حنیف عباسی کی سپورٹس منصوبے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت

چیئرمین سٹیئرنگ کمیٹی سپورٹس پنجاب حنیف عباسی کی صدارت میں نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اہم اجلاس پیر کے روز منعقد ہوا، اجلاس میں مینجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورازم ڈیپارٹمنٹ چودھری عبدالغفور ، سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان، ڈپٹی سیکرٹری تہمینہ حبیب، ڈائریکٹر ایڈمن جاوید رشید چوہان، ڈائریکٹر پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ اکرم صوبن اور دیگر افسران نے شرکت کی، اجلاس میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے مکمل ہونیوالے سپورٹس منصوبوں کے جلد افتتاح کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں متعلقہ حکام نے ان منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سٹیئرنگ کمیٹی سپورٹس پنجاب حنیف عباسی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی سپورٹس لوور پالیسی کے تحت مکمل ہونیوالے منصوبے صوبہ بھر میں سپورٹس کے کلچر کو فروغ دیں گے، ان منصوبوں کا افتتاح صوبہ میں سپورٹس کے انقلاب سے کم نہیں، مکمل شدہ منصوبوں کو جلد عوام کیلئے کھول دیا جائے گا، جس سے نوجوانوں کو سپورٹس کے عالمی معیارکے مطابق جدید سہولتیں میسر آئیں گی اور وہ اپنے کھیل کو مزید بہتر بنا سکیں گے۔ cari link xx1toto
سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے کہاکہ سپورٹس بورڈ پنجاب سپورٹس کے فروغ کیلئے بھرپور کام کررہا ہے، گزشتہ برسوں سے جتنے سپورٹس کے منصوبے شروع کئے گئے ان کی مثال پنجاب کی تاریخ میں کہیں نہیں ملتی، سپورٹس بورڈ پنجاب کے مکمل ہونیوالے منصوبے نوجوانوں کو سپورٹس کی جانب راغب کرنے میں سنگ میل ثابت ہوں گے، سپورٹس بورڈ پنجاب نوجوان کھلاڑیوں کو سپورٹس کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کا مشن جاری رکھے گا، ایم ڈی پاکستان ٹورازم ڈیپارٹمنٹ چودھری عبدالغفور نے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے سپورٹس بورڈ پنجاب کے سپورٹس کی ترقی کیلئے کئے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نئے منصوبوں کے بعد نوجوان حکومت کی جانب سے سہولتیں نہ ملنے کا شکوہ نہیں کرسکیں گے، نئے منصوبے نوجوان کی صلاحیتوں میںمیں اضافہ کا باعث بنیں گے۔
اجلاس میں زیرتعمیر ترقیاتی منصوبوں کے کام کی رفتار کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا، چیئرمین سٹیئرنگ کمیٹی سپورٹس پنجاب حنیف عباسی نے ہدایت کی کہ جاری منصوبوں کو جلدازجلد مکمل کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں تاکہ ان منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے، سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے بتایا کہ منصوبوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا رہا ہے جس کے بعد ان منصوبوں کو وقت پر مکمل کرنے کا ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔

تعارف: newseditor