ہاکی ورلڈ کپ کی بھارت سے کسی دوسری جگہ منتقلی کا خوف ،بھارتی حکومت نے ہاکی ورلڈ کپ 2018میں پاکستانی ٹیم کی شر کت کے حوالے سے گرین سگنل دے دیا
دہلی(سپورٹس لنک) بھارتی حکومت نے آئندہ برس بھارت میں کھیلے جانے والے ہاکی ورلڈ کپ میں شر کت کے لئے پاکستان ہاکی ٹیم کو ویزہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے انڈین ہاکی ایسوسی ایشن کو باقاعدہ طور پر مطلع کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی ٹینشن کے باعث پاکستان ہاکی ٹیم کو بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ مقابلوں میں شرکت کے حوالے سے ہند سرکار کی جانب سے مشکلات کے پیش نظر بھارتی ہاکی فیڈریشن نے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی ہدایت پر پاکستانی ٹیم کے لئے بر وقت حکومتی پالیسی جاننے اور اس حوالے سے حکومت ہند سے تحریری طور پر کنفرمیشن کی ہدایت کی تھی۔ تاکہ اگر ہند سرکار اگر پاکستانی ٹیم کے بھارت میں آکر کھیلنے کے حوالے سے راضی نہ ہو تو اس ایونٹ کو کہیں اور منتقل کرنے کے حوالے سے بر وقت فیصلہ لیا جا سکے جس پر بھارتی situs toto xx1toto حکومت نے ورلڈ کپ ہاکی 2018کے کہیں دوسری جگہ منتقل ہونے کے خوف سے پاکستان کی ٹیم کو ورلڈ کپ میں شمولیت کے حوالے سے بھارت آنے اور ایونٹ میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے۔ یاد رہے کہ بھارتی حکومت نے گذشتہ برس 2016میں بھارت میں ہی کھیلے جانے والے جونئیر ورلڈ کپ کے لئے پاکستانی ٹیم کی میزبانی سے انکار کر دیا تھا جسکی وجہ سے ٹیم پاکستان اس ایونٹ میں شر کت نہیں کر پائی تھی