چیف آف دی ایئر سٹاف وویمن سکواش چیمپئن شپ،اینی او فاتح

اینی او نے مصحف علی میر سکواش کمپلکس اسلام آباد میں جاری چیف آف دی ایئر سٹاف انٹرنیشنل وویمن سکواش چیمپئن شپ جیت لی۔فائنل میچ میں ٹاپ سیڈہانگ کانگ کی اینی او نے ملائیشیا کی سیواسنگاری سبرا مینیئم یک طرفہ مقابلہ میں شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
اینی اوو پہلی گیم سے ہی میں اپنی حریف پر حاوی رہیں اور پہلی گیم میں 11/5سے کامیابی حاصل کی۔انہوں نے دوسری گیم میںبھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا،اوردوسری گیم میں11/7سے کامیابی حاصل کرکے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ۔ تیسری گیم میںبھی وہ اپنی حریف پر حاوی رہیںاور انہیں صرف 1پوائنٹ حاصل کرنے کا موقع دیا اور یہ گیم 11/1سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے چیمپئن شپ ٹرافی حاصل کی۔
پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان ، جو کہ پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر بھی ہیں اس میچ کے مہمانِ خصوصی تھے۔انہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ غیر ملکی سفراء ، سابقہ ورلڈ چیمپئنزجہانگیر خان، قمر زمان، کے علاوہ سکواش کے دلدادہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے یہ میچ دیکھا۔

تعارف: newseditor