قائد اعظم ٹرافی:ایس این جی پی ایل کی پوزیشن مستحکم

قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں افتخار احمد اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کی پوزیشن مستحکم ہوگئی۔

نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل کے تیسرے روز واپڈا نے نامکمل پہلی اننگز 171 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی اور پہلی اننگز میں 12 رنز کی برتری حاصل کرکے 271 پر اسکی پوری ٹیم آوٹ ہوگئی۔

کامران اکمل نے 67 رنز بنائے جبکہ محمد عباس نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پہلی اننگز میں خسارے کے بعد ایس این جی پی ایل کی ٹیم کا دوسری اننگز میں آغاز اچھا نہ تھا اور 21 رنز پر اس کی 4 وکٹیں گرچکی تھیں۔

اس کے بعد محمد رضوان اور افتخار احمد نے ٹیم کو سنبھالا اور پانچویں وکٹ کی شراکت میں 120 رنز کا اضافہ کیا اور مجموعی اسکور 141 تک پہنچا دیا۔

افتخار 55 اور رضوان 54 رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں جبکہ واپڈا کی جانب سے محمد آصف اور وقاص نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!