ہاکی

پاکستان ہاکی میں ایک نئے دور کا آغاز: پاکستان ہاکی لیگ 2027 کا اعلان

پاکستان ہاکی میں ایک نئے دور کا آغاز: پاکستان ہاکی لیگ 2027 کا اعلان

پاکستان ہاکی کے لیے ایک بڑی پیشرفت سامنے آ گئی ہے۔ ان شاء اللہ سال 2027 کی پہلی سہ ماہی میں "پاکستان ہاکی لیگ” کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر اس لیگ کو قومی کھیل کی تاریخ کا ایک سنگ میل بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

اس منصوبے کے تحت گراس روٹ لیول سے نئے اور نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانے، پیشہ ورانہ کوچنگ، بہتر انتظامی ڈھانچے کی فراہمی اور کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر ایکسپوژر دینے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔

فیڈریشن حکام کے مطابق قومی کھیل کی بحالی کا سفر شروع ہو چکا ہے اور اسے سابقہ عروج پر واپس لانے کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جا رہی ہیں۔ پاکستان ہاکی لیگ 2027 کے لیے تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!