کرکٹ

اذان اویس ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری بنانے والے 14ویں پاکستانی بن گئے

ڈھاکہ ٹیسٹ: اذان اویس ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری بنانے والے 14ویں پاکستانی بن گئے

ڈھاکہ : اذان اویس نے ٹیسٹ ڈیبیو کو یادگار بناتے ہوئے سنچری جڑ دی، انہوں نے 153 گیندوں پر 14 چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی اور 103 رنز پر آؤٹ ہوئے۔

وہ کیرئیر کے پہلے ٹیسٹ میچ میں سنچری بنانے والے پاکستان کے چودھویں بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے 153 گیندوں پر 14 چوکوں کی مدد سے بنگلادیش کے خلاف سنچری مکمل کی۔

اکیس سالہ اذان اویس 103 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بنگلا دیش کے خلاف ڈھاکہ میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں اذان اویس اور عبداللہ افضل نے ڈیبیو کیا۔

اذان اویس نے امام الحق کے ساتھ میچ میں اننگ کا آغاز کیا تھا۔ امام الحق 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عبداللہ افضل اپنے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 60 رنز بنا سکے۔

واضح رہے اذان اویس سے پہلے یہ 13 پاکستانی کھلاڑی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں، ٹیسٹ ڈیبیو میں سنچری کرنے والوں میں خالد عباداللہ (1964)، جاوید میانداد (1976)، سلیم ملک (1982)، محمد وسیم (1996)، اظہر محمود (1997)،

علی نقوی (1997)، یونس خان (2000)، توفیق عمر(2001)، یاسر حمید (2003)، فواد عالم (2009)، عمر اکمل (2009)، عابد علی (2019) اور کامران غلام (2024) شامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!