قائد اعظم بین الصوبائی گیمز ایتھلیٹکس شروع ہو گئے

اسلام آباد: پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام دوسرے قائد اعظم بین الصوبائی گیمز ایتھلیٹکس ایونٹ میں پنجاب کی ماہنور نے ویمنز جیولن تھرو اور ویمنز شاٹ پٹ ایونٹس میں طلائی تمغے اپنے نام کئے، مینز جیولن تھرو میں طلائی تمغہ پنجاب کے محمد یاسر اور مینز شاٹ پٹ میں طلائی تمغہ خیبرپختونخوا کے زوہیب خان کے نام رہا۔ منگل کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری قائد اعظم گیمز کے سلسلے میں ویمنز جیولن تھرو ایونٹ میں پنجاب کی ماہنور نے طلائی تمغہ حاصل کیا،

بلوچستان کی سائرہ نے چاندی اور پنجاب کی امین نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا، ویمنز شاٹ پٹ ایونٹ میں بھی پنجاب کی ماہنور چھائی رہیں، انہوں نے طلائی تمغہ حاصل کیا، پنجاب کی ہی عارضو نے چاندی اور بلوچستان کی جویریہ نے کانسی کے تمغے جیتے، مینز شاٹ پٹ ایونٹ میں خیبرپختونخوا کے زوہیب خان نے طلائی، پنجاب کے شاہ نواز نے چاندی اور فاٹا کے حضران خان نے کانسی کے تمغے حاصل کئے، مینز جیولن تھرو ایونٹ میں پنجاب کے محمد یاسر نے طلائی، آزاد جموں و کشمیر کے ذیشان مطلوب نے چاندی اور خیبرپختونخوا کے شاداب خان نے کانسی کے تمغے جیتے۔

 

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!