ہاکی

ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ; اسپین نے پاکستان کو 1-5 سے ہرادیا۔

پاکستان اپنا تیسرا میچ 18 جون کو بیلجئیم ،چوتھا میچ 20 جون کو اسپین کے خلاف کھیلے گا ۔

بیلجئیم میں کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں اسپین نے پاکستان کو 1-5 سے ہرادیا۔

تفصیلات کے مطابق پرو ہاکی لیگ کے دوسرے میچ میں اسپین نے پاکستان کو 1-5 سے ہرادیا۔

اسپین کی جانب سے نکولس اور پیپ کیونل نے دو دو جبکہ مارک نے ایک گول سکور کیا پاکستان کی جانب سے واحد گول ابوبکر محمود نے پینلٹی کارنر کے دوران سکور کیا۔

قومی ٹیم اس سے قبل بیلجیم کے خلاف ایک کے مقابلے میں سات گول سے ہاری تھی، جبکہ اسپین کے خلاف بھی پاکستانی کھلاڑی دباؤ کا شکار دکھائی دیے اور مؤثر کھیل پیش نہ کر سکے۔

بیلجیم کے خلاف دفاعی لائن کی کمزوری نمایاں رہی، جبکہ اسپین کے خلاف بھی دفاع اور حملے دونوں شعبوں میں قومی ٹیم توقعات پر پورا نہ اتر سکی۔

مسلسل شکستوں کے بعد قومی ہاکی ٹیم کی تیاری، حکمت عملی اور مجموعی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں، موجودہ فارم کے پیش نظر ٹیم کو آئندہ میچز میں بہتر نتائج کے لیے سخت محنت، مؤثر منصوبہ بندی اور دفاعی و جارحانہ کھیل میں واضح بہتری کی ضرورت ہوگی۔

پاکستان اپنا تیسرا میچ 18 جون کو بیلجئیم ،چوتھا میچ 20 جون کو اسپین کے خلاف کھیلے گا ۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!