قائد اعظم گیمز،کبڈی مقابلے سیمی فائنلز کل ہونگے

اسلام آباد :پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام جاری قائد اعظم بین الصوبائی گیمز میں کبڈی کے مقابلوں میں پنجاب، فاٹا، خیبرپختونخوا اور سندھ کی ٹیموں نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے ، جناح سٹیڈیم میں کھیلے گئے مقابلوں میں خیبرپختونخوا نے بلوچستان کو 61-14 سے، سندھ نے گلگت بلتستان کو 24-14 سے، فاٹا نے اسلام آباد کو 39-8 سے، خیبرپختونخوا ا نے گلگت بلتستان کو 30-6 سے، سندھ نے بلوچستان کو 42-28 سے، پنجاب نے اسلام آباد کو 32-10 سے، بلوچستان نے گلگت بلتستان سے 31-23 سے، پنجاب نے فاٹا کو 45-18 سے ہرا دیا، سیمی فائنل مقابلے  کل بدھ کو جبکہ فائنل میچ  جمعرات کو کھیلا جائے گا۔

 

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!