نگہت اورحافظ عبدالرحمان نےپنجاب آرچری چیمپئن شپ جیت لی

واپڈا کی نگہت اورحافظ عبدالرحمان نے بحریہ پنجاب آرچری چیمپئن شپ جیت لی ، مرد وخواتین ٹیم ایونٹس میں فیصل آباد ڈویژن نے کامیابی سمیٹی ۔مردوں کے انفرادی مقابلوں میں واپڈا کے حافظ عبدالرحمان 582پوائنٹس کیساتھ پہلے ، فیصل آباد کے نعمان 549پوائنٹس کیساتھ دوسرے اور لاہور کے فہیم 476پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر رہے، خواتین کے انفرادی مقابلوں میں واپڈاکی نگہت نے 509پوائنٹس کیساتھ پہلی، اقصیٰ نے 476پوائنٹس کیساتھ دوسری اورصدف نے 448پوائنٹس کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مینز ٹیم ایونٹ میں فیصل آباد نے پہلی، لاہورنے دوسری اور گوجرانوالہ نے تیسری جبکہ ویمنز ٹیم ایونٹ میں فیصل آباد نے پہلی ، لاہور نے دوسری اور بہاولپور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹیم کیٹیگری میں شاندار کارکردگی پر نعمان اورسائرہ دلشاد کوبہترین آرچر قرار دیاگیا۔ مہمان خصوصی ایڈمنسٹریٹر بحریہ ٹاؤن لاہور بریگیڈیئر(ر)خلیل اللہ بٹ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ پنجاب آرچری کے ترجمان زاہداعوان نے بتایاکہ ایونٹ میں ملک بھر سے 40مرد وخواتین آرچرز نے ٹیم اورانفرادی مقابلوں میں حصہ لیا اور شاندار کارکردگی پیش کی ۔

تعارف: newseditor