کرکٹ

الفتح لاہور ریجن ٹی ٹونٹی کپ میں لیگ میچز کا سلسلہ مکمل ہوگیا

 الفتح لاہور ریجن ٹی ٹونٹی کپ میں لیگ میچز کا سلسلہ مکمل ہوگیا

لاہور: ایل سی سی اے گراونڈ میں کھیلے گئے میچ میں لاہور راوی نے لاہور رائیونڈ کو سنسنی خیز مقابلے میں 3 رنز سے شکست دے دی لاہور راوی نے پہلے کھیل کر مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے

حماد بٹ نے 93 رنز کی نمایاں اننگ کھیلی لاہور رائیونڈ جواب میں مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 179رنز بنا سکی علی زریاب نے 63 اور محمد سلیم نے 56 رنز بنائے حسیب الرحمن نے 3 وکٹیں حاصل کیں حماد بٹ مین آف دی میچ قرار پائے

باغ جناح میں کھیلے گئے آخری لیگ میچ میں لاہور سٹی نے لاہور شالیمار کو باآسانی 8 وکٹوں سے ہرا دیا لاہور شالیمار نے پہلے کھیل کر 6 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے

عطیب احمد نے 37 اور عالیان نے 36 رنز بنائے احمد بشیر نے 2 وکٹیں حاصل کیں لاہور سٹی نے ہدف 18.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا . حمزہ نواز نے آوٹ ہوئے بغیر 77 اور عثمان ندیم نے 61 رنز بنائے حمزہ نواز کو شاندار بلے بازی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا

ٹورنامنٹ کا فائنل 26 فروری کو لاہور کینٹ اور لاہور ماڈل ٹاؤن کے مابین ایل سی سی اے گراونڈ میں کھیلا جائے گا

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!