پاکستان اوپن سکواش چیمپئن شپ:فرحان اور احسن پری کوارٹر فائنل میں

چیف آف دی ایئر سٹاف ویمن سکواش چیمپئن شپ میں ہانگ کانگ کی کھلاڑی اینی او،مصر کی کھلاڑی ہانا مواتز، رووان ایلاریبی ،میار ہانی،نادینے شاہن،ہانیہ الہمامے ،آسٹریلین کھلاڑی ریچیل گرینگھم اور ملائشیئن کھلاڑی سیواسنگاری سبرا مینیئم نے اپنے اپنے میچوں میں کامیابی حاصل کرکے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی جبکہ پاکستان اوپن سکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی فرحان زمان،احسن ایاز،ہانگ کانگ کے کھلاڑی تسز فنگ ییپ،لیو او،میکس لی link xx1toto ،ملائیشیاء کی کھلاڑی ایائن یوو نج،موہد سیافز کمال،مصر کھلاڑی زاہد محمد،شیہاب میثم،میزن جمال اور محمد ابولغیرنے پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ،پاکستانی کھلاڑی فرحان محبوب مین راونڈ میں ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔


مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری چیف آف دی ایئر سٹاف ویمن سکواش چیمپئن شپ کے مین راؤنڈ کے میچز میں ہانگ کانگ کی کھلاڑی اینی اونے ملائیشیئن کھلاڑی ریچل آرنلڈ کو گیارہ۔چار(ریٹائرڈ)سے،مصر کی کھلاڑی ہانا مواتز نے آسٹریلین کھلاڑی سارہ کارڈویل کو تین صفر(گیارہ۔آٹھ،گیارہ۔آٹھ اور گیارہ۔سات )سے ،مصر ی کھلاڑی رووان ایلاریبی نے اپنی ہم وطن کھلاڑی نوران الترکی کو بھی تین ۔صفر (گیارہ۔سات،گیارہ۔آٹھ اور بارہ۔دس) سے،مصری کھلاڑی میار ہانی نے پاکستانی کھلاڑی سعدیہ گل کو تین ۔صفر (گیارہ۔چار،گیارہ۔پانچ اور گیارہ۔سات) سے،مصری کھلاڑی نادینے ایلاریبی نے اپنی ہم وطن کھلاڑی ہانا رامادان کو تین۔ایک( نو۔گیارہ،گیارہ۔سات،گیارہ۔نواور گیارہ آٹھ) سے،آسٹریلین کھلاڑی ریچیل گرینگھم نے ہانگ کانگ کی کھلاڑی تونگ تسز ونگ کو تین۔صفر (گیارہ۔چھ،گیارہ۔آٹھ اور گیارہ۔دو سے)،ملائیشیئن کھلاڑی سیواسنگاری سبرا مینیئم نے مصری کھلاڑی ندا عباس کو تین۔ایک( چھ۔گیارہ،گیارہ۔پانچ،گیارہ۔چھ اور تیرہ۔گیارہ) سے جبکہ مصری کھلاڑیہانیہ الہمامے نے آسٹریلین کھلاڑی اینورا ولارڈ کو تین۔صفر(چودہ۔بارہ،گیارہ۔پانچ اور پندرہ۔تیرہ)سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔کوارٹر فائنل آج کھیلے جائینگے۔

پاکستان اوپن سکواش چیمپئن شپ کے مین راونڈ کی افتتاحی تقریب میں پاکستان سکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ایئر مارشل شاہد اختر علوی مہمان خصوصی تھے۔مین راؤنڈ کے میچز میں پاکستانی کھلاڑی فرحان زمان نے اپنے ہم وطن کھلاڑی وقار محبوب کو تین۔ایک سے،ہانگ کانگ کے کھلاڑی تسز فنگ ییپ نے پاکستانی کھلاڑی عاصم خان کو بھی تین۔ایک سے،ملائیشیئن کھلاڑی ایائن یوونج نے امریکی کھلاڑی فراز خان کو تین۔صفر سے،پاکستانی کھلاڑی احسن ایاز نے اپنے ہم وطن کھلاڑی محمد شعیب حسن کو بھی تین۔صفر سے،مصر کے کھلاڑی زاہد محمد نے پرتگال کے کھلاڑی روئی سواریس کو تین۔صفر سے، ہانگ کانگ کے کھلاڑی لیو او نے اسپین کے کھلاڑی ایڈمن لوپز کو بھی تین۔صٓفر سے ،مصری کھلاڑی شیہاب عیثم نے پاکستانی کھلاڑی شاہجہان خان کو تین۔ایک سے،مصری کھلاڑی میزن جمال نے پاکستانی کھلاڑی فرحان محبوب کو تین۔صفر سے،ہانگ کانگ کے کھلاڑی میکس لی نے ملائیشیئن عدین ادراکی کو بھی تین۔صٓفر سے ،مصر کے کھلاڑی محمد ابولغیر نے فرانس کے کھلاڑی آگسٹے دسروڈ کو تین ۔صفر سے،ملائیشیئن کھلاڑی مہد سیافز کمال نے پاکستانی کھلاڑی کاشف آصف کو بھی تین۔صفر سے اور ملائیشیئن کھلاڑی نافذوان عدنان نے پاکستانی کھلاڑی اسرار احمد کو تین ۔صفر سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔پری کوارٹر فائنل میچز ( آج) بدھ کو کھیلے جائینگے۔

تعارف: newseditor