دیگر سپورٹسسویمینگ

پیراک کیٹی لیڈیکی کی پرو سوئمنگ سیریز میں تمغوں کی ہیٹ ٹرک

لاس اینجلس (سپورٹس لنک رپورٹ) معروف پیراک کیٹی لیڈیکی نے پرو سوئمنگ سیریز میں تمغے حاصل کرنے کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔ انہوں نے ویمنز دو سو میٹرز فری اسٹائل میں اپنی مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے مقررہ فاصلہ ایک منٹ 55اعشاریہ چار دو سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن یقینی بنائی۔ واضح رہے کہ پانچ مرتبہ کی اولمپک گولڈ میڈلسٹ نے پندرہ سو میٹرز فری اسٹائل میں ورلڈ ریکارڈ سے مذکورہ ایونٹ میں اپنا کھاتہ کھولا تھا جبکہ چار سو میٹرز انفرادی مقابلے میں پہلی پوزیشن کے ساتھ ان کو نیشنل ریکارڈ بھی قائم کرنے کا موقع مل گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!