دوسرے قائد اعظم گیمز میں شرکت کیلئے اسلام آباد کے دستہ کی تیاریاں شروع ہوگئیں۔ یہ گیمز پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام 25 سے 30 دسمبر تک جناح سٹیڈیم، اسلام آباد میں کھیلے جائینگے۔ گیمز میں ملک بھر سے آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد شامل ہیں۔ دوسری قائداعظم بین الصوبائی گیمز میں19 کھیلوں کے مقابلوں میں مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے جس میں اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، بیس بال، فٹ بال، ہاکی، جوڈو xx1toto، کراٹے، نیٹ بال، سکواش، ٹیبل ٹینس، تائیکوانڈو، ٹینس، والی بال، باکسنگ، کبڈی، سنوکر، ویٹ لفٹنگ، سنوکر اور ووشو شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کی تیاری کے سلسلہ میں اسلام آباد میں مختلف کھیلوں کی ٹیموں کا چناؤ میرٹ پر ایسوسی ایشنز کے ساتھ مل کر کیا جا رہا ہے اور ایک مضبوط دستہ تیار کیا جائے گا۔