قائد اعظم گیمز،والی بال مقابلے شروع،خیبرپختونخوا،فاٹا،پنجاب اور بلوچستان کی کامیابیاں

اسلام آباد ۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام جاری قائد اعظم بین الصوبائی گیمز میں والی بال کے مقابلے شروع ہوگئے، گذشتہ روز لیاقت جمنازیم میں کھیلے گئے مردوں کے مقابلوں میں خیبرپختونخوا نے سندھ کو 2-0 سے، فاٹا نے گلگت بلتستان کو 2-0 سے، پنجاب نے اسلام آباد کو 2-0 سے، بلوچستان نے خیبرپختونخوا کو 2-1 سے شکست دی، سیمی فائنل مقابلے کل بدھ کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل اور تیسری پوزیشن کے میچ جمعرات کو کھیلا جائے گا۔

 

تعارف: newseditor