کرکٹ

جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا

جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا

ویب ڈیسک: انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے نان وکٹ کیپر فیلڈر کا اعزاز حاصل کرلیا۔

پاکستان کے خلاف ایجبسٹن ٹیسٹ کی دوسری اننگز کے پہلے ہی اوور میں جو روٹ نے عبداللہ شفیق کا کیچ پکڑ کر آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کا ریکارڈ توڑ دیا۔

یہ روٹ کا ٹیسٹ کرکٹ میں 220واں کیچ تھا، جبکہ اسٹیو اسمتھ نے 219 کیچز پکڑے تھے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں 200 یا اس سے زائد کیچز پکڑنے والے صرف پانچ فیلڈرز ہیں۔

جو روٹ 220 کیچز کے ساتھ پہلے، اسٹیو اسمتھ 219 کے ساتھ دوسرے، بھارت کے راہول ڈریوڈ 210 کے ساتھ تیسرے، سری لنکا کے مہیلا جے وردنے 205 کے ساتھ چوتھے اور جنوبی افریقا کے جیک کیلس 200 کیچز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

روٹ اور اسمتھ کے علاوہ اس فہرست میں شامل تینوں کھلاڑی ریٹائر ہوچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!