سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں افسران کے تقرر و تبادلے

لاہور۔ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے 13دسمبر کو ہونیوالے اجلاس میں جن افسران کی ترقیاں دی گئی تھیں ان کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، ترقیاں پانے والے افسران کے تقرروتبادلے بھی کردیئے گئے ہیں ، نوٹیفکیشن کے مطابق 5 صوبائی کوچز کو سینئر صوبائی کوچز کے عہدے پر گریڈ 17سے گریڈ 18میں ترقی دیدی گئی،ترقی پانے والوں میں محمدساجد، محمد نواز ڈوگر، شاہد محمود نظامی، طاہر محمود اور جمشیداقبال کی خدمات ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب کے سپرد کی گئی ہیںجبکہ21 تحصیل سپورٹس آفیسرز(ٹی ایس او) کوگریڈ 16سے17گریڈ میں ضلعی سپورٹس آفیسر(ڈی ایس او) کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے نئی تقرریوں کے مطابق محمد عمران بٹ کو سیالکوٹ، محمد رمضان کو حافظ آباد، محمد آصف شیخ کو اٹک،سید غلام عباس کو گجرات،شفیق الرحمٰن کو خانیوال، رانامسعود اقبال کو بہاولنگر، غلام مرتضٰی کو ڈیرہ غازی خان(ان کو ڈویژنل سپورٹس آفیسر کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے)، مقصودالحسن جاوید کو بہاولپور، زوار حسین کو خوشاب، طارق محمود کو لودھراں، عبدالقیوم کو اوکاڑہ، عبدالوحید بابر کو راولپنڈی، عامر حمید کو بھکر، وحید احمد کو منڈی بہاء الدین، نثار الحق کو جھنگ، عطاء الرحمٰن ٹوبہ ٹیک سنگھ، شمس توحید عباسی کو جہلم، جمیل کامران کو مظفر گڑھ، عامر اوصاف کو چکوال، محمد اصغر کو نارووال اور محمد اشفاق کو رحیم یار خان تعینات کردیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شاہ منظر فرید کی ڈویژنل سپورٹس آفیسر بہاولپور تقرری کی گئی ہے۔

تعارف: newseditor