ہاکی

محی الدین احمد وانی کا ہاکی اولمپیئن خالد محمود کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

محی الدین احمد وانی کا ہاکی اولمپیئن خالد محمود کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے قومی ہاکی کے عظیم اولمپیئن اور پاکستان ہاکی فیڈریشن (PHF) کے سابق سیکرٹری خالد محمود صاحب کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں صدر PHF محی الدین احمد وانی نے کہا کہ پاکستان ہاکی کے عظیم اولمپیئن، سابق سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن اور ملک کے لیے گراں قدر خدمات انجام دینے والے خالد محمود صاحب کے انتقال کی خبر انتہائی افسوس اور صدمے کا باعث ہے۔

اولمپین خالد محمود نے پاکستان ہاکی کی ترقی اور فروغ کے لیے اپنی زندگی وقف کی۔ کھیل اور بالخصوص قومی ہاکی کے لیے ان کی خدمات، وابستگی اور کردار کو ہمیشہ قدر و احترام سے یاد رکھا جائے گا۔

بطور صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن، میں ان کے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور پاکستان ہاکی کے تمام حلقوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، جبکہ پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین ثم آمین۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!