قومی یوتھ کارنیوال کا آغاز

 

قومی یوتھ کارنیوال شروع، صوبائی وزیر کھیل محمود خان نے افتتاح کیا ملک بھر سے 11 سو زائد نوجوان 30 کیٹگریز میں حصہ لے رہے ہیں نیشنل یوتھ کارنیوال ،خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کا پاکستان کے یوتھ کو کھلا چیلنج پشاور (سپورٹس لنک) ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز محکمہ کھیل کے زیر اہتمام قومی یوتھ کارنیوال کا صوبائی راﺅنڈ پشاور میں شروع ہوگیا جس میںملک بھرکے تعلیمی اداروں کے طلبہ 30 کیٹگریز میں حصہ لے رہے ہیں، دو روزہ صوبائی راﺅنڈ میں پوزیشن لینے والے طلبہ چاروں صوبوں، فاٹا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے آنے والے پانچ سو سے زائد نوجوانوں کے ساتھ قومی راﺅنڈ میں مقابلہ کریں گے، خصوصی افراد اور خواجہ سراءوائلڈ کارڈ کے تحت مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ طلبہ کنسول گیم، شطرنج، خطاطی، پینٹنگز، موسیقی (اردو، پشتو، انگریزی، ہندکو)، مضمون نویسی (اردو، پشتو، انگریزی)، تقریری مقابلوں، حسن قرات، نعت خوانی، فیفا کنسول گیم، ذہنی آزمائش، بیت بازی،،ڈرامہ ، ثقافتی رقص، قلیل دورانیہ فلم، اشتہارات سازی، فوٹو گرافی اور دیگر میں حصہ لے رہے ہیں۔ محکمہ امور نوجوانان کے زیر اہتما اور لیزان کارپوریشن کے تعاون سے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر کھیل محمود خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے جو وعدے کئے تھے وہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں، نوجوانوں کو با اختیار بنانے اور انہیں صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع دینے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں یوتھ کارنیوال سے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر امن کا پیغام جائے گا، پوزیشن ہولڈرز طلبہ میں 50 لاکھ روپے نقد انعامات تقسیم کئے جائیں گے اگلے سال انعامات میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 75 میں سے 60 تحصیلوں میں گراﺅنڈز بنائے گئے ہیں جبکہ 50 تعلیمی اداروں میں گراﺅنڈز کو اپ گریڈ کیا گیا ہے ، کھلاڑیوں سے معمولی فیس وصول کی جارہی ہے اس کا مقصد ہرگز یہ نہیں کہ حکومت کھیلوں کے گراﺅنڈز کو آمدن کا ذریعہ بنا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کی جارہی ہے صوبے کے جو طلبہ مقابلوں میں پوزیشنیں لیں گے انہیں سفاری ٹرین کے ذریعے اٹک لے جایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ارادے مضبوط ہوں تو کامیابی قدم چومے گی۔ سیکرٹری کھیل محمد طارق خان، ایڈیشنل سیکرٹری بابر خان، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز اسفندیار خٹک،لیزان کارپوریشن کے سی او محمد عثمان، سرکاری افسران، کھلاڑیوں اور کھیلوں کے منتظمین نے تقریب میں شرکت کی۔ صوبائی راﺅنڈ آج ختم ہوگا جبکہ قومی راﺅنڈ کل شروع ہوگا، کارنیوال کی مناسبت سے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں ثقافتی سٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔نوجوانوں کے لئے سیکورٹی اور رہائش کے انتظامات کئے گئے ہیں ۔ یوتھ کارنیوال کے لئے تقریباً 13 ہزار نوجوانوں نے رجسٹریشن کی تھی جن کا تعلق صوبے کے 110 تعلیمی اداروں اور 17دینی مدارس سے تھا جن میں دو ہزار ڈویژنل راﺅنڈ کے لئے منتخب کئے گئے جن کے درمیان مقابلوں کراتے ہوئے چھ سو کو صوبائی راﺅنڈ کے لئے منتخب کیا گیا ،350 نوجوانوں نے آن لائن حصہ لیا۔
نیشنل یوتھ کارنیوال ،خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کا پاکستان کے یوتھ کو کھلا چیلنج
صوبہ خیبرپختونخوا کے نوجوانوںنے پاکستان بھر کے جوانوںکو تیس مختلف مقابلوں میںکھلاچیلنج دے دیااورملکی سطح کی ٹرافی اپنے صوبے کے نام کرنے کابھی دعوا کردیا۔تفصیلات کے مطابق نیشنل یوتھ کارنوال کے سلسلے میں صوبہ خیبرپختونخواکے تعلیمی اداروں کے مابین مقابلوں کافائنل مرحلے پشاورسپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگیا اس موقع ڈائریکٹریوتھ آفیرزاسفیدیارخٹ​ک نے اپنے نوجوانوں سے رائے لی کہ وہ نیشنل سطح پرملک بھر کے نوجوانوں سے مقابلے کے لیے تیارہیںجس پرسب سے نے بیک وقت یک آوازسے کہاکہ ہم تیارہیں اوروننگ ٹرافی اپنے صوبے کے نام کریںگے جس پرڈائریکٹرجنرل امور نوجوانوں اسفیدیارنے صوبہ خیبرپختونخوا نے نوجوانوں کی جانب سے پورے ملک کے نوجوانوںکواوپن چیلنج کردیااورکہاہے کہ ہم مقابلے کے لیے تیارہیںکوئی ہے توسامنے آئے بعدازاں صوبائی وزیرکھیل وامورنوجوانان محمود خان نے بھی ملک بھر کے نوجوانوں کوتیاروہوشیار رہنے کاکہاہے اوران کوخبردارکیاکہ ہمارے جوانوںسے ان کوٹرافی جیتاآسان نہیںہوگا۔

تعارف: zohaib waqar

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto bacansport