تیسرا گورنر فاٹا یوتھ فیسٹول اختتام پذیر،خیبرایجنسی نےٹرافی اپنے نام کرلی

خیبرایجنسی نے اپنی شاندارکارکردگی کاسلسلہ برقراررکھتے ہوئے تیسرا گورنرآل فاٹایوتھ سپورٹس گالا جیت کراپنی فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔مجموعی طورپر خیبرایجنسی نے 149پوانٹس کے ساتھ پہلی مہمندایجنسی نے 79پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ باجوڑایجنسی 54پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبرپررہی۔ایف آرکوہاٹ چوتھے۔ساوتھ وزیرستان کی پوزیشن پانچویں اورایف آرڈی آئی خان چھٹے نمبر پررہا۔خواتین کے پانچ مقابلوں میںچارمقابلے مہمند ایجنسی نے رسہ کشی،والی بال،بیڈمنٹن میں پہلی جبکہ خیبرایجنسی کی خواتین ٹیبل ٹینس ایونٹ میں نمبرون رہی۔اس موقع پر وفاقی وزیر سیفران غالب خان مہمان خصوصی تھے۔ ان کے ہمراہ اے سی ایس فاٹا سکند ر قیوم ،سیکرٹری ایڈمنسٹریشن و سپورٹس فاٹا میاں محمد ، ڈائریکٹر سپورٹس فاٹا محمد نواز خان ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر امیر محمد ، اے ڈی سپورٹس حنیف اﷲ، اے ڈی فیمل نازیہ زکی ،اکائونٹ سپرنٹنڈٹ طارق خان،محمد عبید، ایجنسی سپورٹس منیجر ایف آر بنوں ولکی نوراﷲ وزیر ،فضل اکبر خلجی ، راحید گل ملاگور، سعید اختر ، اے ڈی سکائوٹس اعوان حسین،کوچز محمد عمران اور محمد عامر ،سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس فاٹا کے زیر اہتمام پانچ روزہ مقابلوںمیں کل 23گیمز کرائے گئے جس میں پانچ گیمز خواتین کے شامل تھے اتھلیٹکس مقابلے میں خیبرایجنسی پہلے ۔باجوڑ دوئم اورمہمند کی پوزیشن سوئم رہی،آرچری ،باسکٹ بال ،فٹ بال،نیٹ بال،ٹیبل ٹینس،باڈی بلڈنگ،کبڈی کاایونٹ خیبرایجنسی کے نام رہا،مہمند ایجنسی نے بیڈمنٹن،سائیکلنگ،ویٹ لیفٹنگ،رسی کشی میں پہلی پوزیشن حاصل کی ساوتھ وزیرستان نے رکبی اورتائیکوانڈو کاایونٹ اپنے نام کیا ایف آربنوں والی بال جیتنے میںکامیاب رہی۔ایف آرٹانک،کرم ایجنسی اوراورکزئی ایجنسی کوئی بھی پوائنٹس حاصل نہیں کرسکے۔

ان مقابلوں کا باضابطہ افتتاح 25 دسمبر کو جمرود سپورٹس کمپلیکس میں وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کیا ان کے ہمراہ گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا ، ایم این اے الحاج شاجی گل آفریدی ، ایم این اے ناصر خان ، ایم این اے بسم اﷲ جان سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔ یہ مقابلے فاٹا اور خیبرپختونخوا کے مختلف گرائونڈز پر پانچ دن جاری رہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ کھیل وثقافت مثبت سرگرمیاں ہیں ان کے ذریعے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرکے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو شکست دینگے ۔ انہوں نے کہاہم اپنے قبائلی نوجوانوں خصوصااپنے کھلاڑیوں کوملک کے دیگر حصوں کی طرح ہرطرح کی سہولیات میسرکرکے ہی دم لیںگے اب پشاور،لاہورکی طرح فاٹاکی تمام ایجنسیوںکے کھلاڑیوں کوکھیل کود کی بہترین سہولیات ان کی دہلیزپرہی میسرہونگیںفاٹاڈائریکٹریٹ کی جانب سے سپورٹس گالاکے احسن انعقاد کوسراہتے ہوئے اسے وقت کی اہم ضرورت قراردیااورکہاکہ فاٹاکے بچوںکو قومی دھارے میںلانے اوران کی خدادادصلاحیتوںکواجاگرکرنے میں فاٹاگیمز اہم کرداراداکررہی ۔انہوں نے کہا کہ فاٹا یوتھ فیسٹول اس بات کا ثبوت ہے کہ اب فاٹا امن اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے یہی نہیں بلکہ ہم نے فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کا تاریخی فیصلہ کرلیا ہے تقریب سے سیکرٹری ایڈمنسٹریشن میاں محمد نے بھی خطاب کیا ، آخر میں مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں ٹرافیاں تقسیم کیں ۔

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto xx1toto