
پنڈی ٹائگرز کے ٹرائلز میں منتخب ہونے والے چھ سالہ مبشر سوشل میڈیا پر وائرل!
راولپنڈی ; وفاقی وزیر حنیف عباسی نے پنڈی ٹائگرز کے ٹرائلز میں منتخب ہونے والے چھ سالہ مبشر کو نقد انعام دیا!
ایک 6 سالہ بچے کو آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے ٹرائلز کے دوران لاہور قلندرز نے منتخب کر لیا۔
اس ننھے کھلاڑی کی صلاحیتوں نے سب کو حیران کر دیا۔
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے خود اس بچے کو گیند بازی کروائی،
جبکہ اس کی شاندار تکنیک اور کلاسیکل شاٹس دیکھ کر مقامی وزیر حنیف عباسی بھی متاثر ہوئے۔ بچے کی غیر معمولی کرکٹ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے حنیف عباسی نے اسے نقد انعام بھی دیا۔
کم عمری میں اس قدر پختہ اور دلکش کھیل نے وہاں موجود شائقین اور کوچز کو خوب متاثر کیا، اور سوشل میڈیا پر بھی اس ننھے ٹیلنٹ کی خوب تعریف کی جا رہی ہے۔
یہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کا ٹیلنٹ ہر عمر میں موجود ہے، بس اسے مواقع اور درست رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔



