ہاکی
پاکستان "ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ” کے اگلے ایڈیشن سے باہر ہوگیا.
لیگ کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-4 سے ہرا دیا

پاکستان پرو ہاکی لیگ کے اگلے ایڈیشن سے باہر ہوگیا
پروہاکی لیگ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-4 سے ہرا دیا۔بھارت سے شکست کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم پرو ہاکی لیگ کے اگلے ایڈیشن سے باہر ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے ندیم احمد، معین شکیل اور ابوبکر نے ایک ایک گول سکور کیا،ایف آئی ایچ پرو ہاکی میں پاکستان کی یہ مسلسل تیرویں شکست ہے۔
قومی ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان
ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کے مزید تین میچز باقی ہیں ، ایک میچ روایتی حریف بھارت اور دو برطانیہ سے کھیلنے ہیں۔
پاکستانی شائقین نے قومی ہاکی ٹیم کی کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔



