لاہور قلندر مینجمنٹ ٹیم کا کوہاٹ کرکٹ اسٹیڈیم اور اسپورٹس کمپلیکس کا وزٹ

Written by

in

لاہور قلندر مینجمنٹ ٹیم کا کوہاٹ کرکٹ اسٹیڈیم اور اسپورٹس کمپلیکس کا وزٹ

 لاہور قلندر کی مکمل مینجمنٹ ٹیم نے ریجنل اسپورٹس آفیسر کوہاٹ ڈویژن انور کمال برکی کے ہمراہ کوہاٹ کرکٹ اسٹیڈیم اور کوہاٹ اسپورٹس کمپلیکس کا وزٹ کیا۔

سب سے پہلے کرکٹ اسٹیڈیم اور پچز کا تفصیلی معائنہ کیا گیا، جس پر مرد و خواتین سلیکٹرز نے اطمینان کا اظہار کیا۔ بعد ازاں اسپورٹس کمپلیکس کی دیگر سہولیات کا جائزہ لیا گیا، جہاں انتظامات کو سراہا گیا۔

یہ دورہ دراصل لاہور قلندر کے اوپن ٹرائلز کے سلسلے کی تیاریوں کا حصہ ہے، جو 10 ستمبر کو لڑکوں کے لیے اور 11 ستمبر کو لڑکیوں کے لیے کوہاٹ میں منعقد ہوں گے۔

لاہور قلندر مینجمنٹ کا کہنا تھا کہ کوہاٹ کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور ان ٹرائلز کے ذریعے ابھرتے کھلاڑیوں کو بڑے پلیٹ فارم تک رسائی ملے گی۔

error: Content is protected !!