PSL2026

فخر زمان نے پی ایس ایل میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

لاہور قلندرز کے بیٹر فخر زمان نے پی ایس ایل میں اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

فخر زمان نے لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے پی ایس ایل 11 کے افتتاحی میچ میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔

فخر زمان کے پاکستان سپر لیگ میں تین ہزار رنز مکمل ہوگئے ۔ انہوں نے پی ایس ایل کی 98 ویں اننگز میں تین ہزار رنز مکمل کیے۔

فخر زمان پی ایس ایل میں تین ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے پلیئر ہیں، پشاور زلمی کے بابر اعظم 3 ہزار 792 رنز بنا کر سب سے آگے ہیں۔

واضح رہے پی ایس ایل 11 کے افتتاحی میچ میں فخر زمان نے 39 گیندوں پر 53 رنز بنائے جس میں 10 چوکے بھی شامل تھے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!