

لاہور ماڈل ٹاؤن نے الفتح لاہور ریجن ٹی ٹونٹی چیمپین شپ جیت لی
لاہور : لاہور ماڈل ٹاؤن نے لاہور کینٹ کو 9 رنز سے شکست دے کر الفتح لاہور ریجن ٹی ٹونٹی چیمپین شپ جیت لی
ایل سی سی اے گراونڈ میں منعقدہ میچ میں لاہور ماڈل ٹاؤن نے پہلے کھیل کر مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے
سید جنید علی نے 72 رنز کی یادگار اننگ کھیلی اسد اللہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں ہدف کے تعاقب میں لاہور کینٹ انیسویں اوور میں 152 رنز پر آل آوٹ ہو گئی
علی حسن بلوچ نے 54 اور فرحان یوسف نے 31 رنز کی نمایاں اننگ کھیلی کامران افضل اور محمد وحید نے بالترتیب 2،2 وکٹیں حاصل کیں جنید علی شاندار بیٹنگ پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا
علی حسن بلوچ کو 11 وکٹوں اور 178 رنز کے ساتھ پلیر آف دی ٹورنامنٹ، عبداللہ آصف کو 230 رنز کے ساتھ بہترین بیٹر، زین بن فاروق کو 12 کیچز کے ساتھ بہترین وکٹ کیپر اور کامران افضل کو 12 وکٹوں کے ساتھ ٹورنامنٹ کا بہترین بولر قرار دیا گیا
وننگ ٹیم کو ٹرافی کے ہمراہ ایک لاکھ کی انعامی رقم اور رنر اپ ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ پچاس ہزار کی انعامی رقم دی گئی
الفتح گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انیس اقبال شیخ میچ کے مہمان خصوصی تھے اس کے علاوہ خواجہ ندیم احمد، سردار نوشاد احمد، اعجاز بٹ، بلال مقیت، نواب منصور حیات، ملک عمران بچہ، وقار المنیر، نصیر شہزاد، شہباز علی،
محمد ارشد، اکمل شاہ، جہانگیر افضل، سہیل علی، عرفان منور، میاں اسلم اور منیجر کرکٹ آپریشنز عابد حسین نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت کی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی



