
پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان
سری لنکا نے پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس کی قیادت کوشل مینڈس کریں گے۔
سری لنکن ٹیم 4 اکتوبر کو پاکستان روانہ ہوگی۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز 9، 11 اور 13 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ اس کے بعد ٹیم پاکستان میں ہی انگلینڈ کے ساتھ سہ فریقی ون ڈے سیریز اور 2 ٹیسٹ میچز بھی کھیلے گی۔
وکٹ کیپر بیٹر کسل مینڈس کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ سینئر بیٹر چارتھ اسالانکا کو ڈراپ کر دیا گیا ہے، جبکہ پتھم نسانکا اور ونیندو ہسرنگا انجری کے باعث اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔
سری لنکا کا 15 رکنی اسکواڈ:
کسل مینڈس (کپتان)، کامل میشارا، سینتھ جے وردھنا، لاہیرو ادارا، سہان اراچیگے، کامندو مینڈس، دسن شاناکا، چامندو وکرماسنگھے، دنیتھ ویلالاگے، مہیش تھیکشنا، وجے کانتھ ویاسکانتھ، بنورا فرنینڈو، نوان تھشارا، ایشان ملنگا، دشنتھا چمیرا (فٹنس سے مشروط)
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں 9 سے 13 اکتوبر تک راولپنڈی میں 3 ٹی 20 میچز کھیلیں گی جبکہ 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں 3 ملکی ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی۔
تین ملکی ون ڈے سیریز میں میزبان پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ جس کے بعد دو ٹیسٹ میچز بھی کھیلے جائیں گے۔ یہ ٹیسٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کا حصہ ہوں گے۔



