سے نوجوانوں پلیئرز کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے اور کھیل کے میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع ملتے ہیں۔

ایم ڈی سینٹر فار اسپیشل نیڈزوائس سوسائٹی ثمینہ میر نے کہا کہ پیرا ایتھلیٹس سمیت دیگر پلیئرز نے بیلٹ پروموشن ٹیسٹ کیلئے بھرپور محنت کی اور ان کی کارکردگی قا بل ستائش ہے،

ثمینہ میرنے اُمید ظاہر کی کہ یہی بچے اور نوجوان کھلاڑی مستقبل میں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے سکولوں ، کالجوں ، کلبوںاور ملک کا نام روشن کریں گے ۔

نوجوان کھلاڑیوں اور ان کے والدین نے بیلٹ پروموشن ٹیسٹ کی تقریب کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

تقریب کا اختتام اس عزم کے ساتھ ہوا کہ گلوبل ٹریڈیشنل تائیکوانڈو کھیل کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ایسی سرگرمیوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!