اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) اسلام آباد میں ڈیوس کپ ایشیا اوشیانا گروپ ون کے سنگل مقابلے میں اعصام الحق نے جنوبی کوریا کے پلیئر کو ہرا کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا ہے۔
ڈیوس کپ ٹائی کے میچ میں پاکستان کے اعصام الحق اور جنوبی کوریا کے سون وو کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ قومی کھلاڑی نے پہلا سیٹ چھ تین سے جیتا، دوسرے سیٹ میں انہیں چھ ایک سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں اعصام الحق نے زبردست پرفارمنس دی اور سات چھ سے کامیابی سمیٹ کر سنگل مقابلہ جیت لیا۔