انگلش پریمیر لیگ،مانچسٹر سٹی کی ویسٹ بروم کو شکست دیدید

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ ) انگلش فٹبال پریمیئر لیگ کے میچ میں مانچسٹر سِٹی کی ٹیم نے ویسٹ بروم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد تین صفر سے ہرا دیا ہے۔ پریمیئر لیگ کے میچ میں مانچسٹر سِٹی نے ویسٹ بروم کیخلاف پہلا گول 19ویں منٹ میں کیا۔

ٹیم مانچسٹر کے کیون ڈی برائن نے 68 ویں منٹ میں شاندار گول کر کے اپنی برتری دو صفر کر دی۔ مانچسٹر سِٹی نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 89 ویں منٹ میں تیسرا گول داغ دیا۔ حریف ٹیم مقررہ وقت میں کوئی گول نہ کر سکی۔

تعارف: newseditor