ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ،پاکستان نے بھارت کو چت کردیا

کوالالمپور(سپورٹس لنک)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے ملائیشیا سے بتایا کہ ایشین نیٹ بال چیمپین شپ جو کہ آج ملائیشیا کے شہر کوالالمپورمیں شروع ہوگئی ہے جس میں پاکستان نیٹ بال ٹیم نے آج صبح پہلا میچ سنگاپور نیٹ بال ٹیم کے خلاف کھیلا جسے پاکستان نے 55کے مقابلے 72 گولوں سے جیت لیا اور چار پوائنٹ حاصل کر لئے ، جبکہ دوسرا میچ روایتی حریف انڈیا کے خلاف کھیلا گیا جسے پاکستان نیٹ بال ٹیم نے 41کے مقابلے 70 گولوں سے جیت کر چار پوائنٹ اور حاصل کرلئے اورپہلے روز کے اختتام پر پاکستان آٹھ پوائنٹ کے ساتھ سہر فہرست ہے،

پاکستان کی طرف سے محمد اختر، عابد علی، محبوب شاہ، علی رضا فرید، محمد خورشید ، نصیب رضا، صمد مسعود اور عثمان بشیر نے عمدہ کھیل پیش کیا، کل پاکستان اپنا تیسرا میچ ہانگ کانگ کے خلاف کھیل گا۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین ظفر اقبال اعوان ، صدر مدثر آرائیں اور سیکرٹری جنرل محمد ریاض نے کھلاڑیوں کو مبارک باد دی ہے اور نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!