بہاولپور نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر کا فائنل اپنے نام کر لیا

Written by

in

بہاولپور نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر کا فائنل اپنے نام کر لیا

بہاولپور ریجن نے کراچی ریجن بلوز کو 59 رنز سے شکست دے کر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر کا فائنل اپنے نام کر لیا

دونوں ٹیمیں اب مارچ میں ہونے والے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ ٹورنامنٹ میں دیگر آٹھ ریجنز کے ہمراہ حصہ لیں گی بہاولپور نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے

بہاولپور کے کپتان محمد عمران کی 37 گیندوں پر 80 رنز کی شاندار اننگز

محمد عمران نے اپنی اننگز میں پانچ چوکے اور چھ چھکے لگا کر بہاولپور کی اننگز کا نقشہ تبدیل کر دیا کپتان محمد عمران کی محمد عمار(30 رنز) کے ساتھ 45 اور محمد فیضان ظفر (35 رنز ناٹ آؤٹ) کے ساتھ 82 رنز کی شراکت

کراچی بلوز کی جانب سے وہاج ریاض کی دو وکٹیں

جواب میں فاسٹ بائولر علی شبیر کی تین وکٹوں کی بدولت کراچی بلوز کی ٹیم 16 اوورز میں 113 رنز پر ڈھیر ہوگئی

بہاولپور کی جانب سے محمد عمیر، محمد جنید اور محمد باسط کی دو دو وکٹیں

کراچی بلوز کی جانب سے اوپننگ بیٹر احسان علی کے 29 گیندوں پر 43 رنز

سی او او پی سی بی سمیر احمد سید نے فاتح ٹیم کو ٹرافی دی بہاولپور کے محمد عمران پلیئر آف دی فائنل جبکہ محمد اکرم ٹورنامنٹ کے بہترین وکٹ کیپر قرار پائے

کراچی بلوز کے احسان علی ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز کا ایوارڈ لے اڑے وہاج ریاض کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ اور بہترین بائولر کے انعام سے نوازا گیا

error: Content is protected !!