باکسنگ

پاکستان کے باکسر شعیب خان زہری کا بڑا بین الاقوامی مقابلہ 24 جنوری کو منعقد ہوگا۔

پاکستان کے باکسر شعیب خان زہری کا بڑا بین الاقوامی مقابلہ

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے معروف باکسر شعیب خان زہری کا ایک اہم بین الاقوامی مقابلہ 24 جنوری کو منعقد ہوگا۔
شعیب خان زہری اس مقابلے میں بھارت کے باکسر شیوام کے مدمقابل ہوں گے۔

یہ سنسنی خیز مقابلہ قازقستان کے شہر اوسکمن (Oskemen City) میں کھیلا جائے گا، جہاں دونوں باکسر اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کریں گے۔

شعیب خان زہری کی اس بین الاقوامی فائٹ کو بلوچستان اور پاکستان کے کھیلوں کے حلقوں میں خصوصی اہمیت حاصل ہے اور شائقین اس مقابلے کے منتظر ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!